اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 19-پارہ نمبر                The Criterion-25 سورت الفرقان  Ayah No-49 ایت نمبر

لِّنُحْیَِۧ بِهٖ بَلْدَةً مَّیْتًا وَّ نُسْقِیَهٗ مِمَّا خَلَقْنَاۤ اَنْعَامًا وَّ اَنَاسِیَّ كَثِیْرًا
آسان اُردو تاکہ ہم اُس (پانی) سے ایک مردہ زمین کو زندگی دیں، اور ہم پلائیں اُس(پانی) کو جو ہم نے پیدا کیے بہت سے چوپایوں اور انسانوں کو
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی تاکہ ہم اس کے ذریعے مردہ زمین کو زندگی بخشیں، اور اپنی مخلوق میں سے بہت سے مویشیوں اور انسانوں کو اس سے سیراب کریں۔
ابو الاعلی مودودی تاکہ ایک مردہ علاقے کو اس کے ذریعے زندگی بخشے اور اپنی مخلوق میں سے بہت سے جانوروں اور انسانوں کو سیراب کرے
احمد رضا خان تاکہ ہم ا سسے زندہ کریں کسی مردہ شہر کو اور اسے پلائیں اپنے بنائے ہوئے بہت سے چوپائے اور آدمیوں کو،
احمد علی تاکہ ہم اس سے مرے ہوئے شہر کو زندہ کریں اور اسے اپنی پیدا کی ہوئی چیزوں، چارپایوں اوربہت سے آدمیوں کوپلائیں
فتح جالندھری تاکہ اس سے شہر مردہ (یعنی زمین افتادہ) کو زندہ کردیں اور پھر اسے بہت سے چوپایوں اور آدمیوں کو جو ہم نے پیدا کئے ہیں پلاتے ہیں
طاہر القادری تاکہ اس کے ذریعے ہم (کسی بھی) مُردہ شہر کو زندگی بخشیں اور (مزید یہ کہ) ہم یہ (پانی) اپنے پیدا کئے ہوئے بہت سے چوپایوں اور (بادیہ نشین) انسانوں کو پلائیں،
علامہ جوادی تاکہ اس کے ذریعہ مردہ شہر کو زندہ بنائیں اور اپنی مخلوقات میں سے جانوروں اور انسانوں کی ایک بڑی تعداد کو سیراب کریں
ایم جوناگڑھی تاکہ اس کے ذریعے سے مرده شہر کو زنده کردیں اوراسے ہم اپنی مخلوقات میں سے بہت سے چوپایوں اور انسانوں کو پلاتے ہیں
حسین نجفی تاکہ اس کے ذریعہ کسی مردہ شہر (غیر آباد) کو زندہ کریں اور اپنی مخلوق میں سے بہت سے جانوروں اور انسانوں کو پلائیں۔
=========================================
M.Daryabadi: That We may quicken thereby a dead land, and We give drink thereof to that which We have created of cattle and human beings many.
M.M.Pickthall: That We may give life thereby to a dead land, and We give many beasts and men that We have created to drink thereof.
Saheeh International: That We may bring to life thereby a dead land and give it as drink to those We created of numerous livestock and men.
Shakir: That We may give life thereby to a dead land and give it for drink, out of what We have created, to cattle and many people.
Yusuf Ali: That with it We may give life to a dead land, and slake the thirst of things We have created,- cattle and men in great numbers.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

بارش کے پانی کے متعلق
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
شان باری تعالی
منفرد ایت