Chapter No 26-پارہ نمبر    ‹                     Qaf-50 سورت ق ›Ayah No-38 ایت نمبر
| وَ لَقَدْ خَلَقْنَا السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ وَ مَا بَیْنَهُمَا فِیْ سِتَّةِ اَیَّامٍ١ۖۗ وَّ مَا مَسَّنَا مِنْ لُّغُوْبٍ |
| آسان اُردو | اور واقعی ہم نے آسمانوں اور زمین کو، اور جو کچھ ان کے درمیان ہے،چھ دن میں بنایا، اور ہمیں کسی قسم کی بھی تھکاوت نہ لگی |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور ہم نے سارے آسمانوں اور زمین کو اور ان کے درمیان کی چیزوں کو چھ دن میں پیدا کیا، اور ہمیں ذرا سی تھکاوٹ بھی چھو کر نہیں گزری۔ |
| ابو الاعلی مودودی | ہم نے زمین اور آسمانوں کو اور اُن کے درمیان کی ساری چیزوں کو چھ دنوں میں پیدا کر دیا اور ہمیں کوئی تکان لاحق نہ ہوئی |
| احمد رضا خان | اور بیشک ہم نے آسمانوں اور زمین کو اور جو کچھ ان کے درمیان ہے چھ دن میں بنایا، اور تکان ہمارے پاس نہ آئی |
| احمد علی | اور بے شک ہم نےآسمانوں اور زمین کو پیدا کیا اورجو کچھ ان کے درمیان میں ہے چھ دن میں اور ہمیں کچھ بھی تکان نہ ہوئی |
| فتح جالندھری | اور ہم نے آسمانوں اور زمین کو اور جو (مخلوقات) ان میں ہے سب کو چھ دن میں بنا دیا۔ اور ہم کو ذرا تکان نہیں ہوئی |
| طاہر القادری | اور بیشک ہم نے آسمانوں اور زمین کو اور اُس (کائنات) کو جو دونوں کے درمیان ہے چھ زمانوں میں تخلیق کیا ہے، اور ہمیں کوئی تکان نہیں پہنچی، |
| علامہ جوادی | اور ہم نے آسمان و زمین اور ان کے درمیان کی مخلوقات کو چھ دن میں پیدا کیا ہے اور ہمیں اس سلسلہ میں کوئی تھکن چھو بھی نہیں سکی ہے |
| ایم جوناگڑھی | یقیناً ہم نے آسمانوں اور زمین اور جو کچھ اس کے درمیان ہے سب کو (صرف) چھ دن میں پیدا کر دیا اور ہمیں تکان نے چھوا تک نہیں |
| حسین نجفی | بےشک ہم نے آسمانوں اور زمین کو اور جو کچھ ان کے درمیان ہے کو چھ دن میں پیدا کیا ہے اور ہم کو تھکان نے چھوا تک نہیں۔ |
| M.Daryabadi: | And assuredly We created the heavens and the earth and whatsoever is in between the twain in six days, and there touched Us naught of weariness. |
| M.M.Pickthall: | And verily We created the heavens and the earth, and all that is between them, in six Days, and naught of weariness touched Us. |
| Saheeh International: | And We did certainly create the heavens and earth and what is between them in six days, and there touched Us no weariness. |
| Shakir: | And certainly We created the heavens and the earth and what is between them in six periods and there touched Us not any fatigue. |
| Yusuf Ali: | We created the heavens and the earth and all between them in Six Days, nor did any sense of weariness touch Us. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
علمی ایت