اُردو عربی انڈکس   Home-ویب پیج Page down-↓

روٹ الفاط: قد

Total/Searched:

لَقَدْ

لَقَدْ عَلِمْتُمُ وَلَقَدْ آتَيْنَا وَ لَقَدْ اٰتَیْنَا مُوْسَى






آیت کا حصہ حصے کا ترجمہ عنوان/سیاق و سباق لنک
وَ لَقَدْ عَلِمْتُمُ الَّذِیْنَ اعْتَدَوْا مِنْكُمْ فِی السَّبْتِ اور تم (بنی اسرائیل)اُن (لوگوں)کو تو جانتے ہو جنہوں نے تم میں سے سبت میں زیادتی کی، بنی اسرائیل کو یاد دہانی 2:65
وَلَقَدْ آتَيْنَا مُوسَى الْكِتَابَ وَقَفَّيْنَا مِن بَعْدِهِ بِالرُّسُلِ اور بے شک ہم نے حضرت موسی ؑ کو کتاب دی اور اُس کے بعد ہم نے رسولوں کا ایک سلسلہ، بنی اسرائیل کو یاد دہانی 2:87
وَ لَقَدْ جَآءَكُمْ مُّوْسٰى بِالْبَیِّنٰتِ اور بے شک! حضرت موسی ؑ تمہارے پاس (اللہ کی حاکمیت کے) واضح ثبوتوں سے آئے، بنی اسرائیل کے بارے 2:92
وَ لَقَدْ اَنْزَلْنَاۤ اِلَیْكَ اٰیٰتٍۭ بَیِّنٰتٍ١ۚ وَ مَا یَكْفُرُ بِهَاۤ اِلَّا الْفٰسِقُوْنَ اوربے شک ہم (اللہ)نے آپ ؐ کی طرف واضح آیات نازل کی ہیں، منفرد ایت 2:99
وَ لَقَدْ عَلِمُوْا لَمَنِ اشْتَرٰهُ مَا لَهٗ فِی الْاٰخِرَةِ مِنْ خَلَاقٍ١ؕ۫... اور وہ ( بنی اسرائیل) واقعی جانتے ہیں کہ جو کوئی بھی اس (جادو)کو خریدے گا اُس کا آخرت میں کوئی حصہ نہیں ہو گا؛.. جادو کے بارے 2:102
:
وَ مَنْ یَّرْغَبُ عَنْ مِّلَّةِ اِبْرٰهٖمَ اِلَّا مَنْ سَفِهَ نَفْسَهٗ١ؕ وَ لَقَدِ اصْطَفَیْنٰهُ فِی الدُّنْیَا١ۚ وَ اِنَّهٗ فِی الْاٰخِرَةِ لَمِنَ الصّٰلِحِیْنَ اور دین ابراہیمی (ملت ابراہیمی) سے کون کتراتا ہے ماسوائے کہ جو اپنے آپ کو بیوقوف بنائے؟ اور بے شک ہم(اللہ) نے اُس (ابراہیم ؑ )کو دُنیا میں چن لیا ، اور بے شک وہ آخرت میں بھی نیکوں میں سے ہو گا ابراہیم ؑ کے بارے میں 2:130
وَ لَقَدْ كُنْتُمْ تَمَنَّوْنَ الْمَوْتَ مِنْ قَبْلِ اَنْ تَلْقَوْهُ١۪ اور بے شک تم (مسلمان) موت کی تمنا کرتے تھے اس سے قبل کہ تم اُس(موت) کو ملتے ایمان والوں کو بتانا 3:143
وَ لَقَدْ صَدَقَكُمُ اللّٰهُ وَعْدَهٗۤ اِذْ تَحُسُّوْنَهُمْ بِاِذْنِهٖ١ۚ اوربے شک! اللہ نے اپنا وعدہ تمہیں سچا کر دیا جب تم ( مسلمانوں )نے اُن (کافرین) کو اُس(اللہ) کے حکم سے اکھاڑ دیا جنگ احد 3:152
ثُمَّ صَرَفَكُمْ عَنْهُمْ لِیَبْتَلِیَكُمْ١ۚ وَ لَقَدْ عَفَا عَنْكُمْ١ؕ پھر اُس(اللہ) نے تمہیں (مسلمانوں کو) اُن(کافروں) سے فرار کروایا، تاکہ تمہیں آزمایا جائےاور اب اُس(اللہ) نے تم سے در گزر (معاف) کیا ہے جنگ احد 3:152
لَقَدْ مَنَّ اللّٰهُ عَلَى الْمُؤْمِنِیْنَ اِذْ بَعَثَ فِیْهِمْ رَسُوْلًا مِّنْ اَنْفُسِهِمْ اللہ نے واقعی مومنین پر احسان کیا جب اُس(اللہ) نے اُن (مومنین)میں اُنہی میں سے ہی ایک رسول بنایا منفرد آیت 3:164
لَقَدْ سَمِعَ اللّٰهُ قَوْلَ الَّذِیْنَ قَالُوْۤا اِنَّ اللّٰهَ فَقِیْرٌ وَّ نَحْنُ اَغْنِیَآءُ١ۘ واقعی! اللہ نے سن لیا کہنا اُن لوگوں کا جنہوں نے کہا: بےشک! اللہ فقیر ہے اور ہم غنی (امیر) ہیں منفرد ایت 3:181
وَ لَقَدْ وَصَّیْنَا الَّذِیْنَ اُوْتُوا الْكِتٰبَ مِنْ قَبْلِكُمْ اور ہم نے ذمہ دار بنایا اُن کو جن کو تم سے پہلے کتاب دی گی تھی، منفرد آیت 2:131
وَ لَقَدْ اَخَذَ اللّٰهُ مِیْثَاقَ بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَ١ۚ ، اوراللہ نے واقعی بنی اسرائیل سے عہد کیا منفرد آیت 5:12
لَقَدْ كَفَرَ الَّذِیْنَ قَالُوْۤا اِنَّ اللّٰهَ هُوَ الْمَسِیْحُ ابْنُ مَرْیَمَ١ؕ ، واقعی کفر کیا ان لوگوں نے جو(ایسا) کہتے ہیں: کہ بے شک! اللہ وہ تو مسیح ابنِ مریم ہے منفرد آیت 5:17
وَ لَقَدْ جَآءَتْهُمْ رُسُلُنَا بِالْبَیِّنٰتِ اور واقعی ہمارے رسو ل واضح دلیلوں سے اُن ( بنی اسرائیل ) کے پاس آئے، منفرد آیت 5:32
لَقَدْ اَخَذْنَا مِیْثَاقَ بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَ ہم نے واقعی معاہدہِ (میثاقِ) بنی اسرائیل کیا منفرد آیت 5:70
لَقَدْ كَفَرَ الَّذِیْنَ قَالُوْۤا اِنَّ اللّٰهَ هُوَ الْمَسِیْحُ ابْنُ مَرْیَمَ١ؕ واقعی کفر کرتے ہیں جولوگ (ایسا)کہتے ہیں: کہ بے شک! اللہ، وہ تو مسیح ابنِ مریم ہی ہے کفر کی تشریح 5:72
لَقَدْ كَفَرَ الَّذِیْنَ واقعی کفر کرتے ہیں جو لوگ(ایسا)کہتے ہیں: کہ کفر کی تشریح 5:72
