اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 16-پارہ نمبر                               Ta Ha-20 سورت طٰهٰ  Ayah No-38 ایت نمبر

اِذْ اَوْحَیْنَاۤ اِلٰۤى اُمِّكَ مَا یُوْحٰۤىۙ
آسان اُردو جب ہم نے تیری ماں کی طرف وحی کی جو وحی دی جار ہی ہے(یعنی تمہیں بتایا جا رہا ہے)
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی جب ہم نے تمہاری ماں سے وحی کے ذریعے وہ بات کہی تھی جو اب وحی کے ذریعے (تمہیں) بتائی جارہی ہے۔
ابو الاعلی مودودی یاد کر وہ وقت جبکہ ہم نے تیری ماں کو اشارہ کیا ایسا اشارہ جو وحی کے ذریعہ سے ہی کیا جاتا ہے
احمد رضا خان جب ہم نے تیری ماں کو الہام کیا جو الہام کرنا تھا
احمد علی جب ہم نے تیری ماں کے دل میں بات ڈال دی تھی
فتح جالندھری جب ہم نے تمہاری والدہ کو الہام کیا تھا جو تمہیں بتایا جاتا ہے
طاہر القادری جب ہم نے تمہاری والدہ کے دل میں وہ بات ڈال دی جو ڈالی گئی تھی،
علامہ جوادی جب ہم نے تمہاری ماں کی طرف ایک خاص وحی کی
ایم جوناگڑھی جبکہ ہم نے تیری ماں کو وه الہام کیا جس کا ذکر اب کیا جا رہا ہے
حسین نجفی جب ہم نے تمہاری ماں کی طرف وحی بھیجی جو بھیجنا تھی (جو اب بذریعہ وحی تمہیں بتائی جا رہی ہے)۔
=========================================
M.Daryabadi: When We inspired unto thy mother that which We inspired,
M.M.Pickthall: When We inspired in thy mother that which is inspired,
Saheeh International: When We inspired to your mother what We inspired,
Shakir: When We revealed to your mother what was revealed;
Yusuf Ali: "Behold! We sent to thy mother, by inspiration, the message:
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
تاریخی ایت: ایک ایسی آیت جس میں گذشتہ دور میں ہونے والے واقعات ہوتے ہیں
موسی ؑ کی کہانی