اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 14-پارہ نمبر              Al-Hijr-15 سورت الحجر         Ayah No-15 ایت نمبر

لَقَالُوْۤا اِنَّمَا سُكِّرَتْ اَبْصَارُنَا بَلْ نَحْنُ قَوْمٌ مَّسْحُوْرُوْنَ
آسان اُردو وہ(کافرین) واقعی کہیں گے: ہماری آنکھیں تو صرف نشے والی ہیں، نہیں! بلکہ ہم ایک سحر زدہ (یعنی جادو کے مارے ہوئے) لوگ ہیں
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی تب بھی یہی کہیں گے کہ ہماری نظر بندی کردی گئی ہے، بلکہ ہم لوگ جادو کے اثر میں آئے ہوئے ہیں۔
ابو الاعلی مودودی تب بھی وہ یہی کہتے کہ ہماری آنکھوں کو دھوکا ہو رہا ہے، بلکہ ہم پر جادو کر دیا گیا ہے
احمد رضا خان جب بھی یہی کہتے کہ ہماری نگاہ باندھ دی گئی ہے بلکہ ہم پر جادو ہوا ہے
احمد علی البتہ کہیں گے کہ ہماری نظر بندی کر دی گئی تھی بلکہ ہم پر جادو کیا گیا ہے
فتح جالندھری تو بھی یہی کہیں کہ ہماری آنکھیں مخمور ہوگئی ہیں بلکہ ہم پر جادو کر دیا گیا ہے
طاہر القادری (تب بھی) یہ لوگ یقیناً (یہ) کہیں گے کہ ہماری آنکھیں (کسی حیلہ و فریب کے ذریعے) باندھ دی گئی ہیں بلکہ ہم لوگوں پر جادو کر دیا گیا ہے،
علامہ جوادی تو بھی کہیں گے کہ ہماری آنکھوں کو مدہوش کردیا گیا ہے اور ہم پر جادو کردیا گیا ہے
ایم جوناگڑھی تب بھی یہی کہیں گے کہ ہماری نظر بندی کر دی گئی ہے بلکہ ہم لوگوں پر جادو کر دیا گیا ہے
حسین نجفی تو پھر بھی وہ یہی کہیں گے کہ ہماری آنکھوں کو مدہوش کر دیا گیا ہے بلکہ ہم پر جادو کر دیا گیا ہے۔
=========================================
M.Daryabadi: They would surely say: intoxicated have been our sights; aye! we are a people enchanted.
M.M.Pickthall: They would say: Our sight is wrong nay, but we are folk bewitched.
Saheeh International: They would say, "Our eyes have only been dazzled. Rather, we are a people affected by magic."
Shakir: They would certainly say: Only our eyes have been covered over, rather we are an enchanted people.
Yusuf Ali: They would only say: "Our eyes have been intoxicated: Nay, we have been bewitched by sorcery."
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
کافرین کے بارے میں
کافرین کے بارے میں جب ماننا ہی نہیں تو بڑی بڑی نشانی کو بھی نہیں ماننا
کیوں کہ جب نہ ماننے والوں نے تسلیم ہی نہیں کرنا ہے تو پھر بڑے سے بڑا معجزہ بھی کوئی معنی نہیں رکھتا ہے