Chapter No 26-پارہ نمبر    ‹                     Qaf-50 سورت ق ›Ayah No-22 ایت نمبر
| لَقَدْ كُنْتَ فِیْ غَفْلَةٍ مِّنْ هٰذَا فَكَشَفْنَا عَنْكَ غِطَآءَكَ فَبَصَرُكَ الْیَوْمَ حَدِیْدٌ |
| آسان اُردو | (اور کہا جائے گا:) تُو، تو واقعی اس (دن) سے غفلت میں تھا. پھر ہم نے تم سے تمہارا پردہ ہٹا دیا ہے، پھر تیری نظر (دیکھنے کے لیے)آج کتنی ہی تیز (بنا دی گئی) ہے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | حقیقت یہ ہے کہ تو اس واقعے کی طرف سے غفلت میں پڑا ہوا تھا، اب ہم نے تجھ سے وہ پردہ ہٹا دیا ہے جو تجھ پر پڑا ہوا تھا۔ چنانچہ آج تیری نگاہ خوب تیز ہوگئی ہے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | اِس چیز کی طرف سے تو غفلت میں تھا، ہم نے وہ پردہ ہٹا دیا جو تیرے آگے پڑا ہوا تھا اور آج تیری نگاہ خوب تیز ہے |
| احمد رضا خان | بیشک تو اس سے غفلت میں تھا تو ہم نے تجھ پر سے پردہ اٹھایا تو آج تیری نگاہ تیز ہے |
| احمد علی | بے شک تو تو اس دن سے غفلت میں رہا پس ہم نے تجھ سے تیرا پردہ دور کر دیا پس تیری نگاہ آج بڑی تیز ہے |
| فتح جالندھری | (یہ وہ دن ہے کہ) اس سے تو غافل ہو رہا تھا۔ اب ہم نے تجھ پر سے پردہ اُٹھا دیا۔ تو آج تیری نگاہ تیز ہے |
| طاہر القادری | حقیقت میں تُو اِس (دن) سے غفلت میں پڑا رہا سو ہم نے تیرا پردۂ (غفلت) ہٹا دیا پس آج تیری نگاہ تیز ہے، |
| علامہ جوادی | یقینا تم اس کی طرف سے غفلت میں تھے تو ہم نے تمہارے پردوں کو اُٹھادیاہے اور اب تمہاری نگاہ بہت تیز ہوگئی ہے |
| ایم جوناگڑھی | یقیناً تو اس سے غفلت میں تھا لیکن ہم نے تیرے سامنے سے پرده ہٹا دیا پس آج تیری نگاه بہت تیز ہے |
| حسین نجفی | اے غا فل) تو اس دن سے غفلت میں رہا تو (آج) ہم نے تیری آنکھوں سے تیرا پردہ ہٹا دیا سو آج تیری نگاہ بڑی تیز ہے۔ |
| M.Daryabadi: | Allah will say: wrangle not in My presence, and had already proferred Unto you the threat. |
| M.M.Pickthall: | He saith: Contend not in My presence, when I had already proffered unto you the warning. |
| Saheeh International: | [Allah] will say, "Do not dispute before Me, while I had already presented to you the warning. |
| Shakir: | He will say: Do not quarrel in My presence, and indeed I gave you the threatening beforehand: |
| Yusuf Ali: | He will say: "Dispute not with each other in My Presence: I had already in advance sent you Warning. |
آیت کے متعلق اہم نقاط