Chapter No 15-پارہ نمبر   ‹       The Children of Israel-17 سورت بنی اسرائیل  ›Ayah No-74 ایت نمبر
| وَ لَوْ لَاۤ اَنْ ثَبَّتْنٰكَ لَقَدْ كِدْتَّ تَرْكَنُ اِلَیْهِمْ شَیْــٴًـا قَلِیْلًاۗ |
| آسان اُردو | اور اگر(ایسا) نہ ہوتا کہ ہم آپؐ کے ثابت قدم رکھیں، تو واقعی ممکن تھا کہ آپؐ تھوڑا سا اُن(لوگوں) کی (ترغیب کی) طرف مائل ہو جاتے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور اگر ہم نے تمہیں ثابت قدم نہ بنایا ہوتا تو تم بھی ان کی طرف کچھ کچھ جھکنے کے قریب جاپہنچتے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | اور بعید نہ تھا کہ اگر ہم تمہیں مضبوط نہ رکھتے تو تم ان کی طرف کچھ نہ کچھ جھک جاتے |
| احمد رضا خان | اور اگر ہم تمہیں ثابت قدم نہ رکھتے تو قریب تھا کہ تم ان کی طرف کچھ تھوڑا سا جھکتے |
| احمد علی | اور اگرہم تجھے ثابت قدم نہ رکھتے تو کچھ تھوڑا سا ان کی طرف جھکنے کے قریب تھا |
| فتح جالندھری | اور اگر تم کو ثابت قدم نہ رہنے دیتے تو تم کسی قدر ان کی طرف مائل ہونے ہی لگے تھے |
| طاہر القادری | اور اگر ہم نے آپ کو (پہلے ہی سے عصمتِ نبوت کے ذریعہ) ثابت قدم نہ بنایا ہوتا تو تب بھی آپ ان کی طرف (اپنے پاکیزہ نفس اور طبعی استعداد کے باعث) بہت ہی معمولی سے جھکاؤ کے قریب جاتے۔(ان کی طرف پھر بھی زیادہ مائل نہ ہوتے اور وہ ناکام رہتے مگر اﷲ نے آپ کو عصمتِ نبوت کے ذریعہ اس معمولی سے میلان کے قریب جانے سے بھی محفوظ فرما لیا ہے)، |
| علامہ جوادی | اور اگر ہماری توفیق خاص نے آپ کو ثابت قدم نہ رکھا ہوتا تو آپ (بشری طور پر) کچھ نہ کچھ ان کی طرف مائل ضرور ہوجاتے |
| ایم جوناگڑھی | اگر ہم آپ کو ﺛابت قدم نہ رکھتے تو بہت ممکن تھا کہ ان کی طرف قدرے قلیل مائل ہو ہی جاتے |
| حسین نجفی | اور اگر ہم آپ کو ثابت قدم نہ رکھتے تو آپ کچھ نہ کچھ ضرور ان کی طرف جھک جاتے۔ |
| M.Daryabadi: | And were it not that We had confirmed thee, thou hadst well-nigh leaned toward them a little. |
| M.M.Pickthall: | And if We had not made thee wholly firm thou mightest almost have inclined unto them a little. |
| Saheeh International: | And if We had not strengthened you, you would have almost inclined to them a little. |
| Shakir: | And had it not been that We had already established you, you would certainly have been near to incline to them a little; |
| Yusuf Ali: | And had We not given thee strength, thou wouldst nearly have inclined to them a little. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
اس ایت کا تسلسل پچھلی ایت سے ہے
تاریخی اور علمی ایت ہے۔
یہ اللہ تعالی کا کرم تھا جس نے آپؐ کو اس ازمائش سے بچا لیا اور آپ کو ثابت قدم رکھا