Chapter No 26-پارہ نمبر    ‹                     Qaf-50 سورت ق ›Ayah No-16 ایت نمبر
| وَ لَقَدْ خَلَقْنَا الْاِنْسَانَ وَ نَعْلَمُ مَا تُوَسْوِسُ بِهٖ نَفْسُهٗ١ۖۚ وَ نَحْنُ اَقْرَبُ اِلَیْهِ مِنْ حَبْلِ الْوَرِیْدِ |
| آسان اُردو | اور ہم نے واقعی انسان کو پیدا کیا ہے اور ہم جانتے ہیں جو کچھ اس کی جان اس کو وسوسے (خیالات) کرتی ہے، اور ہم اُس کی طرف شہ رگ سے بھی قریب ترین ہیں |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور حقیقت یہ ہے کہ ہم نے انسان کو پیدا کیا ہے، اور اس کے دل میں جو خیالات آتے ہیں، ان (تک) سے ہم خوب واقف ہیں، اور ہم اس کی شہ رگ سے بھی زیادہ اس کے قریب ہیں۔ |
| ابو الاعلی مودودی | ہم نے انسان کو پیدا کیا ہے اور اس کے دل میں ابھرنے والے وسوسوں تک کو ہم جانتے ہیں ہم اس کی رگ گردن سے بھی زیادہ اُس سے قریب ہیں |
| احمد رضا خان | اور بیشک ہم نے آدمی کو پیدا کیا اور ہم جانتے ہیں جو وسوسہ اس کا نفس ڈالتا ہے اور ہم دل کی رگ سے بھی اس سے زیادہ نزدیک ہیں |
| احمد علی | اور بے شک ہم نے انسان کو پیدا کیا اور ہم جانتے ہیں جو وسوسہ اس کے دل میں گزرتا ہے اور ہم اس سے اس کی رگ گلو سے بھی زیادہ قریب ہیں |
| فتح جالندھری | اور ہم ہی نے انسان کو پیدا کیا ہے اور جو خیالات اس کے دل میں گزرتے ہیں ہم ان کو جانتے ہیں۔ اور ہم اس کی رگ جان سے بھی اس سے زیادہ قریب ہیں |
| طاہر القادری | اور بیشک ہم نے انسان کو پیدا کیا ہے اور ہم اُن وسوسوں کو (بھی) جانتے ہیں جو اس کا نفس (اس کے دل و دماغ میں) ڈالتا ہے۔ اور ہم اس کی شہ رگ سے بھی زیادہ اس کے قریب ہیں، |
| علامہ جوادی | اور ہم نے ہی انسان کو پیدا کیا ہے اور ہمیں معلوم ہے کہ اس کا نفس کیا کیا وسوسے پیدا کرتا ہے اور ہم اس سے رگ گردن سے زیادہ قریب ہیں |
| ایم جوناگڑھی | ہم نے انسان کو پیدا کیا ہے اور اس کے دل میں جو خیاﻻت اٹھتے ہیں ان سے ہم واقف ہیں اور ہم اس کی رگ جان سے بھی زیاده اس سے قریب ہیں |
| حسین نجفی | بےشک ہم نے انسان کو پیدا کیا ہے اور ہم وہ وسوسے جانتے ہیں جو اس کا نفس ڈالتا ہے اور ہم اس کی شہ رگ (حیات) سے بھی زیادہ اس کے قریب ہیں۔ |
| M.Daryabadi: | And assuredly We have created man and We know whatsoever his soul whispereth Unto him, and We are nigher Unto him than his jugular vein. |
| M.M.Pickthall: | We verily created man and We know what his soul whispereth to him, and We are nearer to him than his jugular vein. |
| Saheeh International: | And We have already created man and know what his soul whispers to him, and We are closer to him than [his] jugular vein |
| Shakir: | And certainly We created man, and We know what his mind suggests to him, and We are nearer to him than his life-vein. |
| Yusuf Ali: | It was We Who created man, and We know what dark suggestions his soul makes to him: for We are nearer to him than (his) jugular vein. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
انسان کے بارے میں