Chapter No 19-پارہ نمبر   ‹             The Criterion-25 سورت الفرقان  ›Ayah No-29 ایت نمبر
| لَقَدْ اَضَلَّنِیْ عَنِ الذِّكْرِ بَعْدَ اِذْ جَآءَنِیْ١ؕ وَ كَانَ الشَّیْطٰنُ لِلْاِنْسَانِ خَذُوْلًا |
| آسان اُردو | اُس (دوست) نے تو واقعی مجھے نصیحت (قرآن) سے گمراہ کر دیا تھا اس کے بعد(کہ) جب وہ (نصیحت) میرے پاس آ چکی تھی.اور شیطان انسان کے لیے ایک دغا باز ہے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | میرے پاس نصیحت آچکی تھی، مگر اس (دوست) نے مجھے اس سے بھٹکا دیا، اور شیطان تو ہے ہی ایسا کہ وقت پڑنے پر انسان کو بےکس چھوڑ جاتا ہے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | اُس کے بہکائے میں آ کر میں نے وہ نصیحت نہ مانی جو میرے پاس آئی تھی، شیطان انسان کے حق میں بڑا ہی بے وفا نکلا" |
| احمد رضا خان | بیشک اس نے مجھے بہکادیا میرے پاس آئی ہوئی نصیحت سے اور شیطان آدمی کو بے مدد چھوڑ دیتا ہے |
| احمد علی | اسی نے تو نصیحت کے آنے کےبعد مجھے بہکا دیا اور شیطان تو انسان کو رسوا کرنے والا ہی ہے |
| فتح جالندھری | اس نے مجھ کو (کتاب) نصیحت کے میرے پاس آنے کے بعد بہکا دیا۔ اور شیطان انسان کو وقت پر دغا دینے والا ہے |
| طاہر القادری | بیشک اس نے میرے پاس نصیحت آجانے کے بعد مجھے اس سے بہکا دیا، اور شیطان انسان کو (مصیبت کے وقت) بے یار و مددگار چھوڑ دینے والا ہے، |
| علامہ جوادی | اس نے تو ذکر کے آنے کے بعد مجھے گمراہ کردیا اور شیطان تو انسان کا رسوا کرنے والا ہے ہی |
| ایم جوناگڑھی | اس نے تو مجھے اس کے بعد گمراه کردیا کہ نصیحت میرے پاس آپہنچی تھی اور شیطان تو انسان کو (وقت پر) دغا دینے واﻻ ہے |
| حسین نجفی | اس نے نصیحت (یا قرآن) کے میرے پاس آجانے کے بعد مجھے اس کے قبول کرنے سے بہکا دیا اور شیطان تو ہے ہی (مشکل وقت میں) بے یار و مددگار چھوڑ دینے والا (دغا باز)۔ |
| M.Daryabadi: | Assuredly he misled me from the admonition after it had come unto ine. Verily the Satan is ever unto man a betrayer. |
| M.M.Pickthall: | He verily led me astray from the Reminder after it had reached me. Satan was ever man's deserter in the hour of need. |
| Saheeh International: | He led me away from the remembrance after it had come to me. And ever is Satan, to man, a deserter." |
| Shakir: | Certainly he led me astray from the reminder after it had come to me; and the Shaitan fails to aid man. |
| Yusuf Ali: | "He did lead me astray from the Message (of Allah) after it had come to me! Ah! the Evil One is but a traitor to man!" |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
قیامت کے دین ظالم نافرمبردار کا پچھتاوا