وَ لَقَدِ اسْتُهْزِئَ بِرُسُلٍ مِّنْ قَبْلِكَ اور واقعی آپؐ سے پہلے بھی رسولوں سے مذاق کیا گیا تھا، کافرین کے بارے 6:10
وَ لَقَدْ كُذِّبَتْ رُسُلٌ مِّنْ قَبْلِكَ اورواقعی آپؐ سے پہلے بھی رسول جھٹلائے گے آپﷺکے بارے 6:34
وَ لَقَدْ جَآءَكَ مِنْ نَّبَاِی الْمُرْسَلِیْنَ اور واقعی آپؐ کے پاس رسولوں کی خبروں میں سے (کچھ )آ چکی ہیں آپﷺکے بارے 6:34
وَ لَقَدْ اَرْسَلْنَاۤ اِلٰۤى اُمَمٍ مِّنْ قَبْلِكَ ورہم نے واقعی آپؐ سے پہلے (والی) اُمتوں کی طرف (رسولوں کو) ارسال کیا تھا آپﷺ 6:42
وَ لَقَدْ جِئْتُمُوْنَا فُرَادٰى اورواقعی اب تم ہمارے پاس اکیلے ہی آئے ہو ظالمین کے بارے 6:94
١ؕ لَقَدْ تَّقَطَّعَ بَیْنَكُمْ اب واقعی تمہارے درمیان رشتے ٹوٹ چکے ہیں ظالمین کے بارے 6:94
وَ لَقَدْ مَكَّنّٰكُمْ فِی الْاَرْضِ اور واقعی ہم نے (اے انسانو!) تمہیں زمین میں آبادکیا ہے علمی آیت 7:10
وَ لَقَدْ خَلَقْنٰكُمْ ثُمَّ صَوَّرْنٰكُمْ اور واقعی ہم نے تمہیں پیدا کیا پھر ہم نے تمہیں درست کیا(شکل بنائی) علمی آیت 7:11
١ۚ لَقَدْ جَآءَتْ رُسُلُ رَبِّنَا بِالْحَقِّ١ؕ واقعی ہمارے رب کے رسول سچائی سے آئے جنت میں ہمیشہ رہنے والے 7:43
وَ لَقَدْ جِئْنٰهُمْ بِكِتٰبٍ اور واقعی ! ہم نے اُن کے پاس ایک کتاب لائے کافرین کے بارے 7:52
لَقَدْ اَرْسَلْنَا نُوْحًا اِلٰى قَوْمِهٖ واقعی!ہم نے نوح کو اُس کی قوم کی طرف بھیجا منفرد آیت 7:59
لَقَدْ اَبْلَغْتُكُمْ رِسَالَةَ رَبِّیْ واقعی! میں نے اپنے رب کا پیغام تمہیں پہنچایا ا صالح کے بارے 7:79
لَقَدْ اَبْلَغْتُكُمْ رِسٰلٰتِ رَبِّیْ وَ نَصَحْتُ لَكُمْ١ۚ واقعی میں نے اپنے رب کے پیغامات تم تک پہنچائے شعیب کے بارے میں 7:93
وَ لَقَدْ جَآءَتْهُمْ رُسُلُهُمْ بِالْبَیِّنٰتِ١ۚ اور واقعی ان کے رسول اُن کے پاس صاف ثبوتوں سے آئے، سبق 7:101
وَ لَقَدْ اَخَذْنَاۤ اٰلَ فِرْعَوْنَ بِالسِّنِیْنَ اور واقعی ہم نے فرعون کے لوگوں کو قحط موسی اور فرعون 7:130
وَ لَقَدْ ذَرَاْنَا لِجَهَنَّمَ كَثِیْرًا مِّنَ الْجِنِّ وَ الْاِنْسِ اور واقعی ہم نے جنوں اور انسانوں میں سے اکثر کو جہنم کے لیے پیدا کیا ایک اصول 7:179
لَقَدْ نَصَرَكُمُ اللّٰهُ فِیْ مَوَاطِنَ كَثِیْرَةٍ١ۙ واقعی اللہ نے تمہیں بہت سے معرکوں میں مدد دی ہے تاریخی آیت 9:25
لَقَدِ ابْتَغَوُا الْفِتْنَةَ مِنْ قَبْلُ واقعی اس سے پہلے بھی اُن(منافقین) نے فتنہ چاہا ا تاریخی آیت 9:48
وَ لَقَدْ قَالُوْا كَلِمَةَ الْكُفْرِ اور واقعی اُنہوں نے کفر کا بول بولا، منافقین کے متعلق 9:74
لَقَدْ تَّابَ اللّٰهُ عَلَى النَّبِیِّ اللہ نے واقعی نبی اکرمؐ پر رحم کیا، منفرد آیت 9:117
لَقَدْ جَآءَكُمْ رَسُوْلٌ مِّنْ اَنْفُسِكُمْ واقعی !تم میں سے ایک رسولؐ تمہارے پاس آ یاہے، رسولﷺ 9:128
وَ لَقَدْ اَهْلَكْنَا الْقُرُوْنَ مِنْ قَبْلِكُمْ لَمَّا ظَلَمُوْا١ۙ اور واقعی ہم نے تم سے پہلی نسلوں کو ہلاک کر دیا جب انہوں نے ظلم کیا موجودہ لوگوں 10:13
وَ لَقَدْ بَوَّاْنَا بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَ مُبَوَّاَ صِدْقٍ اور واقعی ہم نے بنی اسرائیل کو ٹھکانہ دیا، ایک اچھا ٹھکانہ بنی اسرائیل فرعون کے بعد 10:93
لَقَدْ جَآءَكَ الْحَقُّ مِنْ رَّبِّكَ واقعی! آپؐ کے رب کی طرف سے آپؐ کے پاس سچائی آ چکی ہے آپﷺ کے بارے 10:94
وَ لَقَدْ اَرْسَلْنَا نُوْحًا اِلٰى قَوْمِهٖ اور واقعی ہم نے نوح کو اُس کی قوم کی طرف بھیجا (اور اُس نے کہا): نوحؑ کے بارے میں 11:25
وَ لَقَدْ جَآءَتْ رُسُلُنَاۤ اِبْرٰهِیْمَ بِالْبُشْرٰى اور واقعی ہمارے رسول (فرشتے) ابراہیم کے پاس خوشخبری سے آئے ابراہیمؑ کے بارے 11:69
قَالُوْا لَقَدْ عَلِمْتَ مَا لَنَا فِیْ بَنٰتِكَ مِنْ حَقٍّ١ۚ اُنہوں نے کہا: تُو واقعی جانتا ہے کہ ہمارے لیے تمہاری بیٹیوں میں کوئی حق نہیں ہے لوطؑ کے بارے 11:79
وَ لَقَدْ اَرْسَلْنَا مُوْسٰى بِاٰیٰتِنَا وَ سُلْطٰنٍ مُّبِیْنٍۙ اور واقعی ہم نے موسی ؑ کو اپنی نشانیوں اور ایک واضح سند سے بھیجا موسی ؑ کے بارے میں 11:96
وَ لَقَدْ اٰتَیْنَا مُوْسَى الْكِتٰبَ فَاخْتُلِفَ فِیْهِ١ؕ اور واقعی ہم نے موسی ؑ کو کتاب دی، پھر اُس (کتاب) میں اختلاف کیا گیا؛ کتاب موسیؑ کے بارے 11:110
لَقَدْ كَانَ فِیْ یُوْسُفَ وَ اِخْوَتِهٖۤ اٰیٰتٌ لِّلسَّآئِلِیْنَ واقعی یوسفؑ اور اُس کے بھائیوں (کی کہانی) میں پوچھنے والوں کے لیے (اللہ کی حاکمیت کی) نشانیاں ہیں یوسف ؑ کی کہانی 12:7
