اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 16-پارہ نمبر                               Ta Ha-20 سورت طٰهٰ  Ayah No-37 ایت نمبر

وَ لَقَدْ مَنَنَّا عَلَیْكَ مَرَّةً اُخْرٰۤىۙ
آسان اُردو اورواقعی ہم نے تم پر مہربانی کی تھی ایک اور بار بھی
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اور ہم نے تم پر ایک اور مرتبہ بھی احسان کیا تھا۔
ابو الاعلی مودودی ہم نے پھر ایک مرتبہ تجھ پر احسان کیا
احمد رضا خان اور بیشک ہم نے تجھ پر ایک بار اور احسان فرمایا
احمد علی اورالبتہ تحقیق ہم نے تجھ پر ایک دفعہ اور بھی احسان کیا ہے
فتح جالندھری اور ہم نے تم پر ایک بار اور بھی احسان کیا تھا
طاہر القادری اور بیشک ہم نے تم پر ایک اور بار (اس سے پہلے بھی) احسان فرمایا تھا،
علامہ جوادی اور ہم نے تم پر ایک اور احسان کیا ہے
ایم جوناگڑھی ہم نے تو تجھ پرایک بار اور بھی بڑا احسان کیا ہے
حسین نجفی اور ہم ایک مرتبہ اور بھی تم پر احسان کر چکے ہیں۔
=========================================
M.Daryabadi: And assuredly We conferred a benefit on thee anot her time.
M.M.Pickthall: And indeed, another time, already We have shown thee favor,
Saheeh International: And We had already conferred favor upon you another time,
Shakir: And certainly We bestowed on you a favor at another time;
Yusuf Ali: "And indeed We conferred a favour on thee another time (before).
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
تاریخی ایت: ایک ایسی آیت جس میں گذشتہ دور میں ہونے والے واقعات ہوتے ہیں
موسی ؑ کی کہانی