اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 24-پارہ نمبر                      The Believer-40 سورت المومن Ayah No-22 ایت نمبر

ذٰلِكَ بِاَنَّهُمْ كَانَتْ تَّاْتِیْهِمْ رُسُلُهُمْ بِالْبَیِّنٰتِ فَكَفَرُوْا فَاَخَذَهُمُ اللّٰهُ١ؕ اِنَّهٗ قَوِیٌّ شَدِیْدُ الْعِقَابِ
آسان اُردو وہ اسلیے کہ وہ(لوگ ایسے) تھے (کہ) اُن کے رسول اُن کے پاس (اللہ کی حاکمیت کے) واضح ثبوت سے آتے رہے پس اُنہوں نے کفر کیا؛ پھر اللہ نے اُن کو (عذاب میں) جکڑ لیا. بے شک! وہ بہت طاقتور (قوی)، سزا کا سخت ہے
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی یہ سب کچھ اس لیے ہوا کہ ان کے پاس ان کے پیغمبر کھلی کھلی دلیلیں لے کر آتے تھے تو یہ انکار کرتے تھے، اس لیے اللہ نے انہیں پکڑ میں لیا۔ یقینا وہ بڑی قوت والا سزا دینے میں بڑا سخت ہے
ابو الاعلی مودودی یہ ان کا انجام اس لیے ہوا کہ ان کے پاس اُن کے رسول بینات لے کر آئے اور انہوں نے ماننے سے انکار کر دیا آخر کار اللہ نے ان کو پکڑ لیا، یقیناً وہ بڑی قوت والا اور سزا دینے میں بہت سخت ہے
احمد رضا خان یہ اس لیے کہ ان کے پاس ان کے رسول روشن نشانیاں لے کر آئے پھر وہ کفر کرتے تو اللہ نے انہیں پکڑا، بیشک اللہ زبردست عذاب والا ہے،
احمد علی یہ اس لیے کہ ان کے پاس ان کے رسول روشن دلیلیں لے کر آتے تھے تو وہ انکار کرتے تھے پس انہیں الله نے پکڑ لیا بے شک وہ بڑا قوت والا سخت عذاب دینے والا ہے
فتح جالندھری یہ اس لئے کہ ان کے پاس پیغمبر کھلی دلیلیں لاتے تھے تو یہ کفر کرتے تھے سو خدا نے ان کو پکڑ لیا۔ بےشک وہ صاحب قوت (اور) سخت عذاب دینے والا ہے
طاہر القادری یہ اس وجہ سے ہوا کہ ان کے پاس ان کے رسول کھلی نشانیاں لے کر آئے تھے پھر انہوں نے کفر کیا تو اللہ نے انہیں (عذاب میں) پکڑ لیا، بے شک وہ بڑی قوت والا، سخت عذاب دینے والا ہے،
علامہ جوادی یہ سب اس لئے ہوا کہ ان کے پاس رسول کِھلی ہوئی نشانیاں لے کر آتے تھے تو انہوں نے انکار کردیا تو پھر خدا نے بھی انہیں اپنی گرفت میں لے لیا کہ وہ بہت قوت والا اور سخت عذاب کرنے والا ہے
ایم جوناگڑھی یہ اس وجہ سے کہ ان کے پاس ان کے پیغمبر معجزے لے لے کرآتے تھے تو وه انکار کر دیتے تھے، پس اللہ انہیں پکڑ لیتا تھا۔ یقیناً وه طاقتور اور سخت عذاب واﻻ ہے
حسین نجفی (ان کا یہ انجام) اس لئے ہوا کہ ان کے رسول(ع) ان کے پاس کھلی نشانیاں (معجزے) لے کر آتے تھے تو وہ کفر کرتے تھے۔ آخرکار اللہ نے انہیں پکڑ لیا بیشک وہ بڑا طاقتور (اور) سخت سزا دینے والا ہے۔
=========================================
M.Daryabadi: That was because their apostles were wont to bring them evidence, but they disbelieved; wherefore Allah laid hold of them. Verily He is strong, severe in chastisement.
M.M.Pickthall: That was because their messengers kept bringing them clear proofs (of Allah's Sovereignty) but they disbelieved; so Allah seized them. Lo! He is Strong, severe in punishment.
Saheeh International: That was because their messengers were coming to them with clear proofs, but they disbelieved, so Allah seized them. Indeed, He is Powerful and severe in punishment.
Shakir: That was because there came to them their apostles with clear arguments, but they rejected (them), therefore Allah destroyed them; surely He is Strong, Severe in retribution.
Yusuf Ali: That was because there came to them their messengers with Clear (Signs), but they rejected them: So Allah called them to account: for He is Full of Strength, Strict in Punishment.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

تارخی ایت
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
کافرین کے متعلق