وَ لَقَدْ هَمَّتْ بِهٖ١ۚ وَ هَمَّ بِهَا اُس( عورت) نے واقعی اُس (یوسف) کو چاہا ، اور وہ ( یوسف) بھی اُس (عورت) کی طلب کر لیتا یوسف ؑ کی کہانی 12:24
١ؕ وَ لَقَدْ رَاوَدْتُّهٗ عَنْ نَّفْسِهٖ فَاسْتَعْصَمَ١ؕ اورمیں نے واقعی اُس کے نفس سے چاہا پھر یہ (برائی سے) بچا رہا، یوسفؑ کی کہانی 12:32
قَالُوْا تَاللّٰهِ لَقَدْ عَلِمْتُمْ اُنہوں نے کہا: اللہ کی قسم! تم واقعی جانتے ہو کہ یوسفؑ کی کہانی 12:73
قَالُوْا تَاللّٰهِ لَقَدْ اٰثَرَكَ اللّٰهُ عَلَیْنَا اُنہوں نے کہا: اللہ کی قسم، واقعی اللہ نے تمہیں ہم پر ترجیح (فضیلت)دی ہے یوسفؑ کی کہانی 12:91
لَقَدْ كَانَ فِیْ قَصَصِهِمْ عِبْرَةٌ لِّاُولِی الْاَلْبَابِ١ؕ اُن (یعنی پہلے گزرے ہوئے لوگوں) کے قصوں میں عقل والوں کے لیے تو واقعی ایک عبرت (سبق دینے والی چیز)ہے پہلے والے رسول 12:111
وَ لَقَدِ اسْتُهْزِئَ بِرُسُلٍ مِّنْ قَبْلِكَ اور واقعی آپؐ سے پہلے بھی رسولوں سے مذاق کیا گیا تھا نبی اکرمﷺ کے بارے 13:32
وَ لَقَدْ اَرْسَلْنَا رُسُلًا مِّنْ قَبْلِكَ اور واقعی ہم نے آپؐ سے پہلے بھی رسول بھیجے، اپﷺ کے بارے میں 13:38
وَ لَقَدْ اَرْسَلْنَا مُوْسٰى بِاٰیٰتِنَاۤ اورہم نے واقعی موسیؐ کو اپنی نشانیوں سے (یہ کہتے ہوئے) بھیجا: کہ موسیؑ کے بارے میں 14:5
وَ لَقَدْ اَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِكَ فِیْ شِیَعِ الْاَوَّلِیْنَ اورہم نے واقعی آپؐ سے پہلے بھی پہلے وقتوں کے لوگوں میں (رسول) بھیجے آپﷺ کے بارے 15:10
وَ لَقَدْ جَعَلْنَا فِی السَّمَآءِ بُرُوْجًا اور واقعی ہم نے آسمان میں ستاروں کے گھر (برج) بنائے ہیں شان باری تعالی 15:16
وَ لَقَدْ عَلِمْنَا الْمُسْتَقْدِمِیْنَ مِنْكُمْ اور واقعی ہم تم میں سے پہلے چلے جانے والوں کو جانتے ہیں شان باری تعالی 15:24
وَ لَقَدْ عَلِمْنَا الْمُسْتَاْخِرِیْنَ اور واقعی ہم پیچھے رہ جانے والوں کو بھی جانتے ہیں شان باری تعالی 15:24
وَ لَقَدْ خَلَقْنَا الْاِنْسَانَ مِنْ صَلْصَالٍ مِّنْ حَمَاٍ مَّسْنُوْنٍۚ اورواقعی ہم نے انسان کو کھنکناتی پکائی ہوئی مٹی سے پیدا کیا انسان کی تخلیق 15:26
وَ لَقَدْ كَذَّبَ اَصْحٰبُ الْحِجْرِ الْمُرْسَلِیْنَۙ اورالحجر کے رہنے والوں نے بھی واقعی (ہمارے) رسولوں کو جھٹلایا اصحاب الحجر 15:80
وَ لَقَدْ اٰتَیْنٰكَ سَبْعًا مِّنَ الْمَثَانِیْ وَ الْقُرْاٰنَ الْعَظِیْمَ اورہم نے آپؐ کو سات (آیات) بار بار پڑھی جانے والی اور قرآنِ عظیم دیاہے سورت الفاتحہ اور قرآن 15:87
وَ لَقَدْ نَعْلَمُ اَنَّكَ یَضِیْقُ صَدْرُكَ بِمَا یَقُوْلُوْنَۙ اورہم واقعی جانتے ہیں کہ بے شک آپؐ کاسینہ (دل) تنگ ہوتا ہے اُس سے جو وہ (مشرکین)کہتے ہیں معلوماتی آیت 15:97
وَ لَقَدْ بَعَثْنَا فِیْ كُلِّ اُمَّةٍ رَّسُوْلًا اَنِ اعْبُدُوا اللّٰهَ اور واقعی ہم نے ہر اُمت میں ایک رسول کھڑا(یعنی پیدا)کیا:کہ اللہ ہی کی عبادت کرو ایک اصول 16:36
تَاللّٰهِ لَقَدْ اَرْسَلْنَاۤ اِلٰۤى اُمَمٍ مِّنْ قَبْلِكَ قسم ہے اللہ کی! واقعی ہم نے آپؐ سے پہلے (بھی) اُمتوں (قوموں)کی طرف بھی(رسول) ارسال کیے تاریخی آیت 16:63
وَ لَقَدْ نَعْلَمُ اَنَّهُمْ یَقُوْلُوْنَ اِنَّمَا یُعَلِّمُهٗ بَشَرٌ١ؕ اور واقعی ہم جانتے ہیں (کہ) بے شک وہ کہتے ہیں: صرف ایک بشر اُس کو یہ سکھاتا ہے قرآن کے متعلق 16:103
وَ لَقَدْ جَآءَهُمْ رَسُوْلٌ مِّنْهُمْ فَكَذَّبُوْهُ اور واقعی اُن (لوگوں) کے پاس اُن میں سے ہی ایک رسول آیا پھر اُنہوں نے اُس (رسول) کوجھٹلایا ایک بستی کی مثال 16:113
وَ لَقَدْ صَرَّفْنَا فِیْ هٰذَا الْقُرْاٰنِ لِیَذَّكَّرُوْا١ؕ اورہم نے واقعی اس قرآن میں (اپنے احکامات) واضح کئے ہیں تاکہ وہ نصیحت پکڑیں، قرآن کے متعلق 17:41
وَ لَقَدْ فَضَّلْنَا بَعْضَ النَّبِیّٖنَ عَلٰى بَعْضٍ اور واقعی ہم نے بعض نبیوں کو بعض (نبیوں) پر فضل کیا شان باری تعالی 17:55
وَ لَقَدْ كَرَّمْنَا بَنِیْۤ اٰدَمَ اورواقعی ہم نے بنی آدمؑ کو عزت دی ایک سوال؟ 17:70
لَقَدْ كِدْتَّ تَرْكَنُ اِلَیْهِمْ شَیْــٴًـا قَلِیْلًاۗ تو واقعی ممکن تھا کہ آپؐ تھوڑا سا اُن(لوگوں) کی (ترغیب کی) طرف مائل ہو جاتے آپﷺ کے متعلق 17:74
