Chapter No 16-پارہ نمبر   ‹                    Mariam-19 سورت مریم  ›Ayah No-27 ایت نمبر
| فَاَتَتْ بِهٖ قَوْمَهَا تَحْمِلُهٗؕ قَالُوْا یٰمَرْیَمُ لَقَدْ جِئْتِ شَیْــٴًـا فَرِیًّا |
| آسان اُردو | پھر وہ اُس (بیٹے)کے ساتھ اپنے لوگوں کے پاس آئی، اس کو(گود میں) اٹھایا ہوا تھا. اُنہوں نے کہا: اے مریمؐ ! واقعی، تُو تو ایک حیرت کن (عجیب) چیز لائی ہے۔ |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | پھر وہ اس بچے کو اٹھائے ہوئے اپنی قوم کے پاس آئیں وہ کہنے لگے کہ : مریم تم نے تو بڑا غضب ڈھا دیا۔ |
| ابو الاعلی مودودی | پھر وہ اس بچے کو لیے ہوئے اپنی قوم میں آئی لوگ کہنے لگے " اے مریم، یہ تو تُو نے بڑا پاپ کر ڈالا |
| احمد رضا خان | تو اسے گود میں لے اپنی قوم کے پاس آئی بولے اے مریم! بیشک تو نے بہت بری بات کی، |
| احمد علی | پھر وہ اسے قوم کے پا س اٹھا کر لائی انہوں نے کہا اے مریم البتہ تو نے عجیب بات کر دکھائی |
| فتح جالندھری | پھر وہ اس (بچّے) کو اٹھا کر اپنی قوم کے لوگوں کے پاس لے آئیں۔ وہ کہنے لگے کہ مریم یہ تو تُونے برا کام کیا |
| طاہر القادری | پھر وہ اس (بچے) کو (گود میں) اٹھائے ہوئے اپنی قوم کے پاس آگئیں۔ وہ کہنے لگے: اے مریم! یقیناً تو بہت ہی عجیب چیز لائی ہے، |
| علامہ جوادی | اس کے بعد مریم بچہ کو اٹھائے ہوئے قوم کے پاس آئیں تو لوگوں نے کہا کہ مریم یہ تم نے بہت بفِا کام کیا ہے |
| ایم جوناگڑھی | اب حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) کو لئے ہوئے وه اپنی قوم کے پاس آئیں۔ سب کہنے لگے مریم تو نے بڑی بری حرکت کی |
| حسین نجفی | اس کے بعد وہ بچہ کو (گود میں) اٹھائے اپنی قوم کے پاس لائی۔ انہوں نے کہا اے مریم تو نے بڑا برا کام کیا ہے۔ |
| M.Daryabadi: | Then she brought him to her nation carrying him. They said: Maryam! assuredly thou hast brought a thing unheard Of. |
| M.M.Pickthall: | Then she brought him to her own folk, carrying him. They said: O Mary! Thou hast come with an amazing thing. |
| Saheeh International: | Then she brought him to her people, carrying him. They said, "O Mary, you have certainly done a thing unprecedented. |
| Shakir: | And she came to her people with him, carrying him (with her). They said: O Marium! surely you have done a strange thing. |
| Yusuf Ali: | At length she brought the (babe) to her people, carrying him (in her arms). They said: "O Mary! truly an amazing thing hast thou brought! |
آیت کے متعلق اہم نقاط
آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
مریم ؑ کے بارے میں
تاریخی اور علمی ایت