اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 27-پارہ نمبر                  The Moon-54 سورت القمر Ayah No-4 ایت نمبر

وَ لَقَدْ جَآءَهُمْ مِّنَ الْاَنْۢبَآءِ مَا فِیْهِ مُزْدَجَرٌۙ
آسان اُردو اور واقعی اُن کے پاس خبروں میں سے آ چکی ہیں، جو اُن(خبروں) میں ہے خبردار کرتا ہے
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اور ان لوگوں کو (پچھلی قوموں کے) واقعات کی اتنی خبریں پہنچ چکی ہیں جن میں تنبیہ کا بڑا سامان تھا۔
ابو الاعلی مودودی اِن لوگوں کے سامنے (پچھلی قوموں کے) وہ حالات آ چکے ہیں جن میں سرکشی سے باز رکھنے کے لیے کافی سامان عبرت ہے
احمد رضا خان اور بیشک ان کے پاس وہ خبریں آئیں جن میں کافی روک تھی
احمد علی اور ان کے پاس وہ خبریں آ چکی ہیں جن میں کافی تنبیہ ہے
فتح جالندھری اور ان کو ایسے حالات (سابقین) پہنچ چکے ہیں جن میں عبرت ہے
طاہر القادری اور بیشک اُن کے پاس (پہلی قوموں کی) ایسی خبریں آچکی ہیں جن میں (کفر و نافرمانی پر بڑی) عبرت و سرزنش ہے،
علامہ جوادی یقینا ان کے پاس اتنی خبریں آچکی ہیں جن میں تنبیہ کا سامان موجود ہے
ایم جوناگڑھی یقیناً ان کے پاس وه خبریں آچکی ہیں جن میں ڈانٹ ڈپٹ (کی نصیحت) ہے
حسین نجفی اور ان کے پاس ایسی (سابقہ قوموں کی) ایسی خبریں آچکی ہیں جن میں (سرکشی کرنے والوں کیلئے) کافی سامانِ عبرت ہے۔
=========================================
M.Daryabadi: And assuredly there hath come Unto them tidings wherein is a deterrent.
M.M.Pickthall: And surely there hath come unto them news whereof the purport should deter,
Saheeh International: And there has already come to them of information that in which there is deterrence -
Shakir: And certainly some narratives have come to them wherein is prevention--
Yusuf Ali: There have already come to them Recitals wherein there is (enough) to check (them),
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

علمی ایت
یعنی کہ لوگ چاند کے ٹوٹنے کو نہیں مانتے تو ان کے پاس پہلے لوگوں کی خبریں تو آ چکی ہیں