Chapter No 25-پارہ نمبر    ‹     Ornaments of Gold-43 سورت الزخرف ›Ayah No-78 ایت نمبر
| لَقَدْ جِئْنٰكُمْ بِالْحَقِّ وَ لٰكِنَّ اَكْثَرَكُمْ لِلْحَقِّ كٰرِهُوْنَ |
| آسان اُردو | ہم واقعی تمہارے پاس سچائی (قرآن) لائے ، لیکن تم سے اکثر حق کے مخالف تھے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور حقیقت یہ ہے کہ ہم تمہارے پاس حق بات لے کر آئے تھے لیکن تم میں سے اکثر لوگ حق بات ہی کو برا سمجھتے ہیں۔ |
| ابو الاعلی مودودی | ہم تمہارے پاس حق لے کر آئے تھے مگر تم میں سے اکثر کو حق ہی ناگوار تھا" |
| احمد رضا خان | بیشک ہم تمہارے پاس حق لائے مگر تم میں اکثر کو حق ناگوار ہے، |
| احمد علی | ہم تو تمہارے پاس سچا دین لا چکےاورلیکن تم میں سے اکثر دین حق سے نفرت کرتے ہیں |
| فتح جالندھری | ہم تمہارے پاس حق لے کر آئے ہیں لیکن تم اکثر حق سے ناخوش ہوتے رہے |
| طاہر القادری | بیشک ہم تمہارے پاس حق لائے لیکن تم میں سے اکثر لوگ حق کو ناپسند کرتے تھے، |
| علامہ جوادی | یقینا ہم تمہارے پاس حق لے کر آئے لیکن تمہاری اکثریت حق کو ناپسند کرنے والی ہے |
| ایم جوناگڑھی | ہم تو تمہارے پاس حق لے آئے لیکن تم میں سے اکثر لوگ حق سے نفرت رکھنے والے تھے؟ |
| حسین نجفی | بےشک ہم تمہارے پاس (دین) حقلے کر آئے مگر تم میں سے اکثر حق کو ناپسند کرتے رہے۔ |
| M.Daryabadi: | Assuredly We brought the truth Unto you, but most Of you are to the truth averse. |
| M.M.Pickthall: | We verily brought the Truth unto you, but ye were, most of you, averse to the Truth. |
| Saheeh International: | We had certainly brought you the truth, but most of you, to the truth, were averse. |
| Shakir: | Certainly We have brought you the truth, but most of you are averse to the truth. |
| Yusuf Ali: | Verily We have brought the Truth to you: but most of you have a hatred for Truth. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
مجرمین کے بارے میں جو جہنم میں رہیں گے