Chapter No 14-پارہ نمبر    ‹           Al-Hijr-15 سورت الحجر         ›Ayah No-87 ایت نمبر
| وَ لَقَدْ اٰتَیْنٰكَ سَبْعًا مِّنَ الْمَثَانِیْ وَ الْقُرْاٰنَ الْعَظِیْمَ |
| آسان اُردو | اورہم نے آپؐ کو سات (آیات) بار بار پڑھی جانے والی اور قرآنِ عظیم دیاہے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور ہم نے تمہیں سات ایسی آیتیں دے رکھی ہیں جو بار بار پڑھی جاتی ہیں، اور عظمت والا قرآن عطا کیا ہے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | ہم نے تم کو سات ایسی آیتیں دے رکھی ہیں جو بار بار دہرائی جانے کے لائق ہیں، اور تمہیں قرآن عظیم عطا کیا ہے |
| احمد رضا خان | اور بیشک ہم نے تم کو سات آیتیں دیں جو دہرائی جاتی ہیں اور عظمت والا قرآن، |
| احمد علی | اور ہم نے تمہیں سات آیتیں دیں جو (نماز میں) دہرائی جاتی ہیں اور قرآن عظمت والا دیا |
| فتح جالندھری | اور ہم نے تم کو سات (آیتیں) جو (نماز میں) دہرا کر پڑھی جاتی ہیں (یعنی سورہٴ الحمد) اور عظمت والا قرآن عطا فرمایا ہے |
| طاہر القادری | اور بیشک ہم نے آپ کو بار بار دہرائی جانے والی سات آیتیں (یعنی سورۂ فاتحہ) اور بڑی عظمت والا قرآن عطا فرمایا ہے، |
| علامہ جوادی | اور ہم نے آپ کو سبع مثانی اور قرآن عظیم عطا کیا ہے |
| ایم جوناگڑھی | یقیناً ہم نے آپ کو سات آیتیں دے رکھی ہیں کہ دہرائی جاتی ہیں اور عظیم قرآن بھی دے رکھا ہے |
| حسین نجفی | اور بلاشبہ ہم نے آپ کو دہرائی جانے والی سات آیتیں عطا کی ہیں اور قرآنِ عظیم بھی۔ |
| M.Daryabadi: | And assuredly We have vouchsafed unto thee seven of the repetitions and the mighty Qur'an. |
| M.M.Pickthall: | We have given thee seven of the oft-repeated (verses) and the great Qur'an. |
| Saheeh International: | And We have certainly given you, [O Muhammad], seven of the often repeated [verses] and the great Qur'an. |
| Shakir: | And certainly We have given you seven of the oft-repeated (verses) and the grand Quran. |
| Yusuf Ali: | And We have bestowed upon thee the Seven Oft-repeated (verses) and the Grand Qur'an. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
منفرد یا الگ آیت: ایک الگ بات یا موضوع کے بارے میں ہے
سات بار بار دہرائی جانے والی آیات مفسرین کے مطابق سورت الفاتحہ ہے