وَ لَقَدْ صَرَّفْنَا لِلنَّاسِ فِیْ هٰذَا الْقُرْاٰنِ مِنْ كُلِّ مَثَلٍ اور واقعی ہم نے لوگوں کے لیے اس قرآن میں ہر طرح کی مثالیں دی ہیں، قرآن کے بارے 17:89
وَ لَقَدْ اٰتَیْنَا مُوْسٰى تِسْعَ اٰیٰتٍۭ بَیِّنٰتٍ اور واقعی ہم نے موسیؐ کو واضح نو نشانیاں دیں موسیؑ کے بارے 17:101
لَنْ نَّدْعُوَاۡ مِنْ دُوْنِهٖۤ اِلٰهًا لَّقَدْ قُلْنَاۤ اِذًا شَطَطًا ہم ہر گزاُس کے سوا کسی کو بھی معبود نہیں پکارتے (ورنہ)واقعی ہم کہتے تب تو بے عقل بات اصحاب الکہف 18:14
لَقَدْ جِئْتُمُوْنَا كَمَا خَلَقْنٰكُمْ اَوَّلَ مَرَّةٍۭ٘ واقعی اب تم ہمارے پاس آئے ہو جیسے کہ ہم نے تمہیں پہلی بار پیدا کیا تھا. یوم حشر 18:48
وَ لَقَدْ صَرَّفْنَا فِیْ هٰذَا الْقُرْاٰنِ لِلنَّاسِ مِنْ كُلِّ مَثَلٍؕ اور واقعی! ہم نے لوگوں کے لیے اس قرآن میں تمام مثالوں واضح کیا. قرآن کے بارے 18:54
لَقَدْ لَقِیْنَا مِنْ سَفَرِنَا هٰذَا نَصَبًا . واقعی! ہمیں اپنے اس سفر سے تھکاوٹ ملی ہے تاریخی آیت 18:62
لَقَدْ جِئْتَ شَیْــٴًـا اِمْرًا واقعی آپ نے ایک خوفناک چیز لائی(یعنی کی) ہے موسیؑ اور اللہ کے بندے کی ملاقات 18:71
لَقَدْ جِئْتَ شَیْــٴًـا نُّكْرًا ؟ واقعی! آپ ایک بُری چیز لائے (یعنی کر چکے) ہیں موسیؑ اور اللہ کے بندے کی ملاقات 18:74
قَالُوْا یٰمَرْیَمُ لَقَدْ جِئْتِ شَیْــٴًـا فَرِیًّا . اُنہوں نے کہا: اے مریمؐ ! واقعی، تُو تو ایک حیرت کن (عجیب) چیز لائی ہے مریم ؑ کے بارے میں 19:27
لَقَدْ جِئْتُمْ شَیْــٴًـا اِدًّاۙ واقعی تم ایک غضبناک چیز(زبان پر) لاتے ہو رحمان کا پیٹا بنانے والے 19:88
لَقَدْ اَحْصٰهُمْ وَ عَدَّهُمْ عَدًّاؕ واقعی اُس (رحمان) نے اُن کو گھیر رکھا ہے اور اُن کی ایک گنتی بھی (صیح طور پر) گنی ہوئی ہے (یعنی جو بھی آسمانوں اور زمین میں ہے) 19:93
وَ لَقَدْ مَنَنَّا عَلَیْكَ مَرَّةً اُخْرٰۤىۙ اورواقعی ہم نے تم پر مہربانی کی تھی ایک اور بار بھی موسیؑ کے بارے 20:37
وَ لَقَدْ اَرَیْنٰهُ اٰیٰتِنَا كُلَّهَا فَكَذَّبَ وَ اَبٰى اور ہم نے واقعی اُس (فرعون) کو اپنی سب نشانیاں دکھائیں، پھراُس نے جھٹلایا اور انکار کیا موسیؑ اور فرعون 20:56
وَ لَقَدْ اَوْحَیْنَاۤ اِلٰى مُوْسٰۤى اَنْ اَسْرِ بِعِبَادِیْ اور واقعی ہم نے موسی ؑ کی طرف وحی کی کہ رات کو میرے بندے لیکر نکل جاؤ موسیؑ کے بارے 20:77
وَ لَقَدْ قَالَ لَهُمْ هٰرُوْنُ مِنْ قَبْلُ اور ہارونؑ نے واقعی اُن کو پہلے کہا تھا: موسی ؑ اس کی قوم 20:90
وَ لَقَدْ عَهِدْنَاۤ اِلٰۤى اٰدَمَ مِنْ قَبْلُ اور واقعی ہم نے پہلے آدمؑ کی طرف ایک عہدکیا، آدمؑ کے بارے 20:115
لَقَدْ اَنْزَلْنَاۤ اِلَیْكُمْ كِتٰبًا فِیْهِ ذِكْرُكُمْؕ اَفَلَا تَعْقِلُوْنَ۠ ہم نے واقعی تمہاری طرف ایک کتاب نازل کی ہے اُس میں تمہارا ذکر (بیان) ہے. کیا پھر بھی تمہیں عقل نہیں ہے؟ مومنین کو حکم 21:10
وَ لَقَدِ اسْتُهْزِئَ بِرُسُلٍ مِّنْ قَبْلِكَ اور واقعی آپﷺ سے پہلے بھی رسولوں سے مذاق کیا گیا آپﷺ کے بارے 21:41
وَ لَقَدْ اٰتَیْنَا مُوْسٰى وَ هٰرُوْنَ الْفُرْقَانَ وَ ضِیَآءً وَّ ذِكْرًا لِّلْمُتَّقِیْنَۙ اور واقعی ہم نے موسی ؐ اور ہارونؐ کو الفرقان اور روشنی دی اور متقین کے لئے ذکر تاریخی آیت 21:48
وَ لَقَدْ اٰتَیْنَاۤ اِبْرٰهِیْمَ رُشْدَهٗ مِنْ قَبْلُ وَ كُنَّا بِهٖ عٰلِمِیْنَۚ اور ہم نے واقعی اس سے پہلے ابراہیم ؐ کو اُس کا صیح راستہ دیا اور ہم اُس کے بارے جانتے تھے ابراہیمؑ کے بارے میں 21:51
قَالَ لَقَدْ كُنْتُمْ اَنْتُمْ وَ اٰبَآؤُكُمْ فِیْ ضَلٰلٍ مُّبِیْنٍ اُس (ابراہیم ؐ) نے کہا: واقعی تم ہو، تم ا ور تمہارے باپ دادا بھی ایک واضح گمراہی میں تھے ابراہیمؑ کے بارے میں 21:54
ثُمَّ نُكِسُوْا عَلٰى رُءُوْسِهِمْۚ لَقَدْ عَلِمْتَ مَا هٰۤؤُلَآءِ یَنْطِقُوْنَ پھر وہ اپنے سروں (عقل) پر شرمندہ ہوئے، تمہیں واقعی معلوم ہے یہ (بت) نہیں بولتے ابراہیمؑ کے بارے میں 21:65
وَ لَقَدْ كَتَبْنَا فِی الزَّبُوْرِ مِنْۢ بَعْدِ الذِّكْرِ اور واقعی ہم نے نصیحت (تورات)کے بعدزبور میں لکھ دیا: ایک اصول 21:105
وَ لَقَدْ خَلَقْنَا الْاِنْسَانَ مِنْ سُلٰلَةٍ مِّنْ طِیْنٍۚ اورواقعی ہم نے انسان کو گیلی مٹی سے پیدا کیا؛ انسان کی تخلیق 23:12
وَ لَقَدْ خَلَقْنَا فَوْقَكُمْ سَبْعَ طَرَآئِقَ١ۖۗ اور واقعی ہم نے تمہارے اوپر سات راستے (آسمان) پیدا کئے، شان الہی 23:17
