Chapter No 27-پارہ نمبر    ‹               The Moon-54 سورت القمر ›Ayah No-3 ایت نمبر
| وَ كَذَّبُوْا وَ اتَّبَعُوْۤا اَهْوَآءَهُمْ وَ كُلُّ اَمْرٍ مُّسْتَقِرٌّ |
| آسان اُردو | اور اُنہوں نے(سچائی کو) انکار کیا اور اُنہوں نے اپنی خواہشات کی پیروی کی. اورہر حکم کا ایک مقررہ وقت ہے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | انہوں نے حق کو جھٹلایا، اور اپنی خواہشات کے پیچھے چل نکلے۔ اور ہر کام کو آخر کسی ٹھکانے پر ٹک کر رہنا ہے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | اِنہوں نے (اس کو بھی) جھٹلا دیا اور اپنی خواہشات نفس ہی کی پیروی کی ہر معاملہ کو آخر کار ایک انجام پر پہنچ کر رہنا ہے |
| احمد رضا خان | اور انہوں نے جھٹلایا اور اپنی خواہشوں کے پیچھے ہوئے اور ہر کام قرار پاچکا ہے |
| احمد علی | اور انہوں نے جھٹلایا اور اپنی خواہشوں کی پیروی کی اور ہر بات کے لیے ایک وقت مقرر ہے |
| فتح جالندھری | اور انہوں نے جھٹلایا اور اپنی خواہشوں کی پیروی کی اور ہر کام کا وقت مقرر ہے |
| طاہر القادری | اور انہوں نے (اب بھی) جھٹلایا اور اپنی خواہشات کے پیچھے چلے اور ہر کام (جس کا وعدہ کیا گیا ہے) مقررّہ وقت پر ہونے والا ہے، |
| علامہ جوادی | اور انہوں نے تکذیب کی اور اپنی خواہشات کا اتباع کیا اور ہر بات کی ایک منزل ہوا کرتی ہے |
| ایم جوناگڑھی | انہوں نے جھٹلایا اور اپنی خواہشوں کی پیروی کی اور ہر کام ٹھہرے ہوئے وقت پر مقرر ہے |
| حسین نجفی | اور انہوں نے (رسول(ص) کو) جھٹلایا اور اپنی خواہشات کی پیروی کی اور ہر کام کا وقت مقرر ہے اور ثابت ہے۔ |
| M.Daryabadi: | And they belied, and they followed their lusts; and every affair cometh to a final goal. |
| M.M.Pickthall: | They denied (the Truth) and followed their own lusts. Yet everything will come to a decision |
| Saheeh International: | And they denied and followed their inclinations. But for every matter is a [time of] settlement. |
| Shakir: | And they call (it) a lie, and follow their low desires; and every affair has its appointed term. |
| Yusuf Ali: | They reject (the warning) and follow their (own) lusts but every matter has its appointed time. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
گذشتہ تین ایات میں چاند کے ٹکڑے ہونے کا واقعہ ہے