اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 20-پارہ نمبر              The Ant-27 سورت النمل Ayah No-68 ایت نمبر

لَقَدْ وُعِدْنَا هٰذَا نَحْنُ وَ اٰبَآؤُنَا مِنْ قَبْلُ١ۙ اِنْ هٰذَاۤ اِلَّاۤ اَسَاطِیْرُ الْاَوَّلِیْنَ
آسان اُردو ہمارے ساتھ یہ وعدہ کیا گیا ہمیں اور ہمارے باپ دادا کو بھی اس سے پہلے(وعدہ کیا گیا).(مگر) نہیں ہے یہ کچھ ماسوائے پہلوں کی کہانیوں کے
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی ہم سے اور ہمارے باپ دادوں سے اس قسم کے وعدے پہلے بھی کیے گئے تھے، (لیکن) ان کی حقیقت اس کے سوا کچھ نہیں کہ یہ قصہ کہانیاں ہیں جو پرانے زمانے کے لوگوں سے نقل ہوتی چلی آرہی ہیں۔
ابو الاعلی مودودی یہ خبریں ہم کو بھی بہت دی گئی ہیں اور پہلے ہمارے آباء اجداد کو بھی دی جاتی رہی ہیں، مگر یہ بس افسانے ہی افسانے ہیں جو اگلے وقتوں سے سُنتے چلے آ رہے ہیں"
احمد رضا خان بیشک اس کا وعدہ دیا گیا ہم کو اور ہم سے پہلے ہمارے باپ داداؤں کو یہ تو نہیں مگر اگلوں کی کہانیاں،
احمد علی اس کا تو ہم سے اور ہمارےپہلے باپ دادا سے وعدہ ہوتا آیا ہے یہ تو صرف پہلوں کی کہانیاں ہیں
فتح جالندھری یہ وعدہ ہم سے اور ہمارے باپ دادا سے پہلے سے ہوتا چلا آیا ہے (کہاں کا اُٹھنا اور کیسی قیامت) یہ تو صرف پہلے لوگوں کی کہانیاں ہیں
طاہر القادری درحقیقت اس کا وعدہ ہم سے (بھی) کیا گیا اور اس سے پہلے ہمارے باپ دادا سے (بھی)، یہ اگلے لوگوں کے من گھڑت افسانوں کے سوا کچھ نہیں،
علامہ جوادی ایسا وعدہ ہم سے اور ہمارے باپ دادا سے بہت پہلے سے کیا جارہا ہے اور یہ سب اگلے لوگوں کی کہانیاں ہیں اور بس
ایم جوناگڑھی ہم اور ہمارے باپ دادوں کو بہت پہلے سے یہ وعدے دیے جاتے رہے۔ کچھ نہیں یہ تو صرف اگلوں کے افسانے ہیں
حسین نجفی اس کا وعدہ ہم سے بھی کیا گیا اور اس سے پہلے ہمارے باپ دادا سے بھی کیا گیا یہ تو محض اگلے لوگوں کی کہانیاں ہیں۔
=========================================
M.Daryabadi: Assuredly we have been promised this aforetime, we and our fathers. Naught is this but fables of the ancients.
M.M.Pickthall: We were promised this, forsooth, we and our fathers. (All) this is naught but fables of the men of old.
Saheeh International: We have been promised this, we and our forefathers, before. This is not but legends of the former peoples."
Shakir: We have certainly been promised this, we and our fathers before; these are naught but stories of the ancients
Yusuf Ali: "It is true we were promised this,- we and our fathers before (us): these are nothing but tales of the ancients."
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

٭یعنی کافرین(نہ ماننے والوں) کا یہ کہنا ہے کہ عرصے سے یہ سنتے چلے آ رہے ہیں کہ ہم مرنے کے بعد دوبارہ زندہ کئے جائیں گے مگر یہ سب قصے کہانیاں ہیں.
علمی ایت