Chapter No 12-پارہ نمبر    ‹             Hud-11 سورت ھود         ›Ayah No-95 ایت نمبر
| كَاَنْ لَّمْ یَغْنَوْا فِیْهَا١ؕ اَلَا بُعْدًا لِّمَدْیَنَ كَمَا بَعِدَتْ ثَمُوْدُ۠ |
| آسان اُردو | جیسے کہ وہ (کبھی) اُن (گھروں )میں رہے ہی نہ ہوں کیا نہیں مدین کے لیے بھی دفعہ( دوری )جیسے کہ ثمود دفعہ دور ہو ئے! |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | جیسے کبھی وہاں بسے ہی نہ تھے۔ یاد رکھو ! مدین کی بھی ویسی ہی بربادی ہوئی جیسی بربادی ثمود کی ہوئی تھی۔ |
| ابو الاعلی مودودی | گویا وہ کبھی وہاں رہے بسے ہی نہ تھے سنو! مدین والے بھی دور پھینک دیے گئے جس طرح ثمود پھینکے گئے تھے |
| احمد رضا خان | گویا کبھی وہاں بسے ہی نہ تھے، ارے دُور ہوں مدین جیسے دور ہوئے ثمود |
| احمد علی | گویا کبھی وہاں بسے ہی نہ تھے خبردار مدین پر پھٹکار ہے جیسے ثمود پر پھٹکار ہوئی تھی |
| فتح جالندھری | گویا ان میں کبھی بسے ہی نہ تھے۔ سن رکھو کہ مدین پر (ویسی ہی) پھٹکار ہے جیسی ثمود پر پھٹکار تھی |
| طاہر القادری | گویا وہ ان میں کبھی بسے ہی نہ تھی۔ سنو! (اہلِ) مدین کے لئے ہلاکت ہے جیسے (قومِ) ثمود ہلاک ہوئی تھی، |
| علامہ جوادی | جیسے کبھی یہاں بسے ہی نہیں تھے اور آگاہ ہوجاؤ کہ قوم مدین کے لئے ویسے ہی ہلاکت ہے جیسے قوم ثمود ہلاک ہوگئی تھی |
| ایم جوناگڑھی | گویا کہ وه ان گھروں میں کبھی بسے ہی نہ تھے، آگاه رہو مدین کے لئے بھی ویسی ہی دوری ہو جیسی دوری ﺛمود کو ہوئی |
| حسین نجفی | گویا وہ ان میں کبھی آباد ہوئے ہی نہ تھے۔ آگاہ ہو۔ ہلاکت و بربادی ہے مدین کیلئے جس طرح ہلاکت تھی قومِ ثمود کے لیے۔ |
| M.Daryabadi: | As though they had never lived at ease therein. Lo! a far removal for Madyan, even as Thamud were removed afar! |
| M.M.Pickthall: | As though they had not dwelt there. A far removal for Midian, even as Thamud had been removed afar! |
| Saheeh International: | As if they had never prospered therein. Then, away with Madyan as Thamud was taken away. |
| Shakir: | As though they had never dwelt in them; now surely perdition overtook Madyan as had perished Samood. |
| Yusuf Ali: | As if they had never dwelt and flourished there! Ah! Behold! How the Madyan were removed (from sight) as were removed the Thamud! |
آیت کے متعلق اہم نقاط
آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
تاریخی ایت: ایک ایسی آیت جس میں گذشتہ دور میں ہونے والے واقعات ہوتے ہیں
شعیمب ؑ اور مدین کے رہنے والے لوگ