وَ لَقَدْ اَرْسَلْنَا نُوْحًا اِلٰى قَوْمِهٖ اور واقعی ہم نے نوح ؐکو اُس کی قوم کی طرف بھیجا نوحؑ کے بارے 23:23
وَ لَقَدْ اٰتَیْنَا مُوْسَى الْكِتٰبَ لَعَلَّهُمْ یَهْتَدُوْنَ اور ہم نے واقعی موسیؐ کوکتاب دی کہ شاید وہ(لوگ) ہدایت پائیں موسیؑ اور ھرونؑ 23:49
وَ لَقَدْ اَخَذْنٰهُمْ بِالْعَذَابِ فَمَا اسْتَكَانُوْا لِرَبِّهِمْ وَ مَا یَتَضَرَّعُوْنَ اور واقعی ہم نے اُن (یعنی آخرت کے منکروں) کو عذاب سے پکڑا پھر نہ ہی اُنہوں نے اپنے رب کے آگے عاجزی کی اور نہ ہی وہ گڑ گڑائے اللہ کے احکامات سے غافل 23:76
لَقَدْ وُعِدْنَا نَحْنُ وَ اٰبَآؤُنَا هٰذَا مِنْ قَبْلُ واقعی یہ وعدہ ہم سے کیا گیا ہے، ہمیں اور ہمارے باپ دادا کو بھی اس سے پہلے (یہی وعدہ کیا گیا تھا).! اللہ کے احکامات سے بےخبر 23:83
وَ لَقَدْ اَنْزَلْنَاۤ اِلَیْكُمْ اٰیٰتٍ مُّبَیِّنٰتٍ وَّ مَثَلًا ور واقعی ہم نے تمہاری طرف واضح آیات نازل کی ہیں اور مثالیں ہیں نکاح کے بارے 24:34
لَقَدْ اَنْزَلْنَاۤ اٰیٰتٍ مُّبَیِّنٰتٍ١ؕ وَ اللّٰهُ یَهْدِیْ مَنْ یَّشَآءُ اِلٰى صِرَاطٍ مُّسْتَقِیْمٍ واقعی، ہم نے واضح آیات نازل کی ہیں.اور اللہ ہدایت دیتا ہے جس کو وہ چاہتا ہے سیدھے راستے کی طرف واضح آیات سے ہدایت 24:46
لَقَدِ اسْتَكْبَرُوْا فِیْۤ اَنْفُسِهِمْ وَ عَتَوْ عُتُوًّا كَبِیْرًا واقعی وہ اپنے آپ میں تکبرکرتے ہیں اوروہ سرکشی کرتے ہیں ایک بہت بڑی سرکشی ور وہ (لوگ) جن کو ہماری ملاقات کے لئے اُمید نہیں کہتے ہیں 25:21
لَقَدْ اَضَلَّنِیْ عَنِ الذِّكْرِ بَعْدَ اِذْ جَآءَنِیْ١ؕ اُس (دوست) نے تو واقعی مجھے نصیحت (قرآن) سے گمراہ کر دیا تھا اس کے بعد(کہ) جب وہ (نصیحت) میرے پاس آ چکی تھی قیامت کے دن نافرمانبردار 25:29
وَ لَقَدْ اٰتَیْنَا مُوْسَى الْكِتٰبَ وَ جَعَلْنَا مَعَهٗۤ اَخَاهُ هٰرُوْنَ وَزِیْرًاۚۖ ہم نے واقعی موسی ؑ کو کتاب دی اور اُس کے ساتھ اُس کے بھائی ہارونؑ کو وزیر بنایا تاریخی آیت 25:35
وَ لَقَدْ اَتَوْا عَلَى الْقَرْیَةِ الَّتِیْۤ اُمْطِرَتْ مَطَرَ السَّوْءِ١ؕ اور واقعی وہ(لوگ) اس بستی پرآئے ہیں جس پر برسائی گئی تھی ایک بُری(تباہ کن) بارش. ظالمین 25:40
وَ لَقَدْ صَرَّفْنٰهُ بَیْنَهُمْ لِیَذَّكَّرُوْا فَاَبٰۤى اَكْثَرُ النَّاسِ اِلَّا كُفُوْرًا اور واقعی ہم نے اس (قرآن یا بارش) کو اُن(انسانوں) کے درمیان پھیلا دیا تاکہ وہ (لوگ) نصیحت پکڑیں، پھر اکثر لوگ انکار کر دیتے ہیں ماسوائے کفر(ناشکری)کے شان باری تعالی.بارش 25:50
وَ لَقَدْ اٰتَیْنَا دَاوٗدَ وَ سُلَیْمٰنَ عِلْمًا١ۚ اور واقعی ہم نے داودؑ اور سلیمانؑ کو علم دیا، علم اللہ کی طرف 27:15
وَ لَقَدْ اَرْسَلْنَاۤ اِلٰى ثَمُوْدَ اَخَاهُمْ صٰلِحًا اور ہم نے واقعی ثمود کی طرف اُن کے بھائی صالح ؑکو بھیجا: کہ صالح ؑ اور ثمود 27:45
لَقَدْ وُعِدْنَا هٰذَا نَحْنُ وَ اٰبَآؤُنَا مِنْ قَبْلُ١ۙ مارے ساتھ یہ وعدہ کیا گیا ہمیں اور ہمارے باپ دادا کو بھی اس سے پہلے(وعدہ کیا گیا). خاک ہونے کے بعد زندہ ہونا 27:68
وَ لَقَدْ اٰتَیْنَا مُوْسَى الْكِتٰبَ مِنْۢ بَعْدِ مَاۤ اَهْلَكْنَا الْقُرُوْنَ الْاُوْلٰى اور واقعی ہم نے موسی ؑ کو کتاب دی اس کے بعد کہ ہم نے پہلی نسلوں کو ہلاک کر دیا تھا موسی ؑ اور فرعون کی کہانی 28:43
وَ لَقَدْ وَصَّلْنَا لَهُمُ الْقَوْلَ لَعَلَّهُمْ یَتَذَكَّرُوْنَؕ اور اب واقعی ہم نے لفظ (ہدایت)کو ان تک پہنچا دیا ہے، تاکہ وہ نصیحت پکڑیں اللہ کی کتاب کے بارے 28:51
وَ لَقَدْ فَتَنَّا الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ اور بے شک! ہم نے آزمایا تھا اُن لوگوں کو جو ان (یعنی موجودہ لوگوں) سے پہلے تھے سنت الہی 29:2
وَ لَقَدْ اَرْسَلْنَا نُوْحًا اِلٰى قَوْمِهٖ اور واقعی ہم نے نوحؑ کو اُس کی قوم کی طرف (رسول بنا کر) بھیجا نوحؑ کی کہانی 29:14
وَ لَقَدْ تَّرَكْنَا مِنْهَاۤ اٰیَةًۢ بَیِّنَةً لِّقَوْمٍ یَّعْقِلُوْنَ اور بے شک! اس (بستی کی تباہی) سے ہم نے ایک واضح نشانی سمجھنے والے لوگوں کے لیے (عبرت)چھوڑی ہے لوطؑ کے بارے 29:34
وَ لَقَدْ جَآءَهُمْ مُّوْسٰى بِالْبَیِّنٰتِ اورواقعی موسی ؑ اُن کے پاس (اللہ کی حاکمیت کی) واضح نشانیوں سے آیا قارون، فرعون 29:39
