Chapter No 20-پارہ نمبر    ‹           The Spider-29 سورت العنکبوت ›Ayah No-2 ایت نمبر
| اَحَسِبَ النَّاسُ اَنْ یُّتْرَكُوْۤا اَنْ یَّقُوْلُوْۤا اٰمَنَّا وَ هُمْ لَا یُفْتَنُوْنَ |
| آسان اُردو | کیا لوگ سوچتے ہیں کہ وہ چھوڑ دیے جائیں گے کہ وہ (صرف اتنا ہی) کہتے ہیں ہم ایمان لائے، اور وہ آزمائے نہیں جایں گے؟ |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | کیا لوگوں نے یہ سمجھ رکھا ہے کہ انہیں یونہی چھوڑ دیا جائے گا کہ بس وہ یہ کہہ دیں کہ : ہم ایمان لے آئے۔ اور ان کو آزمایا نہ جائے ؟ |
| ابو الاعلی مودودی | کیا لوگوں نے یہ سمجھ رکھا ہے کہ وہ بس اتنا کہنے پر چھوڑ دیے جائیں گے کہ "ہم ایمان لائے " اور ان کو آزمایا نہ جائے گا؟ |
| احمد رضا خان | کیا لوگ اس گھمنڈ میں ہیں کہ اتنی بات پر چھوڑ دیے جائیں گے کہ کہیں ہم ایمان لائے، اور ان کی آزمائش نہ ہوگی |
| احمد علی | کیا لوگ خیال کرتے ہیں یہ کہنے سےکہ ہم ایمان لائے ہیں چھوڑ دیئے جائیں گے اور ان کی آزمائش نہیں کی جائے گی |
| فتح جالندھری | کیا لوگ یہ خیال کئے ہوئے ہیں کہ صرف یہ کہنے سے کہ ہم ایمان لے آئے چھوڑ دیئے جائیں گے اور اُن کی آزمائش نہیں کی جائے گی |
| طاہر القادری | کیا لوگ یہ خیال کرتے ہیں کہ (صرف) ان کے (اتنا) کہنے سے کہ ہم ایمان لے آئے ہیں چھوڑ دیئے جائیں گے اور ان کی آزمائش نہ کی جائے گی، |
| علامہ جوادی | کیا لوگوں نے یہ خیال کر رکھا ہے کہ وہ صرف اس بات پر چھوڑ دیئے جائیں گے کہ وہ یہ کہہ دیں کہ ہم ایمان لے آئے ہیں اور ان کا امتحان نہیں ہوگا |
| ایم جوناگڑھی | کیا لوگوں نے یہ گمان کر رکھا ہے کہ ان کے صرف اس دعوے پر کہ ہم ایمان ﻻئے ہیں ہم انہیں بغیر آزمائے ہوئے ہی چھوڑ دیں گے؟ |
| حسین نجفی | کیا لوگوں نے یہ گمان کر رکھا ہے کہ ان کے (زبانی) کہنے سے کہ ہم ایمان لے آئے ہیں چھوڑ دیئے جائیں گے اور ان کی آزمائش نہیں کی جائیگی؟ |
| M.Daryabadi: | Bethink men that they shall be left alone because they say: we believe; and that they shall not be tempted? |
| M.M.Pickthall: | Do men imagine that they will be left (at ease) because they say, We believe, and will not be tested with affliction? |
| Saheeh International: | Do the people think that they will be left to say, "We believe" and they will not be tried? |
| Shakir: | Do men think that they will be left alone on saying, We believe, and not be tried? |
| Yusuf Ali: | Do men think that they will be left alone on saying, "We believe", and that they will not be tested? |
آیت کے متعلق اہم نقاط
علمی ایت
منفرد ایت
یہ آزمائش امتحان اللہ باری تعالی کے دیے ہوے احکامات کی پیروی کا ہے کہ کیا لوگ ان احکامات کو بھی
پورا کرتے ہیں کہ نہیں یا صرف منہ سے ایمان کا کہہ کر سمجھتے ہیں کہ ہماری نجات ہو جائے گی۔