Chapter No 26-پارہ نمبر    ‹                     Qaf-50 سورت ق ›Ayah No-14 ایت نمبر
| وَّ اَصْحٰبُ الْاَیْكَةِ وَ قَوْمُ تُبَّعٍ١ؕ كُلٌّ كَذَّبَ الرُّسُلَ فَحَقَّ وَعِیْدِ |
| آسان اُردو | اور لکڑیوں کے مکانوں میں رہنے والوں نے، اور تباع کے لوگوں نے: ہر کسی نے رسولوں کو جھٹلایا، چنانچہ میری دی گئی (عذاب کی) دھمکی ثابت(پوری)ہوئی |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور اصحاب الایکہ اور تبع قوم نے بھی۔ ان سب نے پیغمبروں کو جھٹلایا تھا، اس لیے میں نے جس عذاب سے ڈرایا تھا، وہ سچ ہو کر رہا۔ |
| ابو الاعلی مودودی | اور ایکہ والے، اور تبع کی قوم کے لوگ بھی جھٹلا چکے ہیں ہر ایک نے رسولوں کو جھٹلایا، اور آخر کار میری وعید اُن پر چسپاں ہو گئی |
| احمد رضا خان | اور بَن والوں اور تبع کی قوم نے ان میں ہر ایک نے رسولوں کو جھٹلایا تو میرے عذاب کا وعدہ ثابت ہوگیا |
| احمد علی | اور بن والو ں اور قوم تبعّ نے ہر ایک نےرسولوں کو جھٹلایا تو ہمارا وعدہ عذاب ثابت ہوا |
| فتح جالندھری | اور بن کے رہنے والے اور تُبّع کی قوم۔ (غرض) ان سب نے پیغمبروں کو جھٹلایا تو ہمارا وعید (عذاب) بھی پورا ہو کر رہا |
| طاہر القادری | اور (مَدیَن کے گھنے درختوں والے بَن) اَیکہ کے رہنے والوں نے (یہ قومِ شعیب تھی) اور (بادشاہِ یَمن اسعَد ابوکریب) تُبّع (الحِمیَری) کی قوم نے، (الغرض اِن) سب نے رسولوں کو جھٹلایا، پس (اِن پر) میرا وعدۂ عذاب ثابت ہو کر رہا، |
| علامہ جوادی | اور اصحاب ایکہ اور قوم تبع نے بھی اور ان سب نے رسولوں کی تکذیب کی تو ہمارا وعدہ پورا ہوگیا |
| ایم جوناگڑھی | اور ایکہ والوں نے تبع کی قوم نے بھی تکذیب کی تھی۔ سب نے پیغمبروں کو جھٹلایا پس میرا وعدہٴ عذاب ان پر صادق آگیا |
| حسین نجفی | اور ایکہ والے اور تبع کی قوم ان سب نے پیغمبروں(ع) کو جھٹلایا آخر میری وعید کے مستحق ہو ئے۔ |
| M.Daryabadi: | And the dwellers in the wood, and the people of Tubba. Each one belied the apostles, wherefore fulfilled was My judgement. |
| M.M.Pickthall: | And the dwellers in the wood, and the folk of Tubb'a: every one denied their messengers, therefor My threat took effect. |
| Saheeh International: | And the companions of the thicket and the people of Tubba'. All denied the messengers, so My threat was justly fulfilled. |
| Shakir: | And the dwellers of the grove and the people of Tuba; all rejected the apostles, so My threat came to pass. |
| Yusuf Ali: | The Companions of the Wood, and the People of Tubba'; each one (of them) rejected the messengers, and My warning was duly fulfilled (in them). |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے