Chapter No 25-پارہ نمبر    ‹     Ornaments of Gold-43 سورت الزخرف ›Ayah No-79 ایت نمبر
| اَمْ اَبْرَمُوْۤا اَمْرًا فَاِنَّا مُبْرِمُوْنَۚ |
| آسان اُردو | یا کیا وہ (نبی ﷺ کے خلاف) کسی معاملہ کے مصمم (پختہ ارادہ والے) ہیں ؟پھر بے شک! ہم (بھی اُن کے خلاف)مصمم ہیں |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | ہاں کیا ان لوگوں نے کچھ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ؟ اچھا تو ہم بھی کچھ کرنے کا فیصلہ کرنے والے ہیں۔ |
| ابو الاعلی مودودی | کیا اِن لوگوں نے کوئی اقدام کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے؟ اچھا تو ہم بھی پھر ایک فیصلہ کیے لیتے ہیں |
| احمد رضا خان | کیا انہوں نے اپنے خیال میں کوئی کام پکا کرلیا ہے |
| احمد علی | کیا انہوں نے کوئی بات طے کرلی ہے تو ہم بھی طے کرنے والے ہیں |
| فتح جالندھری | کیا انہوں نے کوئی بات ٹھہرا رکھی ہے تو ہم بھی کچھ ٹھہرانے والے ہیں |
| طاہر القادری | کیا انہوں نے (یعنی کفّارِ مکہ نے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خلاف کوئی تدبیر) پختہ کر لی ہے تو ہم (بھی) پختہ فیصلہ کرنے والے ہیں، |
| علامہ جوادی | کیا انہوں نے کسی بات کا محکم ارادہ کرلیا ہے تو ہم بھی یہ کام جانتے ہیں |
| ایم جوناگڑھی | کیا انہوں نے کسی کام کا پختہ اراده کرلیا ہے تو یقین مانو کہ ہم بھی پختہ کام کرنے والے ہیں |
| حسین نجفی | کیا انہوں نے کوئی قطعی فیصلہ کر لیا ہے تو ہم بھی کوئی فیصلہ کر لیتے ہیں۔ |
| M.Daryabadi: | Have they determined an affair? then verily We are also determining. |
| M.M.Pickthall: | Or do they determine any thing (against the Prophet)? Lo! We (also) are determining. |
| Saheeh International: | Or have they devised [some] affair? But indeed, We are devising [a plan]. |
| Shakir: | Or have they settled an affair? Then surely We are the settlers. |
| Yusuf Ali: | What! have they settled some plan (among themselves)? But it is We Who settle things. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
مجرمین کے بارے میں جو جہنم میں رہیں گے