وَ لَقَدْ اَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِكَ رُسُلًا اِلٰى قَوْمِهِمْ اورواقعی ہم نے آپﷺ سے پہلے رسولوں کو اُن کی قوموں کی طرف بھیجا. آپﷺ کو بتایا گیا 30:47
لَقَدْ لَبِثْتُمْ فِیْ كِتٰبِ اللّٰهِ اِلٰى یَوْمِ الْبَعْثِ : تم واقعی اللہ کی کتاب(قانون) میں دوبارہ زندہ ہونے کے دن تک سوئے ہو علم اور ایمان والے کہیں گے 30:56
وَ لَقَدْ ضَرَبْنَا لِلنَّاسِ فِیْ هٰذَا الْقُرْاٰنِ مِنْ كُلِّ مَثَلٍ١ؕ اورواقعی، ہم نے اس قرآن میں لوگوں کے لیے ہر طرح کی مثالیں دی ہیں؛ا سبحان اللہ 30:58
وَ لَقَدْ اٰتَیْنَا لُقْمٰنَ الْحِكْمَةَ اَنِ اشْكُرْ لِلّٰهِ اور واقعی ہم نے لقمان ؑکو عقل دی کہ اللہ کا شکر ادا کرے؛ تاریخی آیت 31:12
وَ لَقَدْ اٰتَیْنَا مُوْسَى الْكِتٰبَ فَلَا تَكُنْ فِیْ مِرْیَةٍ مِّنْ لِّقَآئِهٖ اورہم نے واقعی موسی ؑ کو کتاب دی؛ پھر تم شک میں نہ رہواُس(کتاب) کے ملنے سے کتاب موسی کے بارے 32:23
وَ لَقَدْ كَانُوْا عَاهَدُوا اللّٰهَ مِنْ قَبْلُ لَا یُوَلُّوْنَ الْاَدْبَارَ١ؕ اور واقعی اُنہوں نے پہلے اللہ سے عہد کیا ہوا تھا کہ وہ (لڑائی میں)پیٹھ نہیں موڑیں گے جنگ خندق 33:15
لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِیْ رَسُوْلِ اللّٰهِ اُسْوَةٌ حَسَنَةٌ واقعی تمہارے لیے اللہ کے رسول ﷺ میں ایک اچھی مثال ہے اُس شخص کے لیے جنگ خندق 33:21
وَ لَقَدْ اٰتَیْنَا دَاوٗدَ مِنَّا فَضْلًا١ؕ اور واقعی ہم نے داودؑ کو اپنی طرف سے فضل دیا. تاریخی آیت 34:10
لَقَدْ كَانَ لِسَبَاٍ فِیْ مَسْكَنِهِمْ اٰیَةٌ١ۚ جَنَّتٰنِ عَنْ یَّمِیْنٍ وَّ شِمَالٍ١ؕ۬ واقعی سبا کے لیے اُن کی رہائشوں میں (اللہ کی حاکمیت کی) ایک نشانی تھی. دو باغ، دائیں اور بائیں سے تھے تاریخی آیت 34:15
وَ لَقَدْ صَدَّقَ عَلَیْهِمْ اِبْلِیْسُ ظَنَّهٗ اور ابلیس نے واقعی اُن (اہل سبا) پر اپنا گمان سچ کر دیا، اہل سبا 34:20
لَقَدْ حَقَّ الْقَوْلُ عَلٰۤى اَكْثَرِهِمْ فَهُمْ لَا یُؤْمِنُوْنَ اُن میں سے اکثر( لوگوں) پر واقعی (عذاب کا) لفظ سچ ( ثابت) ہو چکا ہے، پس وہ ایمان نہیں لاتے ہیں غافل لوگ 36:7
وَ لَقَدْ اَضَلَّ مِنْكُمْ جِبِلًّا كَثِیْرًا١ؕ اَفَلَمْ تَكُوْنُوْا تَعْقِلُوْنَ اور واقعی اُس (شیطان) نے تم میں سے بہت سے جھنڈوں کو گمراہ کر دیاتھا. کیاپھر بھی تمہیں عقل نہیں تھی؟ بنی آدم کو ہدایت 36:62
وَ لَقَدْ ضَلَّ قَبْلَهُمْ اَكْثَرُ الْاَوَّلِیْنَۙ اور واقعی اُن سے قبل پہلوں کی اکثریت گمراہ ہوئی ظالمین 37:71
وَ لَقَدْ اَرْسَلْنَا فِیْهِمْ مُّنْذِرِیْنَ اور واقعی ہم نے اُن میں ڈرانے والے بھیجے ظالمین سے پہلے والے لوگ 37:72
وَ لَقَدْ نَادٰنَا نُوْحٌ فَلَنِعْمَ الْمُجِیْبُوْنَ٘ۖ اور واقعی نوح ؑ نے ہمیں پکارا، پھر کیا ہی اچھا (پکار کا) جواب دینے والا ہے نوحؑ کے بارے 37:75
وَ لَقَدْ مَنَنَّا عَلٰى مُوْسٰى وَ هٰرُوْنَۚ اور واقعی ہم نے موسی ؑ اور ہارونؑ پر احسان کیا موسی ؑ اور ہارونؑ 37:114
وَ لَقَدْ عَلِمَتِ الْجِنَّةُ اِنَّهُمْ لَمُحْضَرُوْنَۙ ، اور جنات واقعی جانتے ہیں کہ بے شک وہ حاضر کئے جائیں گے لوگوں کا رویہ 37:157
وَ لَقَدْ سَبَقَتْ كَلِمَتُنَا لِعِبَادِنَا الْمُرْسَلِیْنَۚۖ اور واقعی ہمارا لفظ ادا ہو چکا ہے ہمارے بندوں کے لیے جو بھیجے گئے تھے پہلے والے لوگ 37:171
قَالَ لَقَدْ ظَلَمَكَ بِسُؤَالِ نَعْجَتِكَ اِلٰى نِعَاجِهٖ١ؕ اس(داؤدؐ) نے کہا:بے شک! اُس نے اپنی دنبیوں کی طرف (کرنے کے لیے) تیری دنبی کے مطالبے (سوال)سے تم سے ناانصافی کی ہے داودؑ کے بارے 38:24
وَ لَقَدْ فَتَنَّا سُلَیْمٰنَ وَ اَلْقَیْنَا عَلٰى كُرْسِیِّهٖ جَسَدًا ثُمَّ اَنَابَ اور بے شک! ہم نے سلیمانؑ کا امتحان لیا، اور ہم نے اُس کے تخت پر ایک جسم(دھڑ) ڈال دیا، پھر اُس نے توبہ کی. سلیمنؑ کے بارے 38:34
وَ لَقَدْ ضَرَبْنَا لِلنَّاسِ فِیْ هٰذَا الْقُرْاٰنِ مِنْ كُلِّ مَثَلٍ لَّعَلَّهُمْ یَتَذَكَّرُوْنَۚ اور واقعی ہم نے اس قرآن میں لوگوں کے لیے ہر طرح کی مثالیں بیان کی ہیں تاکہ وہ نصیحت پکڑیں؛ سبق اموز 39:27
وَ لَقَدْ اُوْحِیَ اِلَیْكَ وَ اِلَى الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِكَ١ۚ اور واقعی یہ آپﷺ کی طرف وحی کر دی گی ہے اور اُن لوگوں کی طرف بھی جو آپﷺ سے پہلے تھے: شرک کے بارے 39:65
