Chapter No 14-پارہ نمبر    ‹           Al-Hijr-15 سورت الحجر         ›Ayah No-12 ایت نمبر
| كَذٰلِكَ نَسْلُكُهٗ فِیْ قُلُوْبِ الْمُجْرِمِیْنَۙ |
| آسان اُردو | اسطرح سے ہم اس (قرآن) کو مجرمین کے دلوں میں سے گزارتے ہیں |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | مجرم لوگوں کے دلوں میں یہ بات ہم اسی طرح داخل کرتے ہیں۔ |
| ابو الاعلی مودودی | مجرمین کے دلوں میں تو ہم اس ذکر کو اِسی طرح (سلاخ کے مانند) گزارتے ہیں |
| احمد رضا خان | ایسے ہی ہم اس ہنسی کو ان مجرموں کے دلوں میں راہ دیتے ہیں، |
| احمد علی | اسی طرح ہم یہ ٹھٹھا ان مجرمو ں کے دلوں میں ڈال دیتے ہیں |
| فتح جالندھری | اسی طرح ہم اس (تکذیب وضلال) کو گنہگاروں کے دلوں میں داخل کر دیتے ہیں |
| طاہر القادری | اسی طرح ہم اس (تمسخر اور استہزاء) کو مجرموں کے دلوں میں داخل کر دیتے ہیں، |
| علامہ جوادی | اور ہم اسی طرح اس گمراہی کو مجرمین کے دل میں ڈال دیتے ہیں |
| ایم جوناگڑھی | گناه گاروں کے دلوں میں ہم اسی طرح یہی رچا دیا کرتے ہیں |
| حسین نجفی | اسی طرح ہم اس (ذکر) کو مجرموں کے دلوں میں ڈال دیتے ہیں۔ |
| M.Daryabadi: | Even so we make a way for it in the hearts of the culprits. |
| M.M.Pickthall: | Thus do We make it traverse the hearts of the guilty: |
| Saheeh International: | Thus do We insert denial into the hearts of the criminals. |
| Shakir: | Thus do We make it to enter into the hearts of the guilty; |
| Yusuf Ali: | Even so do we let it creep into the hearts of the sinners - |
آیت کے متعلق اہم نقاط
علمی ایت: اگرچہ قران الہدی کی تمام کی تمام آیات ایک طرح سے علمی ہی ہیں لیکن یہ درجہ بندی ایک ایسی ایت کے لیے ہے جس میں کوئی حکم نہیں ہوتا
یعنی ایسی ایت محکم نہیں ہوتی ہے اور کسی اور ایت سے متاشبہ ہو بھی سکتی ہے یا نہیں ہو سکتی۔ بنیادی طور پر اس ایت سے انسان کے علم میں اضافہ ہوتا ہے۔
بات دوبارہ ذکر یا قران کی طرف شروع ہو جاتی ہے
لفظ ہ کا اشارہ قران کی طرف ہے۔ کیوں کہ اگلی آیت اس کے بارے میں ہے
ہ کے ضمیر کی وجہ سے ترجمہ کرنے والوں کے ترجمے میں اختلاف موجود ہے