Chapter No 22-پارہ نمبر    ‹           Saba-34 سورت سبا ›Ayah No-20 ایت نمبر
| وَ لَقَدْ صَدَّقَ عَلَیْهِمْ اِبْلِیْسُ ظَنَّهٗ فَاتَّبَعُوْهُ اِلَّا فَرِیْقًا مِّنَ الْمُؤْمِنِیْنَ |
| آسان اُردو | اور ابلیس نے واقعی اُن (اہل سبا) پر اپنا گمان سچ کر دیا، پھر اُنہوں نے اُسی کی پیروی کی، ماسوائے مومنین سے ایک ٹولے نے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور واقعی ان لوگوں کے بارے میں ابلیس نے اپنا خیال درست پایا چنانچہ یہ اسی کے پیچھے چل پڑے، سوائے اس گروہ کے جو مومن تھا۔ |
| ابو الاعلی مودودی | اُن کے معاملہ میں ابلیس نے اپنا گمان صحیح پایا اور انہوں نے اُسی کی پیروی کی، بجز ایک تھوڑے سے گروہ کے جو مومن تھا |
| احمد رضا خان | اور بیشک ابلیس نے انہیں اپنا گمان سچ کر دکھایا تو وہ اس کے پیچھے ہولیے مگر ایک گروہ کہ مسلمان تھا |
| احمد علی | اور البتہ شیطان نے ان پر اپنا گمان سچ کر دکھایا سوائے ایمان داروں کے ایک گروہ کے سب اس کے تابع ہو گئے |
| فتح جالندھری | اور شیطان نے ان کے بارے میں اپنا خیال سچ کر دکھایا کہ مومنوں کی ایک جماعت کے سوا وہ اس کے پیچھے چل پڑے |
| طاہر القادری | بیشک ابلیس نے ان کے بارے میں اپنا خیال سچ کر دکھایا تو ان لوگوں نے اس کی پیروی کی بجز ایک گروہ کے جو (صحیح) مومنین کا تھا، |
| علامہ جوادی | اور ان پر ابلیس نے اپنے گمان کو سچا کردکھایا تو مومنین کے ایک گروہ کو چھوڑ کر سب نے اس کا اتباع کرلیا |
| ایم جوناگڑھی | اور شیطان نے ان کے بارے میں اپنا گمان سچا کر دکھایا یہ لوگ سب کے سب اس کے تابعدار بن گئے سوائے مومنوں کی ایک جماعت کے |
| حسین نجفی | بیشک شیطان نے ان لوگوں کے بارے میں اپنا خیال سچا کر دکھایا چنانچہ انہوں نے اس کی پیروی کی۔ سوائے اہلِ ایمان کے ایک گروہ کے۔ |
| M.Daryabadi: | And assuredly Iblis found his conjecture true concerning them; and they followed him all save a party of the believers. |
| M.M.Pickthall: | And Satan indeed found his calculation true concerning them, for they follow him, all save a group of true believers. |
| Saheeh International: | And Iblees had already confirmed through them his assumption, so they followed him, except for a party of believers. |
| Shakir: | And certainly the Shaitan found true his conjecture concerning them, so they follow him, except a party of the believers. |
| Yusuf Ali: | And on them did Satan prove true his idea, and they followed him, all but a party that believed. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
تاریخی ایت
٭یعنی مومنین کی ایک جماعت ایسی تھی جو شیطان کے پیچھے نہ چلی باقی سب نے ابلیس کی پیروی کی