اُردو عربی انڈکس   Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 12-پارہ نمبر                Hud-11 سورت ھود         Ayah No-96 ایت نمبر

وَ لَقَدْ اَرْسَلْنَا مُوْسٰى بِاٰیٰتِنَا وَ سُلْطٰنٍ مُّبِیْنٍۙ
آسان اُردو اور واقعی ہم نے موسی ؑ کو اپنی نشانیوں اور ایک واضح سند سے بھیجا
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اور ہم نے موسیٰ کو اپنی نشانیوں اور روشن دلیل کے ساتھ پیغمبر بنا کر۔
ابو الاعلی مودودی اور یقیناً ہم نے موسیٰ کو واضح نشانیوں (معجزات) اور واضح سند (عصا) کے ساتھ بھیجا۔
احمد رضا خان اور بیشک ہم نے موسیٰ کو اپنی آیتوں اور صریح غلبے کے ساتھ،
احمد علی اور البتہ تحقیق ہم نے موسیٰ کو اپنی نشانیاں اور واضع سند دے کر بھیجا
فتح جالندھری اور ہم نے موسیٰ کو اپنی نشانیاں اور دلیل روشن دے کر بھیجا
طاہر القادری اور بیشک ہم نے موسٰی (علیہ السلام) کو (بھی) اپنی نشانیوں اور روشن برہان کے ساتھ بھیجا،
علامہ جوادی اور ہم نے موسٰی کو اپنی نشانیوں اور روشن دلیل کے ساتھ بھیجا
ایم جوناگڑھی اور یقیناً ہم نے ہی موسیٰ کو اپنی آیات اور روشن دلیلوں کے ساتھ بھیجا تھا
حسین نجفی اور یقیناً ہم نے موسیٰ کو واضح نشانیوں (معجزات) اور واضح سند (عصا) کے ساتھ بھیجا۔
=========================================
M.Daryabadi: And assuredly We sent Musa with Our signs and a manifest warranty.
M.M.Pickthall: And verily We sent Moses with Our revelations and a clear warrant
Saheeh International: And We did certainly send Moses with Our signs and a clear authority
Shakir: And certainly We sent Musa with Our communications and a clear authority,
Yusuf Ali: And we sent Moses, with Our Clear (Signs) and an authority manifest,
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

منفرد یا الگ آیت: ایک الگ بات یا موضوع کے بارے میں ہے
تاریخی ایت: ایک ایسی آیت جس میں گذشتہ دور میں ہونے والے واقعات ہوتے ہیں
موسی ؑ کے بارے میں