Chapter No 23-پارہ نمبر    ‹                   Sad-38 سورت ص ›Ayah No-33 ایت نمبر
| رُدُّوْهَا عَلَیَّ١ؕ فَطَفِقَ مَسْحًۢا بِالسُّوْقِ وَ الْاَعْنَاقِ |
| آسان اُردو | (پھر اُس نے کہا:) ان (گھوڑوں)کو میرے پاس واپس لاؤ، پھر اُس نے پنڈلیوں (ٹانگوں) اور گردنوں پرمسح(ہاتھ پھیرنا یا کاٹنا) شروع کر دیا. |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | (اس پر انہوں نے کہا) ان کو میرے پاس واپس لے آؤ، چنانچہ وہ (ان کی) پنڈلیوں اور گردنوں پر ہاتھ پھیرنے لگے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | تو (اس نے حکم دیا کہ) انہیں میرے پاس واپس لاؤ، پھر لگا ان کی پنڈلیوں اور گردنوں پر ہاتھ پھیرنے |
| احمد رضا خان | پھر حکم دیا کہ انہیں میرے پاس واپس لاؤ تو ان کی پنڈلیوں اور گردنوں پر ہاتھ پھیرنے لگا |
| احمد علی | ان کو میرے پاس لوٹا لاؤ پس پنڈلیوں اور گردنوں پر (تلوار) پھیرنے لگا |
| فتح جالندھری | (بولے کہ) ان کو میرے پاس واپس لے آؤ۔ پھر ان کی ٹانگوں اور گردنوں پر ہاتھ پھیرنے لگے |
| طاہر القادری | انہوں نے کہا: اُن (گھوڑوں) کو میرے پاس واپس لاؤ، تو انہوں نے (تلوار سے) اُن کی پنڈلیاں اور گردنیں کاٹ ڈالیں (یوں اپنی محبت کو اﷲ کے تقرّب کے لئے ذبح کر دیا)، |
| علامہ جوادی | تو انہوں نے کہا کہ اب انہیں واپس پلٹاؤ اس کے بعد ان کی پنڈلیوں اور گردنوں کو ملنا شروع کردیا |
| ایم جوناگڑھی | ان (گھوڑوں) کو دوباره میرے سامنے ﻻؤ! پھر تو پنڈلیوں اور گردنوں پر ہاتھ پھیرنا شروع کر دیا |
| حسین نجفی | (حکم دیا) ان (گھوڑوں) کو میرے پاس واپس لاؤ اور وہ ان کی پنڈلیوں اور گردنوں پر ہاتھ پھیرنے لگے (قطع کرنا شروع کیا)۔ |
| M.Daryabadi: | Bring them back Unto me; and he set about slashing their legs and necks. |
| M.M.Pickthall: | (Then he said): Bring them back to me, and fell to slashing (with his sword their) legs and necks. |
| Saheeh International: | [He said], "Return them to me," and set about striking [their] legs and necks. |
| Shakir: | Bring them back to me; so he began to slash (their) legs and necks. |
| Yusuf Ali: | "Bring them back to me." then began he to pass his hand over (their) legs and their necks. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
علمی ایت
تاریخی ایت
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے