Chapter No 14-پارہ نمبر    ‹           Al-Hijr-15 سورت الحجر         ›Ayah No-10 ایت نمبر
| وَ لَقَدْ اَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِكَ فِیْ شِیَعِ الْاَوَّلِیْنَ |
| آسان اُردو | اورہم نے واقعی آپؐ سے پہلے بھی پہلے وقتوں کے لوگوں میں (رسول) بھیجے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور (اے پیغمبر) ہم تم سے پہلے بھی پچھلی قوموں کے مختلف گروہوں میں اپنے پیغمبر بھیج چکے ہیں۔ |
| ابو الاعلی مودودی | اے محمدؐ، ہم تم سے پہلے بہت سی گزری ہوئی قوموں میں رسول بھیج چکے ہیں |
| احمد رضا خان | اور بیشک ہم نے تم سے پہلے اگلی امتوں میں رسول بھیجے، |
| احمد علی | اور تجھ سے پہلے ہم پہلی قوموں میں بھی رسول بھیج چکے ہیں |
| فتح جالندھری | اور ہم نے تم سے پہلے لوگوں میں بھی پیغمبر بھیجے تھے |
| طاہر القادری | اور بیشک ہم نے آپ سے قبل پہلی امتوں میں بھی رسول بھیجے تھے، |
| علامہ جوادی | اور ہم نے آپ سے پہلے بھی مختلف قوموں میں رسول بھیجے ہیں |
| ایم جوناگڑھی | ہم نے آپ سے پہلے اگلی امتوں میں بھی اپنے رسول (برابر) بھیجے |
| حسین نجفی | اور ہم نے آپ سے پہلے مختلف جماعتوں میں رسول بھیجے۔ |
| M.Daryabadi: | And assuredly We have sent apostles before thee among the sects of the ancients. |
| M.M.Pickthall: | We verily sent (messengers) before thee among the factions of the men of old. |
| Saheeh International: | And We had certainly sent [messengers] before you, [O Muhammad], among the sects of the former peoples. |
| Shakir: | And certainly We sent (apostles) before you among the nations of yore. |
| Yusuf Ali: | We did send messengers before thee amongst the religious sects of old: |
آیت کے متعلق اہم نقاط
منفرد یا الگ آیت:جس کا پچھلی ایت یا آیات سے کوئی تسلسل نہیں۔ ایک الگ بات یا موضوع کے بارے میں ہے
درمیانی ایت: جو کہ کسی موضوع کے درمیان آ جاتی ہے اور بات پھر اصلی عنوان پر شروع ہو جاتی ہے
علمی ایت: اگرچہ قران الہدی کی تمام کی تمام آیات ایک طرح سے علمی ہی ہیں لیکن یہ درجہ بندی ایک ایسی ایت کے لیے ہے جس میں کوئی حکم نہیں ہوتا یعنی ایسی ایت محکم نہیں ہوتی ہے اور کسی اور ایت سے متاشبہ ہو بھی سکتی ہے یا نہیں ہو سکتی۔ بنیادی طور پر اس ایت سے انسان کے علم میں اضافہ ہوتا ہے۔
تاریخی ایت: ایک ایسی آیت جس میں گذشتہ دور میں ہونے والے واقعات ہوتے ہیں
٭جیسے کہ قرآن سے ثابت ہے کہ ایک وقت میں مختلف لوگوں کے لیے اللہ کے رسول تھے. حضرت موسی ؑ اور حضرت ہارونؑ ایک ہی وقت میں اور حضرت ابراہیم ؑ اور حضرت لوطؑ ایک ہی وقت میں مختلف قوموں میں اللہ کے رسول تھے