Chapter No 25-پارہ نمبر    ‹              Smoke-44 سورت الدخان ›Ayah No-17 ایت نمبر
| وَ لَقَدْ فَتَنَّا قَبْلَهُمْ قَوْمَ فِرْعَوْنَ وَ جَآءَهُمْ رَسُوْلٌ كَرِیْمٌۙ |
| آسان اُردو | اور واقعی ہم نے اُن سے پہلے فرعون کی قوم کو آزمایا، اور اُن کے پاس ایک عزت والا رسول آیا تھا |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور ان سے پہلے ہم نے فرعون کی قوم کو آزمایا تھا اور ان کے پاس ایک معزز پیغمبر آئے تھے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | ہم اِن سے پہلے فرعون کی قوم کو اِسی آزمائش میں ڈال چکے ہیں اُن کے پاس ایک نہایت شریف رسول آیا |
| احمد رضا خان | اور بیشک ہم نے ان سے پہلے فرعون کی قوم کو جانچا اور ان کے پاس ایک معزز رسول تشریف لایا |
| احمد علی | اور ان سے پہلے ہم فرعون کی قوم کو آزما چکے ہیں اور ان کے پاس ایک عزت والا رسول بھی آیا تھا |
| فتح جالندھری | اور ان سے پہلے ہم نے قوم فرعون کی آزمائش کی اور ان کے پاس ایک عالی قدر پیغمبر آئے |
| طاہر القادری | اور در حقیقت ہم نے اِن سے پہلے قومِ فرعون کی (بھی) آزمائش کی تھی اور اُن کے پاس بزرگی والے رسول (موسٰی علیہ السلام) آئے تھے، |
| علامہ جوادی | اور ہم نے ان سے پہلے فرعون کی قوم کو آزمایا جب ان کے پاس ایک محترم پیغمبر آیا |
| ایم جوناگڑھی | یقیناً ان سے پہلے ہم قوم فرعون کو (بھی) آزما چکے ہیں جن کے پاس (اللہ) کا باعزت رسول آیا |
| حسین نجفی | ہم نے ان سے پہلے فرعون کی قوم کو آزمایا تھا اور ان کے پاس ایک معزز رسول(ع)ایا تھا۔ |
| M.Daryabadi: | And assuredly afore them We proved Fir'awn's people, and there came Unto them an apostle honoured. |
| M.M.Pickthall: | And verily We tried before them Pharaoh's folk, when there came unto them a noble messenger, |
| Saheeh International: | And We had already tried before them the people of Pharaoh, and there came to them a noble messenger, |
| Shakir: | And certainly We tried before them the people of Firon, and there came to them a noble apostle, |
| Yusuf Ali: | We did, before them, try the people of Pharaoh: there came to them a messenger most honourable, |
آیت کے متعلق اہم نقاط
منفرد ایت
حضرت موسی ؑ اور فرعون کے بارے میں