Chapter No 14-پارہ نمبر    ‹           Al-Hijr-15 سورت الحجر         ›Ayah No-11 ایت نمبر
| وَ مَا یَاْتِیْهِمْ مِّنْ رَّسُوْلٍ اِلَّا كَانُوْا بِهٖ یَسْتَهْزِءُوْنَ |
| آسان اُردو | اور نہیں آیا اُن(لوگوں)کے پاس کوئی رسول ماسوائے کہ وہ (لوگ) اُس (رسول) سے مذاق ہی کیا کرتے تھے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور ان کے پاس کوئی رسول ایسا نہیں آتا تھا جس کا وہ مذاق نہ اڑاتے ہوں۔ |
| ابو الاعلی مودودی | کبھی ایسا نہیں ہوا کہ اُن کہ پاس کوئی رسول آیا ہو اور اُنہوں نے اُس کا مذاق نہ اڑایا ہو |
| احمد رضا خان | اور ان کے پاس کوئی رسول نہیں آتا مگر اس سے ہنسی کرتے ہیں |
| احمد علی | اور وہ بھی جب کوئی رسول ان کے پاس آتا ہے تو اس سے ٹھٹھا ہی کرتے |
| فتح جالندھری | اور اُن کے پاس کوئی پیغمبر نہیں آتا تھا مگر وہ اُس کے ساتھ استہزاء کرتے تھے |
| طاہر القادری | اور ان کے پاس کوئی رسول نہیں آتا تھا مگر یہ کہ وہ اس کے ساتھ مذاق کیا کرتے تھے، |
| علامہ جوادی | اور جب ان کے پاس رسول آتے ہیں تو یہ صرف ان کا مذاق اڑاتے ہیں |
| ایم جوناگڑھی | اور (لیکن) جو بھی رسول آتا وه اس کا مذاق اڑاتے |
| حسین نجفی | اور ان کے پاس کوئی ایسا رسول نہیں آیا جس کے ساتھ انہوں نے مذاق نہ کیا ہو۔ |
| M.Daryabadi: | And not an apostle came unto them but at him they were wont to mock. |
| M.M.Pickthall: | And never came there unto them a messenger but they did mock him. |
| Saheeh International: | And no messenger would come to them except that they ridiculed him. |
| Shakir: | And there never came an apostle to them but they mocked him. |
| Yusuf Ali: | But never came a messenger to them but they mocked him. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
علمی ایت: اگرچہ قران الہدی کی تمام کی تمام آیات ایک طرح سے علمی ہی ہیں لیکن یہ درجہ بندی ایک ایسی ایت کے لیے ہے جس میں کوئی حکم نہیں ہوتا یعنی ایسی ایت محکم نہیں ہوتی ہے اور کسی اور ایت سے متاشبہ ہو بھی سکتی ہے یا نہیں ہو سکتی۔ بنیادی طور پر اس ایت سے انسان کے علم میں اضافہ ہوتا ہے۔
تاریخی ایت: ایک ایسی آیت جس میں گذشتہ دور میں ہونے والے واقعات ہوتے ہیں
درمیانی ایت: جو کہ کسی موضوع کے درمیان آ جاتی ہے اور بات پھر اصلی عنوان پر شروع ہو جاتی ہے
عنوان قران یا ذکر تھا اور یہ ایات درمان میں ہیں
لوگوں نے ہر رسول سے مذاق کیا