Chapter No 12-پارہ نمبر    ‹             Hud-11 سورت ھود         ›Ayah No-26 ایت نمبر
| اَنْ لَّا تَعْبُدُوْۤا اِلَّا اللّٰهَ١ؕ اِنِّیْۤ اَخَافُ عَلَیْكُمْ عَذَابَ یَوْمٍ اَلِیْمٍ |
| آسان اُردو | کہ تم اللہ کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو بے شک! مجھے تم پر ایک درد ناک دن کے عذاب کا خوف ہے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | کہ اللہ کے سوا کسی اور کی عبادت نہ کرو۔ یقین جانو مجھے تم پر ایک دکھ دینے والے دن کے عذاب کا اندیشہ ہے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | کہ اللہ کے سوا کسی کی بندگی نہ کرو ورنہ مجھے اندیشہ ہے کہ تم پر ایک روز دردناک عذاب آئے گا" |
| احمد رضا خان | کہ اللہ کے سوا کسی کو نہ پوجو، بیشک میں تم پر ایک مصیبت والے دن کے عذاب سے ڈرتا ہوں |
| احمد علی | کہ الله کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو بے شک میں تم پر دردناک دن کے عذاب سے ڈرتا ہوں |
| فتح جالندھری | کہ خدا کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو۔ مجھے تمہاری نسبت عذاب الیم کا خوف ہے |
| طاہر القادری | کہ تم اﷲ کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو، میں تم پر دردناک دن کے عذاب (کی آمد) کا خوف رکھتا ہوں، |
| علامہ جوادی | اور یہ کہ خبردار تم اللہ کے علاوہ کسی کی عبادت نہ کرنا کہ میں تمہارے بارے میں دردناک دن کے عذاب کا خوف رکھتا ہوں |
| ایم جوناگڑھی | کہ تم صرف اللہ ہی کی عبادت کرو، مجھے تو تم پر دردناک دن کے عذاب کا خوف ہے |
| حسین نجفی | اور یہ کہ اللہ کے سوا کسی اور کی عبادت نہ کرو (ورنہ) میں تمہارے بارے میں ایک ہولناک دن کے عذاب سے ڈرتا ہوں۔ |
| M.Daryabadi: | That ye shall worship none except Allah; verily I fear for you the torment of a Day afflictive. |
| M.M.Pickthall: | That ye serve none, save Allah. Lo! I fear for you the retribution of a painful Day. |
| Saheeh International: | That you not worship except Allah. Indeed, I fear for you the punishment of a painful day." |
| Shakir: | That you shall not serve any but Allah, surely I fear for you the punishment of a painful day. |
| Yusuf Ali: | "That ye serve none but Allah: Verily I do fear for you the penalty of a grievous day." |
آیت کے متعلق اہم نقاط
آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
نوحؑ کو اُن کی قوم کی طرف ارسال کرنا
نوحؑ کا اپنی قوم کو پیغام