Chapter No 27-پارہ نمبر    ‹               The Moon-54 سورت القمر ›Ayah No-14 ایت نمبر
| تَجْرِیْ بِاَعْیُنِنَا١ۚ جَزَآءً لِّمَنْ كَانَ كُفِرَ |
| آسان اُردو | وہ (کشتی) ہماری نگرانی میں تیری، ایک جزا کے طور پر اُس (نوحؑ) کے لئے جس کو ٹھکرا دیا گیا تھا |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | جو ہماری نگرانی میں رواں دواں تھی، تاکہ اس (پیغمبر) کا بدلہ لیا جائے جس کی ناقدری کی گئی تھی۔ |
| ابو الاعلی مودودی | جو ہماری نگرانی میں چل رہی تھی یہ تھا بدلہ اُس شخص کی خاطر جس کی نا قدری کی گئی تھی |
| احمد رضا خان | ہماری نگاہ کے روبرو بہتی اس کے صلہ میں جس کے ساتھ کفر کیا گیا تھا، |
| احمد علی | جو ہماری عنایت سے چلتی تھی یہ اس کا بدلہ تھا جس کا انکار کیا گیا تھا |
| فتح جالندھری | وہ ہماری آنکھوں کے سامنے چلتی تھی۔ (یہ سب کچھ) اس شخص کے انتقام کے لئے (کیا گیا) جس کو کافر مانتے نہ تھے |
| طاہر القادری | جو ہماری نگاہوں کے سامنے (ہماری حفاظت میں) چلتی تھی، (یہ سب کچھ) اس (ایک) شخص (نوح علیہ السلام) کا بدلہ لینے کی خاطر تھا جس کا انکار کیا گیا تھا، |
| علامہ جوادی | جو ہماری نگاہ کے سامنے چل رہی تھی اور یہ اس بندے کی جزا تھی جس کا انکار کیا گیا تھا |
| ایم جوناگڑھی | جو ہماری آنکھوں کے سامنے چل رہی تھی۔ بدلہ اس کی طرف سے جس کا کفر کیا گیا تھا |
| حسین نجفی | جو ہماری آنکھوں کے سا منے (ہماری نگرانی میں) چلتی تھی اور (یہ سب کچھ) اس شخص (نوح(ع)) کا بدلہ لینے کیلئے کیا گیا جس کی ناقدری کی گئی تھی۔ |
| M.Daryabadi: | Moving forward under Our eyes: a requital for him who had been rejected. |
| M.M.Pickthall: | That ran (upon the waters) in Our sight, as a reward for him who was rejected. |
| Saheeh International: | Sailing under Our observation as reward for he who had been denied. |
| Shakir: | Sailing, before Our eyes, a reward for him who was denied. |
| Yusuf Ali: | She floats under our eyes (and care): a recompense to one who had been rejected (with scorn)! |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
تاریخی ایت
قوم نوح کے بارے میں