اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 14-پارہ نمبر              Al-Hijr-15 سورت الحجر         Ayah No-9 ایت نمبر

اِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَ اِنَّا لَهٗ لَحٰفِظُوْنَ
آسان اُردو بے شک! ہم، ہم نے ہی ذکر(قرآن) نازل کیا ہے، اور بے شک! ہم ہی اس (قرآن) کے واقعی نگہبان ہیں
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی حقیقت یہ ہے کہ یہ ذکر (یعنی قرآن) ہم نے ہی اتارا ہے، اور ہم ہی اس کی حفاظت کرنے والے ہیں۔
ابو الاعلی مودودی رہا یہ ذکر، تو اِس کو ہم نے نازل کیا ہے اور ہم خود اِس کے نگہبان ہیں
احمد رضا خان بیشک ہم نے اتارا ہے یہ قرآن اور بیشک ہم خود اس کے نگہبان ہیں
احمد علی ہم نے یہ نصیحت اتار دی ہے اور بے شک ہم اس کے نگہبان ہیں
فتح جالندھری بےشک یہ (کتاب) نصیحت ہمیں نے اُتاری ہے اور ہم ہی اس کے نگہبان ہیں
طاہر القادری بیشک یہ ذکرِ عظیم (قرآن) ہم نے ہی اتارا ہے اور یقیناً ہم ہی اس کی حفاظت کریں گے،
علامہ جوادی ہم نے ہی اس قرآن کو نازل کیا ہے اور ہم ہی اس کی حفاظت کرنے والے ہیں
ایم جوناگڑھی ہم نے ہی اس قرآن کو نازل فرمایا ہے اور ہم ہی اس کے محافﻆ ہیں
حسین نجفی بے شک ہم نے ہی ذکر (قرآن) اتارا ہے اور ہم ہی اس کے محافظ ہیں۔
=========================================
M.Daryabadi: Verily We! it is We who have revealed the Admonition, and verily We are the guardians thereof.
M.M.Pickthall: Lo! We, even We, reveal the Reminder, and lo! We verily are its Guardian.
Saheeh International: Indeed, it is We who sent down the Qur'an and indeed, We will be its guardian.
Shakir: Surely We have revealed the Reminder and We will most surely be its guardian.
Yusuf Ali: We have, without doubt, sent down the Message; and We will assuredly guard it (from corruption).
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
علمی ایت: اگرچہ قران الہدی کی تمام کی تمام آیات ایک طرح سے علمی ہی ہیں لیکن یہ درجہ بندی ایک ایسی ایت کے لیے ہے جس میں کوئی حکم نہیں ہوتا یعنی ایسی ایت محکم نہیں ہوتی ہے اور کسی اور ایت سے متاشبہ ہو بھی سکتی ہے یا نہیں ہو سکتی۔ بنیادی طور پر اس ایت سے انسان کے علم میں اضافہ ہوتا ہے۔
دائمی اصول
رہتی دنیا تک اللہ باری تعالی کا اس قرآن کی حفاظت کرنا
ذکر قران کا نام