اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 20-پارہ نمبر              The Story-28 سورت القصص Ayah No-51 ایت نمبر

وَ لَقَدْ وَصَّلْنَا لَهُمُ الْقَوْلَ لَعَلَّهُمْ یَتَذَكَّرُوْنَؕ
آسان اُردو اور اب واقعی ہم نے لفظ (ہدایت)کو ان تک پہنچا دیا ہے، تاکہ وہ نصیحت پکڑیں
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اور واقعہ یہ ہے کہ ہم ان کے فائدے کے لیے ایک کے بعد ایک (نصیحت کی) بات بھیجتے رہے ہیں، تاکہ وہ متنبہ ہوں۔
ابو الاعلی مودودی اور (نصیحت کی) بات پے در پے ہم انہیں پہنچا چکے ہیں تاکہ وہ غفلت سے بیدار ہوں
احمد رضا خان اور بیشک ہم نے ان کے لیے بات مسلسل اتاری کہ وہ دھیان کریں،
احمد علی اور البتہ ہم ان کے پاس ہدایت بھیجتے رہے تاکہ وہ نصیحت حاصل کریں
فتح جالندھری اور ہم پے درپے اُن لوگوں کے پاس (ہدایت کی) باتیں بھیجتے رہے ہیں تاکہ نصیحت پکڑیں
طاہر القادری اور درحقیقت ہم ان کے لئے پے در پے (قرآن کے) فرمان بھیجتے رہے تاکہ وہ نصیحت قبو ل کریں،
علامہ جوادی اور ہم نے مسلسل ان لوگوں تک اپنی باتیں پہنچائیں کہ شاید اسی طرح نصیحت حاصل کرلیں
ایم جوناگڑھی اور ہم برابر پے درپے لوگوں کے لیے اپنا کلام بھیجتے رہے تاکہ وه نصیحت حاصل کرلیں
حسین نجفی اور ہم نے ان کیلئے کلام (ہدایت نظام) کا تسلسل جاری رکھا تاکہ وہ نصیحت حاصل کریں۔
=========================================
M.Daryabadi: And assuredly We have caused the Word to reach them in succession, that haply they may be admonished.
M.M.Pickthall: And now verily We have caused the Word to reach them, that haply they may give heed.
Saheeh International: And We have [repeatedly] conveyed to them the Qur'an that they might be reminded.
Shakir: And certainly We have made the word to reach them so that they may be mindful.
Yusuf Ali: Now have We caused the Word to reach them themselves, in order that they may receive admonition.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے