اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 14-پارہ نمبر              Al-Hijr-15 سورت الحجر         Ayah No-14 ایت نمبر

وَ لَوْ فَتَحْنَا عَلَیْهِمْ بَابًا مِّنَ السَّمَآءِ فَظَلُّوْا فِیْهِ یَعْرُجُوْنَۙ
آسان اُردو اور اگر ہم اُن (کافرین)پر آسمان سے ایک دروازہ (نشانی کے طور پر) کھول بھی دیں پھروہ اس(دروازے) میں چڑھتے (گزرتے) بھی رہیں
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اور اگر (بالفرض) ہم ان کے لیے آسمان کا کوئی دروازہ کھول دیں اور وہ دن کی روشنی میں اس پر چڑھتے بھی چلے جائیں۔
ابو الاعلی مودودی اگر ہم اُن پر آسمان کا کوئی دروازہ کھول دیتے اور وہ دن دہاڑے اُس میں چڑھنے بھی لگتے
احمد رضا خان اور اگر ہم ان کے لیے آسمان میں کوئی دروازہ کھول دیں کہ دن کو اس میں چڑھتے،
احمد علی اور اگر ہم ان پر آسمان سے دروازہ کھول دیں پھراس میں سے چڑھ جائیں
فتح جالندھری اوراگر ہم آسمان کا کوئی دروازہ اُن پر کھول دیں اور وہ اس میں چڑھنے بھی لگیں
طاہر القادری اور اگر ہم ان پر آسمان کا کوئی دروازہ (بھی) کھول دیں (اور ان کے لئے یہ بھی ممکن بنا دیں کہ) وہ سارا دن اس میں (سے) اوپر چڑھتے رہیں،
علامہ جوادی ہم اگر آسمان میں ان کے لئے کوئی دروازہ کھول دیں اور یہ لوگ دن دھاڑے اسی دروازے سے چڑھ جائیں
ایم جوناگڑھی اور اگر ہم ان پر آسمان کا دروازه کھول بھی دیں اور یہ وہاں چڑھنے بھی لگ جائیں
حسین نجفی اور اگر ہم ان پر آسمان کا ایک دروازہ کھول دیں جس سے وہ دن دہاڑے چڑھنے لگیں۔
=========================================
M.Daryabadi: And if We opened upon them a door of the heaven, and they passed the day mounting thereto.
M.M.Pickthall: And even if We opened unto them a Gate of Heaven and they kept mounting through it,
Saheeh International: And [even] if We opened to them a gate from the heaven and they continued therein to ascend,
Shakir: And even if We open to them a gateway of heaven, so that they ascend into it all the while,
Yusuf Ali: Even if We opened out to them a gate from heaven, and they were to continue (all day) ascending therein,
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
کافرین کے بارے میں
کافرین کے بارے میں جب ماننا ہی نہیں تو بڑی بڑی نشانی کو بھی نہیں ماننا