Chapter No 26-پارہ نمبر    ‹                     Qaf-50 سورت ق ›Ayah No-15 ایت نمبر
| اَفَعَیِیْنَا بِالْخَلْقِ الْاَوَّلِ١ؕ بَلْ هُمْ فِیْ لَبْسٍ مِّنْ خَلْقٍ جَدِیْدٍ |
| آسان اُردو | کیا پھر ہم پہلی تخلیق کے بعد (یعنی پہلی بار لوگوں کو پیدا کرنے کے بعد) تھک گے تھے؟ نہیں! وہ (کافرین) ایک نئی تخلیق سے شک و شبہ میں ہیں |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | بھلا کیا ہم پہلی بات پیدا کرنے سے تھک گئے تھے ؟ نہیں ! لیکن یہ لوگ از سر نو پیدا کرنے کے بارے میں دھوکے میں پڑے ہوئے ہیں۔ |
| ابو الاعلی مودودی | کیا پہلی بار کی تخلیق سے ہم عاجز تھے؟ مگر ایک نئی تخلیق کی طرف سے یہ لوگ شک میں پڑے ہوئے ہیں |
| احمد رضا خان | تو کیا ہم پہلی بار بناکر تھک گئے بلکہ وہ نئے بننے سے شبہ میں ہیں، |
| احمد علی | کی ہم پہلی بار پیدا کرنے میں تھک گئے ہیں (نہیں) بلکہ وہ از سرِ نو پیدا کرنے کے متعلق شک میں ہیں |
| فتح جالندھری | کیا ہم پہلی بار پیدا کرکے تھک گئے ہیں؟ (نہیں) بلکہ یہ ازسرنو پیدا کرنے میں شک میں (پڑے ہوئے) ہیں |
| طاہر القادری | سو کیا ہم پہلی بار پیدا کرنے کے باعث تھک گئے ہیں؟ (ایسا نہیں) بلکہ وہ لوگ اَزسرِنَو پیدائش کی نسبت شک میں (پڑے) ہیں، |
| علامہ جوادی | تو کیا ہم پہلی خلقت سے عاجز تھے ہرگز نہیں - تو پھر حقیقت یہ ہے کہ یہ لوگ نئی خلقت کی طرف سے شبہ میں پڑے ہوئے ہیں |
| ایم جوناگڑھی | کیا ہم پہلی بار کے پیدا کرنے سے تھک گئے؟ بلکہ یہ لوگ نئی پیدائش کی طرف سے شک میں ہیں |
| حسین نجفی | کیا ہم پہلی بار کی پیدائش سے تھک گئے ہیں؟ (ایسا نہیں ہے) بلکہ یہ لوگ ازسرِنو پیدائش کے بارے میں شبہ میں مبتلا ہیں۔ |
| M.Daryabadi: | Are We then wearied with the first creation? Aye! they are in dubiety regarding a new creation. |
| M.M.Pickthall: | Were We then worn out by the first creation? Yet they are in doubt about a new creation. |
| Saheeh International: | Did We fail in the first creation? But they are in confusion over a new creation. |
| Shakir: | Were We then fatigued with the first creation? Yet are they in doubt with regard to a new creation. |
| Yusuf Ali: | Were We then weary with the first Creation, that they should be in confused doubt about a new Creation? |
آیت کے متعلق اہم نقاط
سوالیہ بات ہے۔ اُن کافرین کے لیے جو دوبارہ زندہ ہونے کے متعلق کفر کرتے ہیں