اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 30-پارہ نمبر                     The Overthrowing-81 سورت التکویر Ayah No-23 ایت نمبر

وَ لَقَدْ رَاٰهُ بِالْاُفُقِ الْمُبِیْنِۚ
آسان اُردو اورواقعی، اُس (نبیﷺ) نے اُس (جبریل ؑ) کو واضح اُفق (آسمان) پر دیکھا
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اور یہ بالکل سچی بات ہے کہ انہوں نے اس فرشتے کو کھلے ہوئے افق پر دیکھا ہے۔
ابو الاعلی مودودی اُس نے اُس پیغام بر کو روشن افق پر دیکھا ہے
احمد رضا خان اور بیشک انہوں نے اسے روشن کنارہ پر دیکھا
احمد علی اور اس نے اس کو کُھلے کنارے پر دیکھا بھی ہے
فتح جالندھری بےشک انہوں نے اس (فرشتے) کو (آسمان کے کھلے یعنی) مشرقی کنارے پر دیکھا ہے
طاہر القادری اور بیشک انہوں نے اس (مالکِ عرش کے حُسنِ مطلق) کو (لامکاں کے) روشن کنارے پر دیکھا ہے٭، ٭ یہ ترجمہ حضرت عبد اللہ بن عباس، انس بن مالک، عکرمہ، ابو سلمہ، ضحّاک، ابو العالیہ، حسن، کعب الاحبار، شریک بن عبد اللہ اور شعبی و غیرھم رضی اللہ عنھم کے اَقوال پر کیا گیا ہے جنہیں بخاری، مسلم، ترمذی، ابن جریر، بغوی اور کئی ائمہ حدیث نے روایت کیا ہے اور کثیر ائمہ تفسیر نے بھی اسے اختیار کیا ہے۔
علامہ جوادی اور اس نے فرشتہ کو بلند اُفق پر دیکھا ہے
ایم جوناگڑھی اس نے اس (فرشتے) کو آسمان کے کھلے کنارے پر دیکھا بھی ہے
حسین نجفی اور اس (پیغمبر(ص)) نے اس (پیغامبر) کو روشن افق (کنارے) پر دیکھا ہے۔
=========================================
M.Daryabadi: Assuredly he beheld him in the horizon manifest.
M.M.Pickthall: Surely he beheld Him on the clear horizon.
Saheeh International: And he has already seen Gabriel in the clear horizon.
Shakir: And of a truth he saw himself on the clear horizon.
Yusuf Ali: And without doubt he saw him in the clear horizon.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
نبی اکرم ﷺ اور جبریل ؑ کا آمنا سامنا
علمی ایت