Chapter No 17-پارہ نمبر   ‹             The Prophets-21 سورت الانبیاء  ›Ayah No-105 ایت نمبر
| وَ لَقَدْ كَتَبْنَا فِی الزَّبُوْرِ مِنْۢ بَعْدِ الذِّكْرِ اَنَّ الْاَرْضَ یَرِثُهَا عِبَادِیَ الصّٰلِحُوْنَ |
| آسان اُردو | اور واقعی ہم نے نصیحت (تورات)کے بعدزبور میں لکھ دیا: کہ زمین، اُس کے وارث میرے نیک بندے ہی ہوں گے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور ہم نے زبور میں نصیحت کے بعد یہ لکھ دیا تھا کہ زمین کے وارث میرے نیک بندے ہوں گے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | اور بیشک ہم نے زبور میں نصیحت کے بعد لکھ دیا کہ اس زمین کے وارث میرے نیک بندے ہوں گے |
| احمد رضا خان | اور بیشک ہم نے زبور میں نصیحت کے بعد لکھ دیا کہ اس زمین کے وارث میرے نیک بندے ہوں گے |
| احمد علی | اور البتہ تحقیق ہم نصیحت کے بعد زبور میں لکھ چکے ہیں کہ بے شک زمین کے وارث ہمارے نیک بندے ہی ہوں گے |
| فتح جالندھری | اور ہم نے نصیحت (کی کتاب یعنی تورات) کے بعد زبور میں لکھ دیا تھا کہ میرے نیکوکار بندے ملک کے وارث ہوں گے |
| طاہر القادری | اور بلا شبہ ہم نے زبور میں نصیحت کے (بیان کے) بعد یہ لکھ دیا تھا کہ (عالمِ آخرت کی) زمین کے وارث صرف میرے نیکو کار بندے ہوں گے، |
| علامہ جوادی | اور ہم نے ذکر کے بعد زبور میں بھی لکھ دیا ہے کہ ہماری زمین کے وارث ہمارے نیک بندے ہی ہوں گے |
| ایم جوناگڑھی | ہم زبور میں پند ونصیحت کے بعد یہ لکھ چکے ہیں کہ زمین کے وارث میرے نیک بندے (ہی) ہوں گے |
| حسین نجفی | اور ہم نے ذکر (توراۃ یا پند و نصیحت) کے بعد زبور میں لکھ دیا تھا کہ زمین کے وارث میرے نیک بندے ہوں گے۔ |
| M.Daryabadi: | And assuredly We have prescribed in the Scripture after the admonition, that: the land! there shall inherit it My bondmen righteous. |
| M.M.Pickthall: | And verily We have written in the Scripture, after the Reminder: My righteous slaves will inherit the earth. |
| Saheeh International: | And We have already written in the book [of Psalms] after the [previous] mention that the land [of Paradise] is inherited by My righteous servants. |
| Shakir: | And certainly We wrote in the Book after the reminder that (as for) the land, My righteous servants shall inherit it. |
| Yusuf Ali: | Before this We wrote in the Psalms, after the Message (given to Moses): My servants the righteous, shall inherit the earth." |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے