اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 27-پارہ نمبر                      The Event-56 سورت الواقعۃ Ayah No-62 ایت نمبر

وَ لَقَدْ عَلِمْتُمُ النَّشْاَةَ الْاُوْلٰى فَلَوْ لَا تَذَكَّرُوْنَ
آسان اُردو اور واقعی تم اپنی پہلی پیدائش کو تو جانتے ہو. کیوں، پھر، تم نصیحت نہیں پکڑتے ہو؟
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اور تمہیں اپنی پہلی پیدائش کا پورا پتہ ہے، پھر کیوں سبق نہیں لیتے ؟
ابو الاعلی مودودی اپنی پہلی پیدائش کو تو تم جانتے ہو، پھر کیوں سبق نہیں لیتے؟
احمد رضا خان اور بیشک تم جان چکے ہو پہلی اٹھان پھر کیوں نہیں سوچتے
احمد علی اور تم پہلی پیدائش کو جان چکے ہو پھر کیوں تم غور نہیں کرتے
فتح جالندھری اور تم نے پہلی پیدائش تو جان ہی لی ہے۔ پھر تم سوچتے کیوں نہیں؟
طاہر القادری اور بیشک تم نے پہلے پیدائش (کی حقیقت) معلوم کر لی پھر تم نصیحت قبول کیوں نہیں کرتے،
علامہ جوادی اور تم پہلی خلقت کو تو جانتے ہو تو پھر اس میں غور کیوں نہیں کرتے ہو
ایم جوناگڑھی تمہیں یقینی طور پر پہلی دفعہ کی پیدائش معلوم ہی ہے پھر کیوں عبرت حاصل نہیں کرتے؟
حسین نجفی اور تم (اپنی) پہلی پیدائش کو تو جانتے ہی ہو پھر نصیحت کیوں نہیں حاصل کرتے؟
=========================================
M.Daryabadi: And assuredly ye have fully known the first Production Wherefore heed ye not?
M.M.Pickthall: And verily ye know the first creation. Why, then, do ye not reflect?
Saheeh International: And you have already known the first creation, so will you not remember?
Shakir: And certainly you know the first growth, why do you not then mind?
Yusuf Ali: And ye certainly know already the first form of creation: why then do ye not celebrate His praises?
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
عام لوگوں سے سوال