Chapter No 25-پارہ نمبر    ‹              Smoke-44 سورت الدخان ›Ayah No-16 ایت نمبر
| یَوْمَ نَبْطِشُ الْبَطْشَةَ الْكُبْرٰى١ۚ اِنَّا مُنْتَقِمُوْنَ |
| آسان اُردو | اُس دن جب ہم ایک بڑے جکڑنے سے جکڑیں گے، (پھر) بے شک ہم انتقام لیں گے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | جس دن ہماری طرف سے سب سے بڑی پکڑ ہوگی، اس دن ہم پورا انتظام لے لیں گے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | جس روز ہم بڑی ضرب لگائیں گے وہ دن ہوگا جب ہم تم سے انتقام لیں گے |
| احمد رضا خان | جس دن ہم سب سے بڑی پکڑ پکڑیں گے بیشک ہم بدلہ لینے والے ہیں، |
| احمد علی | جس دن ہم بڑی سخت پکڑ پکڑیں گے بے شک ہم بدلہ لینے والے ہیں |
| فتح جالندھری | جس دن ہم بڑی سخت پکڑ پکڑیں گے تو بےشک انتقام لے کر چھوڑیں گے |
| طاہر القادری | جس دن ہم بڑی سخت گرفت کریں گے تو (اس دن) ہم یقیناً انتقام لے ہی لیں گے، |
| علامہ جوادی | ایک دن آئے گا جب ہم سخت قسم کی گرفت کریں گے کہ ہم یقینا بدلہ لینے والے بھی ہیں |
| ایم جوناگڑھی | جس دن ہم بڑی سخت پکڑ پکڑیں گے، بالیقین ہم بدلہ لینے والے ہیں |
| حسین نجفی | جس دن ہم سخت پکڑ پکڑیں گے اس دن ہم پورا بدلہ لیں گے۔ |
| M.Daryabadi: | On the Day whereon We assault them with the greatest assault, verily We shall take vengeance. |
| M.M.Pickthall: | On the day when We shall seize them with the greater seizure, (then) in truth We shall punish. |
| Saheeh International: | The Day We will strike with the greatest assault, indeed, We will take retribution. |
| Shakir: | On the day when We will seize (them) with the most violent seizing; surely We will inflict retribution. |
| Yusuf Ali: | One day We shall seize you with a mighty onslaught: We will indeed (then) exact Retribution! |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے