اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 19-پارہ نمبر                The Criterion-25 سورت الفرقان  Ayah No-50 ایت نمبر

وَ لَقَدْ صَرَّفْنٰهُ بَیْنَهُمْ لِیَذَّكَّرُوْا فَاَبٰۤى اَكْثَرُ النَّاسِ اِلَّا كُفُوْرًا
آسان اُردو اور واقعی ہم نے اس (قرآن یا بارش) کو اُن(انسانوں) کے درمیان پھیلا دیا تاکہ وہ (لوگ) نصیحت پکڑیں، پھر اکثر لوگ انکار کر دیتے ہیں ماسوائے کفر(ناشکری)کے
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اور ہم نے لوگوں کے فائدے کے لیے اس (پانی) کی الٹ پھیر کر رکھی ہے، تاکہ وہ سبق حاصل کریں۔ لیکن اکثر لوگ ناشکری کے سوا ہر بات سے انکاری ہیں۔
ابو الاعلی مودودی اس کرشمے کو ہم بار بار ان کے سامنے لاتے ہیں تاکہ وہ کچھ سبق لیں، مگر اکثر لوگ کفر اور ناشکری کے سوا کوئی دوسرا رویہ اختیار کرنے سے انکار کر دیتے ہیں
احمد رضا خان اور بیشک ہم نے ان میں پانی کے پھیرے رکھے کہ وہ دھیان کریں تو بہت لوگوں نے نہ مانا مگر ناشکری کرنا،
احمد علی اور ہم نے اسے لوگوں میں بانٹ دیا ہے تاکہ نصیحت حاصل کریں پس بہت سے آدمی ناشکری کیے بغیر نہ رہے
فتح جالندھری اور ہم نے اس (قرآن کی آیتوں) کو طرح طرح سے لوگوں میں بیان کیا تاکہ نصیحت پکڑیں مگر بہت سے لوگوں نے انکار کے سوا قبول نہ کیا
طاہر القادری اور بیشک ہم اس (بارش) کو ان کے درمیان (مختلف شہروں اور وقتوں کے حساب سے) گھماتے (رہتے) ہیں تاکہ وہ غور و فکر کریں پھر بھی اکثر لوگوں نے بجز ناشکری کے (کچھ) قبول نہ کیا،
علامہ جوادی اور ہم نے ان کے درمیان پانی کو طرح طرح سے تقسیم کیا ہے تاکہ یہ لوگ نصیحت حاصل کریں لیکن انسانوں کی اکثریت نے ناشکری کے علاوہ ہر بات سے انکار کردیا ہے
ایم جوناگڑھی اور بے شک ہم نے اسےان کے درمیان طرح طرح سے بیان کیا تاکہ وه نصیحت حاصل کریں، مگر پھر بھی اکثر لوگوں نے سوائے ناشکری کے مانا نہیں
حسین نجفی اور اگر ہم چاہتے تو ایک ایک بستی میں ایک ایک ڈرانے والا بھیجتے۔
=========================================
M.Daryabadi: And We set it forth among them, that they may be admonished, but most men begrudge aught save infidelity.
M.M.Pickthall: And verily We have repeated it among them that they may remember, but most of mankind begrudge aught save ingratitude.
Saheeh International: And We have certainly distributed it among them that they might be reminded, but most of the people refuse except disbelief.
Shakir: And certainly We have repeated this to them that they may be mindful, but the greater number of men do not consent to aught except denying.
Yusuf Ali: And We have distributed the (water) amongst them, in order that they may celebrate (our) praises, but most men are averse (to aught) but (rank) ingratitude.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

بارش کے پانی کے متعلق
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
شان باری تعالی
منفرد ایت
٭لوگوں کی اکثریت کفر(ناشکری) کے سوا سب سے انکار کر دیتے ہیں. یعنی کفر کرنے سے تو انکار نہیں کرتے لیکن شکر کرنے سے منکر ہو جاتے ہیں