Chapter No 12-پارہ نمبر    ‹             Hud-11 سورت ھود         ›Ayah No-25 ایت نمبر
| وَ لَقَدْ اَرْسَلْنَا نُوْحًا اِلٰى قَوْمِهٖ اِنِّیْ لَكُمْ نَذِیْرٌ مُّبِیْنٌۙ |
| آسان اُردو | اور واقعی ہم نے نوح کو اُس کی قوم کی طرف بھیجا (اور اُس نے کہا): بے شک! میں تمہارے لیے ایک واضح نذیر( ڈرانے والا) ہوں |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور ہم نے نوح کو ان کی قوم کے پاس یہ پیغام دے کر بھیجا کہ : میں تمہیں اس بات سے صاف صاف آگاہ کرنے والا پیغمبر ہوں۔ |
| ابو الاعلی مودودی | (اور ایسے ہی حالات تھے جب) ہم نے نوحؑ کو اُس کی قوم کی طرف بھیجا تھا (اُس نے کہا) "میں تم لوگوں کو صاف صاف خبردار کرتا ہوں |
| احمد رضا خان | اور بے شک ہم نے نوح کو اس کی قوم کی طرف بھيجا کہ میں تمہارے لیے صریح ڈر سنانے والا ہوں |
| احمد علی | اور ہم نے نوح کو اس کی قوم کی طرف بھیجا بے شک میں تمہیں صاف ڈرانے والا ہوں |
| فتح جالندھری | اور ہم نے نوح کو ان کی قوم کی طرف بھیجا (تو انہوں نے ان سے کہا) کہ میں تم کو کھول کھول کر ڈر سنانے اور پیغام پہنچانے آیا ہوں |
| طاہر القادری | اور بیشک ہم نے نوح (علیہ السلام) کو ان کی قوم کی طرف بھیجا، (انہوں نے ان سے کہا:) میں تمہارے لئے کھلا ڈر سنانے والا (بن کر آیا) ہوں، |
| علامہ جوادی | اور ہم نے نوح کو ان کی قوم کی طرف اس پیغام کے ساتھ بھیجاکہ میں تمہارے لئے کھلے ہوئے عذاب الٰہی سے ڈرانے والا ہوں |
| ایم جوناگڑھی | یقیناً ہم نے نوح (علیہ السلام) کو اس کی قوم کی طرف رسول بنا کر بھیجا کہ میں تمہیں صاف صاف ہوشیار کر دینے واﻻ ہوں |
| حسین نجفی | بے شک ہم نے نوح(ع) کو ان کی قوم کی طرف بھیجا (انہوں نے کہا لوگو!) میں تمہیں کھلا ہوا (عذابِ الٰہی سے) ڈرانے والا ہوں۔ |
| M.Daryabadi: | And assuredly We sent Nuh unto his people saying: verily I am unto you a plain warner. |
| M.M.Pickthall: | And We sent Noah unto his folk (and he said): Lo! I am a plain warner unto you. |
| Saheeh International: | And We had certainly sent Noah to his people, [saying], "Indeed, I am to you a clear warner |
| Shakir: | And certainly We sent Nuh to his people: Surely I am a plain warner for you: |
| Yusuf Ali: | We sent Noah to his people (with a mission): "I have come to you with a Clear Warning: |
آیت کے متعلق اہم نقاط
منفرد یا الگ آیت: ایک الگ بات یا موضوع کے بارے میں ہے
تاریخی ایت