وَ لَقَدْ اَرْسَلْنَا مُوْسٰى بِاٰیٰتِنَا وَ سُلْطٰنٍ مُّبِیْنٍۙ اور واقعی ہم نے موسی ؑ کو اپنی آیات اور واضح سند سے ارسال کیا قوم موسیؑ کے بارے 40:22
وَ لَقَدْ جَآءَكُمْ یُوْسُفُ مِنْ قَبْلُ بِالْبَیِّنٰتِ اور واقعی یوسف ؑ تمہارے پاس اس سے پہلے(اللہ کی حاکمیت کے) واضح ثبوت سے آیا تھا، قوم موسیؑ کے بارے 40:34
وَ لَقَدْ اٰتَیْنَا مُوْسَى الْهُدٰى وَ اَوْرَثْنَا بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَ الْكِتٰبَۙ اور ہم نے واقعی موسی ؑ کو ہدایت دی،اور ہم نے بنی اسرائیل کو کتاب کا وارث بنایا موسیؑ کے بارے 40:53
وَ لَقَدْ اَرْسَلْنَا رُسُلًا مِّنْ قَبْلِكَ اورواقعی، ہم نے آپﷺ سے پہلے بھی رسولوں کو بھیجا تھا، آپﷺ کو حکم 40:78
وَ لَقَدْ اٰتَیْنَا مُوْسَى الْكِتٰبَ فَاخْتُلِفَ فِیْهِ١ؕ اور ہم نے واقعی موسیؑ کو کتاب دی پھر اس میں اختلاف کیا گیا؛ ا قرآن کے متعلق 41:45
وَ لَقَدْ اَرْسَلْنَا مُوْسٰى بِاٰیٰتِنَاۤ اِلٰى فِرْعَوْنَ وَ مَلَاۡئِهٖ اور واقعی ہم نے موسی ؑ کو اپنی آیات سے فرعون اور اُس کے سرداروں کی طرف بھیجا موسیؑ کے بارے 43:46
لَقَدْ جِئْنٰكُمْ بِالْحَقِّ وَ لٰكِنَّ اَكْثَرَكُمْ لِلْحَقِّ كٰرِهُوْنَ ہم واقعی تمہارے پاس سچائی (قرآن) لائے ، لیکن تم سے اکثر حق کے مخالف تھے یوم قیامت اور مجرمین 43:78
وَ لَقَدْ فَتَنَّا قَبْلَهُمْ قَوْمَ فِرْعَوْنَ وَ جَآءَهُمْ رَسُوْلٌ كَرِیْمٌۙ اور واقعی ہم نے اُن سے پہلے فرعون کی قوم کو آزمایا، اور اُن کے پاس ایک عزت والا رسول آیا تھا آپﷺ سے پہلے کے لوگ 44:17
وَ لَقَدْ نَجَّیْنَا بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَ مِنَ الْعَذَابِ الْمُهِیْنِۙ اور واقعی!ہم نے بنی اسرائیل کو ایک شرم ناک عذاب سے نجات دی؛ بنی اسرائیل 44:30
وَ لَقَدِ اخْتَرْنٰهُمْ عَلٰى عِلْمٍ عَلَى الْعٰلَمِیْنَۚ اور ہم نے، جانتے ہوئے بھی، اُن(بنی اسرائیل)کو تمام مخلوق پر چنا (یعنی فضیلت دی) بنی اسرائیل 44:32
وَ لَقَدْ اٰتَیْنَا بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَ الْكِتٰبَ وَ الْحُكْمَ وَ النُّبُوَّةَ اور واقعی ہم نے بنی اسرائیل کو کتاب اورحکم(حکومت) اور نبوت دی، بنی اسرائیل پر اللہ کا فضل 45:16
وَ لَقَدْ مَكَّنّٰهُمْ فِیْمَاۤ اِنْ مَّكَّنّٰكُمْ فِیْهِ وَ جَعَلْنَا لَهُمْ سَمْعًا وَّ اَبْصَارًا وَّ اَفْئِدَةً اور ہم نے واقعی اُن کوان (چیزوں)میں قوت دی تھی جن میں تمہیں طاقت نہیں دی ہوئی ہے، اور ہم نے ان کے لیے کان اور آنکھیں اور دل بھی بنائے عاد کے متعلق 46:26
وَ لَقَدْ اَهْلَكْنَا مَا حَوْلَكُمْ مِّنَ الْقُرٰى وَ صَرَّفْنَا الْاٰیٰتِ لَعَلَّهُمْ یَرْجِعُوْنَ اور واقعی ہم نے ہلاک کیا تھا جو تمہارے ارد گرد بستیوں میں سے ہیں، اور (اُن کے لئے) ہم نے اپنی آیات (احکامات) کو واضح کیا تھا،تاکہ وہ رجوع کر لیں عاد کے متعلق 46:27
لَقَدْ رَضِیَ اللّٰهُ عَنِ الْمُؤْمِنِیْنَ اِذْ یُبَایِعُوْنَكَ تَحْتَ الشَّجَرَةِ واقعی اللہ مومنین سے بہت راضی ہوا تھا جب اُنہوں درخت کے نیچے آپﷺ سے بیعت کی تھی، تاریخی آیت 48:18
لَقَدْ صَدَقَ اللّٰهُ رَسُوْلَهُ الرُّءْیَا بِالْحَقِّ١ۚ اللہ نے واقعی اپنے رسولﷺ کا (فتح مکہ کا) خواب سچا کر دیا حق سے تاریخی آیت 48:27
وَ لَقَدْ خَلَقْنَا الْاِنْسَانَ وَ نَعْلَمُ مَا تُوَسْوِسُ بِهٖ نَفْسُهٗ اور ہم نے واقعی انسان کو پیدا کیا ہے اور ہم جانتے ہیں جو کچھ اس کی جان اس کو وسوسے (خیالات) کرتی ہے انسان کی تخلیق 50:16
لَقَدْ كُنْتَ فِیْ غَفْلَةٍ مِّنْ هٰذَا فَكَشَفْنَا عَنْكَ غِطَآءَكَ فَبَصَرُكَ الْیَوْمَ حَدِیْدٌ (اور کہا جائے گا:) تُو، تو واقعی اس (دن) سے غفلت میں تھا. پھر ہم نے تم سے تمہارا پردہ ہٹا دیا ہے، پھر تیری نظر (دیکھنے کے لیے)آج کتنی ہی تیز (بنا دی گئی) ہے قیامت 50:22
وَ لَقَدْ خَلَقْنَا السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ وَ مَا بَیْنَهُمَا فِیْ سِتَّةِ اَیَّامٍ١ۖۗ وَّ مَا مَسَّنَا مِنْ لُّغُوْبٍ اور واقعی ہم نے آسمانوں اور زمین کو، اور جو کچھ ان کے درمیان ہے،چھ دن میں بنایا، اور ہمیں کسی قسم کی بھی تھکاوت نہ لگی شان باری تعالی 50:38
وَ لَقَدْ رَاٰهُ نَزْلَةً اُخْرٰىۙ اور، واقعی اُس (نبی اکرمﷺ) نے اُسے دوسری دفعہ بھی نازل ہوتے دیکھا (جبرایل امین ؑ) 53:13
