Chapter No 8-پارہ نمبر    ‹       The Heights-7 سورت الاعراف ›Ayah No-52 ایت نمبر
| وَ لَقَدْ جِئْنٰهُمْ بِكِتٰبٍ فَصَّلْنٰهُ عَلٰى عِلْمٍ هُدًى وَّ رَحْمَةً لِّقَوْمٍ یُّؤْمِنُوْنَ |
| آسان اُردو | اور واقعی ! ہم نے اُن کے پاس ایک کتاب لائے اُس کو ہم نے علم (کی بنیاد) پر تفصیل سے بیان کیا، اور ایمان والے لوگوں کے لیے ( وہ کتاب) ہدایت اور رحمت ہے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور حقیقت یہ ہے کہ ہم ان کے پاس ایک ایسی کتاب لے آئے ہیں جس میں ہم نے اپنے علم کی بنیاد پر ہر چیز کی تفصیل بتادی ہے اور جو لوگ ایمان لائیں ان کے لیے وہ ہدایت اور رحمت ہے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | ہم اِن لوگوں کے پاس ایک ایسی کتاب لے آئے ہیں جس کو ہم نے علم کی بنا پر مفصل بنایا ہے اور جو ایمان لانے والوں کے لیے ہدایت اور رحمت ہے |
| احمد رضا خان | اور بیشک ہم ان کے پاس ایک کتاب لائے جسے ہم نے ایک بڑے علم سے مفصل کیا ہدایت و رحمت ایمان والوں کے لیے، |
| احمد علی | اور ہم نے ان کے پاس ایک ایسی کتاب پہنچا دی ہے جسے ہم نے اپنے علم کامل سے بہت ہی واضح کر کے بیان کر دیا ہے وہ ہدایت ہے اوررحمت ہے |
| فتح جالندھری | اور ہم نے ان کے پاس کتاب پہنچا دی ہے جس کو علم ودانش کے ساتھ کھول کھول کر بیان کر دیا ہے (اور) وہ مومن لوگوں کے لیے ہدایت اور رحمت ہے |
| طاہر القادری | اور بیشک ہم ان کے پاس ایسی کتاب (قرآن) لائے جسے ہم نے (اپنے) علم (کی بنا) پر مفصّل (یعنی واضح) کیا، وہ ایمان والوں کے لئے ہدایت اور رحمت ہے، |
| علامہ جوادی | ہم ان کے پاس ایسی کتاب لے آئے ہیں جسے علم و اطلاع کے ساتھ مفصل بیان کیا ہے اور وہ صاحبانِ ایمان کے لئے ہدایت اور رحمت ہے |
| ایم جوناگڑھی | اور ہم نے ان لوگوں کے پاس ایک ایسی کتاب پہنچادی ہے جس کو ہم نے اپنے علم کامل سے بہت واضح کر کے بیان کردیا ہے، وه ذریعہ ہدایت اور رحمت ان لوگوں کے لئے ہے جو ایمان ﻻئے ہیں |
| حسین نجفی | اور بے شک ہم ان کے پاس ایک ایسی کتاب لائے ہیں جسے ہم نے پورے علم کے ساتھ خوب واضح کر دیا ہے اور جو ایمان لانے والوں کے لئے برابر ہدایت و رحمت ہے۔ |
| M.Daryabadi: | And assuredly We have brought unto them a book which We have detailed according to knowledge a guidance and, mercy unto a people who believe. |
| M.M.Pickthall: | Verily We have brought them a Scripture which We expounded with knowledge, a guidance and a mercy for a people who believe. |
| Saheeh International: | And We had certainly brought them a Book which We detailed by knowledge - as guidance and mercy to a people who believe. |
| Shakir: | And certainly We have brought them a Book which We have made clear with knowledge, a guidance and a mercy for a people who believe. |
| Yusuf Ali: | For We had certainly sent unto them a Book, based on knowledge, which We explained in detail,- a guide and a mercy to all who believe. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
کافرین کے بارے میں
یعنی ہم نے ان کو مفصل کتاب دی اور ایمان والے لوگوں کے لیے ہدایت و رحمت