Chapter No 23-پارہ نمبر    ‹                   Sad-38 سورت ص ›Ayah No-34 ایت نمبر
وَ لَقَدْ فَتَنَّا سُلَیْمٰنَ وَ اَلْقَیْنَا عَلٰى كُرْسِیِّهٖ جَسَدًا ثُمَّ اَنَابَ |
آسان اُردو | اور بے شک! ہم نے سلیمانؑ کا امتحان لیا، اور ہم نے اُس کے تخت پر ایک جسم(دھڑ) ڈال دیا، پھر اُس نے توبہ کی(رجوع کیا). |
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
ایم تقی عثمانی | اور یہ بھی واقعہ ہے کہ ہم نے سلیمان کی ایک آزمائش کی تھی اور ان کی کرسی پر ایک دھڑ لا کر ڈال دیا تھا۔ پھر انہوں نے (اللہ سے) رجوع کیا۔ |
ابو الاعلی مودودی | اور (دیکھو کہ) سلیمانؑ کو بھی ہم نے آزمائش میں ڈالا اور اس کی کرسی پر ایک جسد لا کر ڈال دیا پھر اس نے رجوع کیا |
احمد رضا خان | اور بیشک ہم نے سلیمان کو جانچا اور اس کے تخت پر ایک بے جان بدن ڈال دیا پھر رجوع لایا |
احمد علی | اور ہم نے سلیمان کو آزمایا تھا اور اس کی کرسی پر ایک دھڑ ڈال دیا تھا پھر وہ رجوع ہوا |
فتح جالندھری | اور ہم نے سلیمان کی آزمائش کی اور ان کے تخت پر ایک دھڑ ڈال دیا پھر انہوں نے (خدا کی طرف) رجوع کیا |
طاہر القادری | اور بے شک ہم نے سلیمان (علیہ السلام) کی (بھی) آزمائش کی اور ہم نے اُن کے تخت پر ایک (عجیب الخلقت) جسم ڈال دیا پھر انہوں نے دوبارہ (سلطنت) پا لی، |
علامہ جوادی | اور ہم نے سلیمان علیھ السّلام کا امتحان لیا جب ان کی کرسی پر ایک بے جان جسم کو ڈال دیا تو پھر انہوں نے خدا کی طرف توجہ کی |
ایم جوناگڑھی | اور ہم نے سلیمان (علیہ السلام) کی آزمائش کی اور ان کے تخت پر ایک جسم ڈال دیا پھر اس نے رجوع کیا |
حسین نجفی | اور ہم نے سلیمان(ع) کو (اس طرح) آزمائش میں ڈالا کہ ان کے تخت پر ایک (بے جان) جسم ڈال دیا پھر انہوں نے (ہماری طرف) رجوع کیا۔ |
M.Daryabadi: | And assuredly We tried Sulaiman, and set upon his throne a mere body. Thereafter he was penitent. |
M.M.Pickthall: | And verily We tried Solomon, and set upon his throne a (mere) body. Then did he repent. |
Saheeh International: | And We certainly tried Solomon and placed on his throne a body; then he returned. |
Shakir: | And certainly We tried Sulaiman, and We put on his throne a (mere) body, so he turned (to Allah). |
Yusuf Ali: | And We did try Solomon: We placed on his throne a body (without life); but he did turn (to Us in true devotion): |
آیت کے متعلق اہم نقاط
علمی ایت
تاریخی ایت
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے