Chapter No 14-پارہ نمبر    ‹           The Bee-16 سورت النحل         ›Ayah No-113 ایت نمبر
| وَ لَقَدْ جَآءَهُمْ رَسُوْلٌ مِّنْهُمْ فَكَذَّبُوْهُ فَاَخَذَهُمُ الْعَذَابُ وَ هُمْ ظٰلِمُوْنَ |
| آسان اُردو | اور واقعی اُن (لوگوں) کے پاس اُن میں سے ہی ایک رسول آیا پھر اُنہوں نے اُس (رسول) کوجھٹلایا پھر اُن (لوگوں) کو عذاب نے جکڑ لیا اور وہ ظالم (نافرمان) تھے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور ان کے پاس انہی میں سے ایک پیغمبر آیا تھا، مگر انہوں نے اس کو جھٹلایا، چنانچہ جب انہوں نے ظلم اپنا لیا تو ان کو عذاب نے آپکڑا۔ |
| ابو الاعلی مودودی | اُن کے پاس ان کی اپنی قوم میں سے ایک رسول آیا مگر اُنہوں نے اس کو جھٹلا دیا آخر کار عذاب نے اُن کو آ لیا جبکہ وہ ظالم ہو چکے تھے |
| احمد رضا خان | اور بیشک ن کے پاس انہیں میں سے ایک رسول تشریف لایا تو انہوں نے اسے جھٹلایا تو انہیں عذاب نے پکڑا اور وہ بے انصاف تھے، |
| احمد علی | اور البتہ ان کے پاس انہیں میں سے رسول بھی آیا مگر انہوں نے اسے جھٹلایا پھر انہیں عذاب نے آ پکڑا ایسے حال میں کہ وہ ظالم تھے |
| فتح جالندھری | اور ان کے پاس ان ہی میں سے ایک پیغمبر آیا تو انہوں نے اس کو جھٹلایا سو ان کو عذاب نے آپکڑا اور وہ ظالم تھے |
| طاہر القادری | اور بیشک ان کے پاس انہی میں سے ایک رسول آیا تو انہوں نے اسے جھٹلایا پس انہیں عذاب نے آپکڑا اور وہ ظالم ہی تھے، |
| علامہ جوادی | اور یقینا ان کے پاس رسول آیا تو انہوں نے اس کی تکذیب کردی تو پھر ان تک عذاب آپہنچا کہ یہ سب ظلم کرنے والے تھے |
| ایم جوناگڑھی | ان کے پاس انہی میں سے رسول پہنچا پھر بھی انہوں نے اسے جھٹلایا پس انہیں عذاب نے آدبوچا اور وه تھے ہی ﻇالم |
| حسین نجفی | اور پھر خود انہی میں سے ایک رسول ان کے پاس آیا مگر انہوں نے اسے جھٹلا دیا پس عذاب نے انہیں اس حال میں آپکڑا کہ وہ ظالم تھے۔ |
| M.Daryabadi: | And assuredly there came to them an apostle from among them, but they belied him, wherefore the torment took hold of them while yet they were wrong-doers. |
| M.M.Pickthall: | And verily there had come unto them a messenger from among them, but they had denied him, and so the torment seized them while they were wrong-doers. |
| Saheeh International: | And there had certainly come to them a Messenger from among themselves, but they denied him; so punishment overtook them while they were wrongdoers. |
| Shakir: | And certainly there came to them an Apostle from among them, but they rejected him, so the punishment overtook them while they were unjust. |
| Yusuf Ali: | And there came to them a Messenger from among themselves, but they falsely rejected him; so the Wrath seized them even in the midst of their iniquities. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
تاریخی ایت ہے