لَقَدْ رَاٰى مِنْ اٰیٰتِ رَبِّهِ الْكُبْرٰى واقعی اُس نے اپنے رب کی عظیم نشانیوں میں سے دیکھا (نبی اکرمﷺ) 53:18
١ۚ وَ لَقَدْ جَآءَهُمْ مِّنْ رَّبِّهِمُ الْهُدٰىؕ اور بے شک اب اُن کے رب کی طرف سے اُن پاس ہدایت آ گئی ہے بتوں ی معبودوں کے نام 53:23
وَ لَقَدْ جَآءَهُمْ مِّنَ الْاَنْۢبَآءِ مَا فِیْهِ مُزْدَجَرٌۙ اور واقعی اُن کے پاس خبروں میں سے آ چکی ہیں، جو اُن(خبروں) میں ہے خبردار کرتا ہے لوگوں کا رویہ 54:4
وَ لَقَدْ تَّرَكْنٰهَاۤ اٰیَةً فَهَلْ مِنْ مُّدَّكِرٍ اور واقعی ہم نے اس (واقعہ) کو ایک نشانی چھوڑ ا؛ پھر ہے کوئی جو نصیحت پکڑے؟ نوحؑ کے بارے 54:15
وَ لَقَدْ یَسَّرْنَا الْقُرْاٰنَ لِلذِّكْرِ فَهَلْ مِنْ مُّدَّكِرٍ اور واقعی، ہم نے قرآن کونصیحت(حاصل کرنے) کے لئے آسان کیا؛ پھر ہے کوئی (یہ بات) یاد رکھنے والا؟ قرآن کے بارے 54:17
وَ لَقَدْ یَسَّرْنَا الْقُرْاٰنَ لِلذِّكْرِ فَهَلْ مِنْ مُّدَّكِرٍ اور واقعی، ہم نے قرآن کونصیحت(حاصل کرنے) کے لئے آسان کیا؛ پھر ہے کوئی (یہ بات) یاد رکھنے والا؟ قرآن کے بارے 54:22
وَ لَقَدْ یَسَّرْنَا الْقُرْاٰنَ لِلذِّكْرِ فَهَلْ مِنْ مُّدَّكِرٍ اور واقعی، ہم نے قرآن کونصیحت(حاصل کرنے) کے لئے آسان کیا؛ پھر ہے کوئی (یہ بات) یاد رکھنے والا؟ قرآن کے بارے 54:32
وَ لَقَدْ اَنْذَرَهُمْ بَطْشَتَنَا فَتَمَارَوْا بِالنُّذُرِ اور اُس نے واقعی اُن کو ہمارے حملے سے خبردار کیا تھا، پھر وہ خبردار کرنے سے شک و شبہ کرتے رہے لوطؑ کے بارے 54:36
وَ لَقَدْ رَاوَدُوْهُ عَنْ ضَیْفِهٖ فَطَمَسْنَاۤ اَعْیُنَهُمْ فَذُوْقُوْا عَذَابِیْ وَ نُذُرِ اور واقعی اُنہوں نے تو اُس(لوطؑ) سے اس کے مہمانوں کو (بھی ایک بُری خواہش کے لئے) چاہا.پھر ہم نے اُن کی آنکھوں کو اندھا کر دیا (اور کہا):پھر چکھو! میرا عذاب اور میرا ڈرانا لوطؑ کے بارے 54:37
وَ لَقَدْ صَبَّحَهُمْ بُكْرَةً عَذَابٌ مُّسْتَقِرٌّۚ اور واقعی صبح سویرے پائیدارعذاب اُن پر جا پڑا لوطؑ کے بارے 54:38
وَ لَقَدْ یَسَّرْنَا الْقُرْاٰنَ لِلذِّكْرِ فَهَلْ مِنْ مُّدَّكِرٍ اور واقعی، ہم نے قرآن کونصیحت(حاصل کرنے) کے لئے آسان کیا؛ پھر ہے کوئی (یہ بات) یاد رکھنے والا؟ قرآن کے بارے 54:40
وَ لَقَدْ جَآءَ اٰلَ فِرْعَوْنَ النُّذُرُۚ اور واقعی! خبردار کرنے والی (دھمکیاں) فرعون کے گھر والوں تک آئیں فرعون کے بارے 54:41
وَ لَقَدْ عَلِمْتُمُ النَّشْاَةَ الْاُوْلٰى فَلَوْ لَا تَذَكَّرُوْنَ اور واقعی تم اپنی پہلی پیدائش کو تو جانتے ہو. کیوں، پھر، تم نصیحت نہیں پکڑتے ہو؟ شان باری تعالی 56:62
لَقَدْ اَرْسَلْنَا رُسُلَنَا بِالْبَیِّنٰتِ م نے واقعی واضح ثبوتوں سے رسول بھیجے کہ لوگ انصاف پر قائم رہیں 57:24
وَ لَقَدْ اَرْسَلْنَا نُوْحًا وَّ اِبْرٰهِیْمَ اور ہم نے واقعی نوح ؑ اور ابراہیم ؑ کو بھیجا ایک حقیقت 57:26
لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِیْهِمْ اُسْوَةٌ حَسَنَةٌ لِّمَنْ كَانَ یَرْجُوا اللّٰهَ وَ الْیَوْمَ الْاٰخِرَ١ؕ بے شک! تمہارے لئے اُن میں ایک اچھا نمونہ ہے (اور) اُس کے لئے جو اللہ اور یوم آخرت کی اُمید رکھتا ہے (یعنی ابراہیم ؑ اور اُن کے پیروکاروں) دوستی کے معیار پر 60:6
وَ لَقَدْ زَیَّنَّا السَّمَآءَ الدُّنْیَا بِمَصَابِیْحَ وَ جَعَلْنٰهَا رُجُوْمًا لِّلشَّیٰطِیْنِ اور واقعی ہم نے نچلے (دنیا کو نظر آنے والے) آسمان کو چراغوں (ستاروں) سے خوبصورت بنایا ہے، اور ہم نے اُن (ستاروں) کو شیطانوں کے لئے میزائل بنایا ہے شان الہی 67:5
وَ لَقَدْ كَذَّبَ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ فَكَیْفَ كَانَ نَكِیْرِ اور واقعی جھٹلایا (اُنہوں نے)جو ان سے پہلے (لوگ)تھے، پھر (دیکھ لیں کہ) میرا عذاب (اُن کے لئے) کیسا تھا شان باری تعالی 67:18
وَ لَقَدْ رَاٰهُ بِالْاُفُقِ الْمُبِیْنِۚ اورواقعی، اُس (نبیﷺ) نے اُس (جبریل ؑ) کو واضح اُفق (آسمان) پر دیکھا نبی اکرمﷺ 81:23
لَقَدْ خَلَقْنَا الْاِنْسَانَ فِیْ كَبَدٍؕ ہم نے واقعی انسان کو ایک (تکلیف دہ) ماحول میں پیدا کیا ہے انسان کو پیدا کرنا 90:4
لَقَدْ خَلَقْنَا الْاِنْسَانَ فِیْۤ اَحْسَنِ تَقْوِیْمٍ٘ واقعی! ہم نے انسان کو بہترین حالت(صورت) میں پیدا کیا انسان کی تخلیق 95:4