Chapter No 19-پارہ نمبر    ‹           The Ant-27 سورت النمل ›Ayah No-45 ایت نمبر
| وَ لَقَدْ اَرْسَلْنَاۤ اِلٰى ثَمُوْدَ اَخَاهُمْ صٰلِحًا اَنِ اعْبُدُوا اللّٰهَ فَاِذَا هُمْ فَرِیْقٰنِ یَخْتَصِمُوْنَ |
| آسان اُردو | اور ہم نے واقعی ثمود کی طرف اُن کے بھائی صالح ؑکو بھیجا: کہ اللہ کی عبادت کرو. پھر تب! وہ(لوگ) جھگڑنے والے دو فریق بن گے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور ہم نے قوم ثمود کے پاس ان کے بھائی صالح کو یہ پیغام دے کر بھیجا کہ تم اللہ کی عبادت کرو تو اچانک وہ دو گروہ بن گئے جو آپس میں جھگڑنے لگے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | اور ثمود کی طرف ہم نے اُن کے بھائی صالح کو (یہ پیغام دے کر) بھیجا کہ اللہ کی بندگی کرو، تو یکایک وہ دو متخاصم فریق بن گئے |
| احمد رضا خان | اور بیشک ہم نے ثمود کی طرف ان کے ہم قوم صالح کو بھیجا کہ اللہ کو پوجو تو جبھی وہ دو گروہ ہوگئے جھگڑا کرتے |
| احمد علی | اور ہم نے ثمود کی طرف ان کے بھائی صالح کو بھیجاکہ الله کی بندگی کرو پھر وہ دو فریق ہو کر آپس میں جھگڑنے لگے |
| فتح جالندھری | اور ہم نے ثمود کی طرف اس کے بھائی صالح کو بھیجا کہ خدا کی عبادت کرو تو وہ دو فریق ہو کر آپس میں جھگڑنے لگے |
| طاہر القادری | اور بیشک ہم نے قومِ ثمود کے پاس ان کے (قومی) بھائی صالح (علیہ السلام) کو (پیغمبر بنا کر) بھیجا کہ تم لوگ اللہ کی عبادت کرو تو اس وقت وہ دو فرقے ہو گئے جو آپس میں جھگڑتے تھے، |
| علامہ جوادی | اور ہم نے قوم ثمود کی طرف ان کے بھائی صالح کو بھیجا کہ تم لوگ اللہ کی عبادت کرو تو دونوں فریق آپس میں جھگڑا کرنے لگے |
| ایم جوناگڑھی | یقیناً ہم نے ﺛمود کی طرف ان کے بھائی صالح کو بھیجا کہ تم سب اللہ کی عبادت کرو پھر بھی وه دو فریق بن کر آپس میں لڑنے جھگڑنے لگے |
| حسین نجفی | اور بےشک ہم نے قوم ثمود کی طرف ان کے بھائی صالح کو رسول بنا کر (اس پیغام کے ساتھ) بھیجا کہ اللہ کی عبادت کرو۔ تو وہ دو فریق (مؤمن و کافر) ہوگئے جو آپس میں جھگڑنے لگے۔ |
| M.Daryabadi: | And assuredly We sent unto the Thamud their brother Saleh saying: worship Allah. Then lo! they became two parties contending. |
| M.M.Pickthall: | And We verily sent unto Thamud their brother Salih, saying: Worship Allah. And lo! they (then became two parties quarrelling. |
| Saheeh International: | And We had certainly sent to Thamud their brother Salih, [saying], "Worship Allah," and at once they were two parties conflicting. |
| Shakir: | And certainly We sent to Samood their brother Salih, saying: Serve Allah; and lo! they became two sects quarrelling with each other. |
| Yusuf Ali: | We sent (aforetime), to the Thamud, their brother Salih, saying, "Serve Allah": But behold, they became two factions quarrelling with each other. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
منفرد ایت اور الگ عنوان
حضرت صالح ؑ کے بارے میں