اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 27-پارہ نمبر                  The Moon-54 سورت القمر Ayah No-15 ایت نمبر

وَ لَقَدْ تَّرَكْنٰهَاۤ اٰیَةً فَهَلْ مِنْ مُّدَّكِرٍ
آسان اُردو اور واقعی ہم نے اس (واقعہ) کو ایک نشانی چھوڑ ا؛ پھر ہے کوئی جو نصیحت پکڑے؟
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اور حقیقت یہ ہے کہ ہم نے اس کو (عبرت کی) ایک نشانی بنادیا۔ تو کیا کوئی ہے جو نصیحت حاصل کرے ؟
ابو الاعلی مودودی اُس کشتی کو ہم نے ایک نشانی بنا کر چھوڑ دیا، پھر کوئی ہے نصیحت قبول کرنے والا؟
احمد رضا خان اور ہم نے اس نشانی چھوڑا تو ہے کوئی دھیان کرنے والا
احمد علی اور ہم نے اس کو ایک نشان بنا کر چھوڑ دیا پس کیا کوئی نصیحت پکڑنے والا ہے
فتح جالندھری اور ہم نے اس کو ایک عبرت بنا چھوڑا تو کوئی ہے کہ سوچے سمجھے؟
طاہر القادری اور بیشک ہم نے اِس (طوفانِ نوح کے آثار) کو نشانی کے طور پر باقی رکھا تو کیا کوئی سوچنے (اور نصیحت قبول کرنے) والا ہے،
علامہ جوادی اور ہم نے اسے ایک نشانی بناکر چھوڑ دیا ہے تو کیا کوئی ہے جو نصیحت حاصل کرے
ایم جوناگڑھی اور بیشک ہم نے اس واقعہ کو نشانی بنا کر باقی رکھا پس کوئی ہے نصیحت حاصل کرنے واﻻ
حسین نجفی اور ہم نے اسکو نشانی کے طور پر باقی رکھا تو کوئی ہے نصیحت قبول کرنے والا؟
=========================================
M.Daryabadi: And assuredly We left it for a sign. Is there then anyone who would be admonished?
M.M.Pickthall: And verily We left it as a token; but is there any that remembereth?
Saheeh International: And We left it as a sign, so is there any who will remember?
Shakir: And certainly We left it as a sign, but is there anyone who
Yusuf Ali: And We have left this as a Sign (for all time): then is there any that will receive admonition?
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
تاریخی ایت
قوم نوح کے بارے میں