Chapter No 25-پارہ نمبر    ‹     Ornaments of Gold-43 سورت الزخرف ›Ayah No-80 ایت نمبر
| اَمْ یَحْسَبُوْنَ اَنَّا لَا نَسْمَعُ سِرَّهُمْ وَ نَجْوٰهُمْ١ؕ بَلٰى وَ رُسُلُنَا لَدَیْهِمْ یَكْتُبُوْنَ |
| آسان اُردو | یا کیا وہ سوچتے ہیں کہ ہم اُن کی خفیہ سوچوں اوراُن کے رازوں کو نہیں سن سکتے؟ نہیں، اور ہمارے فرشتے، ان کے پاس ہوتے ہیں وہ لکھ لیتے ہیں |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | کیا انہوں نے یہ سمجھ رکھا ہے کہ ہم ان کی خفیہ باتیں اور ان کی سرگوشیاں نہیں سنتے ؟ کیسے نہیں سنتے ؟ نیز ہمارے فرشتے ان کے پاس ہیں، وہ سب کچھ لکھتے رہتے ہیں۔ |
| ابو الاعلی مودودی | کیا اِنہوں نے یہ سمجھ رکھا ہے کہ ہم اِن کی راز کی باتیں اور اِن کی سرگوشیاں سنتے نہیں ہیں؟ ہم سب کچھ سن رہے ہیں اور ہمارے فرشتے اِن کے پاس ہی لکھ رہے ہیں |
| احمد رضا خان | تو ہم اپنا کام پکا کرنے والے ہیں کیا اس گھمنڈ میں ہیں کہ ہم ان کی آہستہ بات اور ان کی مشورت نہیں سنتے، ہاں کیوں نہیں اور ہمارے فرشتے ان کے پاس لکھ رہے ہیں، |
| احمد علی | کیا وہ خیال کرتے ہیں کہ ہم ان کا بھید اور مشورہ نہیں سنتے کیوں نہیں اور ہمارے بھیجے ہوئے فرشتے ان کے پاس لکھ رہے ہیں |
| فتح جالندھری | کیا یہ لوگ یہ خیال کرتے ہیں کہ ہم ان کی پوشیدہ باتوں اور سرگوشیوں کو سنتے نہیں؟ ہاں ہاں (سب سنتے ہیں) اور ہمارے فرشتے ان کے پاس (ان کی سب باتیں) لکھ لیتے ہیں |
| طاہر القادری | کیا وہ گمان کرتے ہیں کہ ہم ان کی پوشیدہ باتیں اور اُن کی سرگوشیاں نہیں سنتے؟ کیوں نہیں (ضرور سنتے ہیں)! اور ہمارے بھیجے ہوئے فرشتے بھی اُن کے پاس لکھ رہے ہوتے ہیں، |
| علامہ جوادی | یا ان کا خیال یہ ہے کہ ہم ان کے راز اور خفیہ باتوں کو نہیں سن سکتے ہیں تو ہم کیا ہمارے نمائندے سب کچھ لکھ رہے ہیں |
| ایم جوناگڑھی | کیا ان کا یہ خیال ہے کہ ہم ان کی پوشیده باتوں کو اور ان کی سرگوشیوں کو نہیں سنتے، (یقیناً ہم برابر سن رہے ہیں) بلکہ ہمارے بھیجے ہوئے ان کے پاس ہی لکھ رہے ہیں |
| حسین نجفی | کیا وہ خیال کرتے ہیں کہ ہم ان کے رازوں اور ان کی سرگوشیوں کو نہیں سنتے؟ ہاں (ہم سنتے ہیں) اور ہمارے فرشتے ان کے پاس لکھتے بھی جاتے ہیں۔ |
| M.Daryabadi: | Bethink they that We hear not their secrets and whispers? Yea! We do, and Our messengers present with them write down. |
| M.M.Pickthall: | Or deem they that We cannot hear their secret thoughts and private confidences? Nay, but Our envoys, present with them, do record. |
| Saheeh International: | Or do they think that We hear not their secrets and their private conversations? Yes, [We do], and Our messengers are with them recording. |
| Shakir: | Or do they think that We do not hear what they conceal and their secret discourses? Aye! and Our apostles with them write down. |
| Yusuf Ali: | Or do they think that We hear not their secrets and their private counsels? Indeed (We do), and Our messengers are by them, to record. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
منصوبہ و مکر بنانے والوں کے بارے میں