Chapter No 30-پارہ نمبر    ‹                  The Overthrowing-81 سورت التکویر ›Ayah No-24 ایت نمبر
| وَ مَا هُوَ عَلَى الْغَیْبِ بِضَنِیْنٍۚ |
| آسان اُردو | اور نہ ہی وہ (یعنی نبی اکرمﷺ)غیب کی باتوں کا لالچی ہے (کہ اُن کو اپنے پاس ہی رکھ لے گا) |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور وہ غیب کی باتوں کے بارے میں بخیل بھی نہیں ہیں۔) |
| ابو الاعلی مودودی | اور وہ غیب (کے اِس علم کو لوگوں تک پہنچانے) کے معاملے میں بخیل نہیں ہے |
| احمد رضا خان | اور یہ نبی غیب بتانے میں بخیل نہیں، |
| احمد علی | اور وہ غیب کی باتوں پر بخیل نہیں ہے |
| فتح جالندھری | اور وہ پوشیدہ باتوں (کے ظاہر کرنے) میں بخیل نہیں |
| طاہر القادری | اور وہ (یعنی نبئ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) غیب (کے بتانے) پر بالکل بخیل نہیں ہیں (مالکِ عرش نے ان کے لئے کوئی کمی نہیں چھوڑی)، |
| علامہ جوادی | اور وہ غیب کے بارے میں بخیل نہیں ہے |
| ایم جوناگڑھی | اور یہ غیب کی باتوں کو بتلانے میں بخیل بھی نہیں |
| حسین نجفی | اور وہ غیب کی باتوں کے معاملہ میں بخیل نہیں ہے۔ |
| M.Daryabadi: | And he is of the unseen not a tenacious concealer. |
| M.M.Pickthall: | And he is not avid of the Unseen. |
| Saheeh International: | And Muhammad is not a withholder of [knowledge of] the unseen. |
| Shakir: | Nor of the unseen is he a tenacious concealer. |
| Yusuf Ali: | Neither doth he withhold grudgingly a knowledge of the Unseen. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
نبی اکرمﷺ کے بارے میں
علمی ایت