Chapter No 14-پارہ نمبر    ‹           Al-Hijr-15 سورت الحجر         ›Ayah No-16 ایت نمبر
| وَ لَقَدْ جَعَلْنَا فِی السَّمَآءِ بُرُوْجًا وَّ زَیَّنّٰهَا لِلنّٰظِرِیْنَۙ |
| آسان اُردو | اور واقعی ہم نے آسمان میں ستاروں کے گھر (برج) بنائے ہیں، اور اس (آسمان) کو دیکھنے والوں کے لیے خوبصورت کیا |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور ہم نے آسمان میں بہت سے برج بنائے ہیں۔ اور اس کو دیکھنے والوں کے لیے سجاوٹ عطا کی ہے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | یہ ہماری کار فرمائی ہے کہ آسمان میں ہم نے بہت سے مضبوط قلعے بنائے، اُن کو دیکھنے والوں کے لیے مزین کیا |
| احمد رضا خان | اور بیشک ہم نے آسمان میں برج بنائے اور اسے دیکھنے والو ں کے لیے آراستہ کیا |
| احمد علی | او رالبتہ تحقیق ہم نے آسمان پر برج بنائے ہیں اور دیکھنے والو ں کی نطر میں اسے رونق دی ہے |
| فتح جالندھری | اور ہم ہی نے آسمان میں برج بنائے اور دیکھنے والوں کے لیے اُس کو سجا دیا |
| طاہر القادری | اور بیشک ہم نے آسمان میں (کہکشاؤں کی صورت میں ستاروں کی حفاطت کے لئے) قلعے بنائے اور ہم نے اس (خلائی کائنات) کو دیکھنے والوں کے لئے آراستہ کر دیا، |
| علامہ جوادی | اور ہم نے آسمان میں برج بنائے اور انہیں دیکھنے والوں کے لئے ستاروں سے آراستہ کردیا |
| ایم جوناگڑھی | یقیناً ہم نے آسمان میں برج بنائے ہیں اور دیکھنے والوں کے لیے اسے سجا دیا گیا ہے |
| حسین نجفی | اور بے شک ہم نے آسمان میں بہت سے برج بنا دیئے اور اس (آسمان) کو دیکھنے والوں کے لئے آراستہ کر دیا ہے۔ |
| M.Daryabadi: | And assuredly We have set constellations in the heaven and made it fairseeming unto the beholders |
| M.M.Pickthall: | And verily in the heaven we have set mansions of the stars, and We have beautified it for beholders. |
| Saheeh International: | And We have placed within the heaven great stars and have beautified it for the observers. |
| Shakir: | And certainly We have made strongholds in the heaven and We have made it fair seeming to the beholders. |
| Yusuf Ali: | It is We Who have set out the zodiacal signs in the heavens, and made them fair-seeming to (all) beholders; |
آیت کے متعلق اہم نقاط
آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
اللہ باری تعالی کی قدرت و طاقت
اس آیت سے لیکر اس ایت نمبر 25 تک اللہ باری تعالی کی شان اقدس، طاقت، اور صفات بیان کی گی ہیں