اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 20-پارہ نمبر              The Ant-27 سورت النمل Ayah No-67 ایت نمبر

وَ قَالَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْۤا ءَاِذَا كُنَّا تُرٰبًا وَّ اٰبَآؤُنَاۤ اَئِنَّا لَمُخْرَجُوْنَ
آسان اُردو اور کہتے ہیں جو لوگ کفر کرتے ہیں: کیاجب ہم اور ہمارے باپ دادا خاک ہو جائیں گے، تو کیا ہم، واقعی (دوبارہ زندہ) نکالے جائیں گے؟
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی جن لوگوں نے کفر اپنا لیا ہے، وہ کہتے ہیں کہ : کیا جب ہم اور ہمارے باپ دادے مٹی ہوچکے ہوں گے تو کیا اس وقت واقعی ہمیں (قبروں سے) نکالا جائے گا ؟
ابو الاعلی مودودی یہ منکرین کہتے ہیں "کیا جب ہم اور ہمارے باپ دادا مٹی ہو چکے ہوں گے تو ہمیں واقعی قبروں سے نکالا جائے گا؟
احمد رضا خان اور کافر بولے کیا جب ہم اور ہمارے باپ دادا مٹی ہوجائیں گے کیا ہم پھر نکالے جائیں گے
احمد علی اور کافر کہتے ہیں کہ کیا جب ہم اور ہمارے باپ دادا مٹی ہوگئے کیا ہم زمین سے نکالے جائیں گے
فتح جالندھری اور جو لوگ کافر ہیں کہتے ہیں جب ہم اور ہمارے باپ دادا مٹی ہو جائیں گے تو کیا ہم پھر (قبروں سے) نکالے جائیں گے
طاہر القادری اور کافر لوگ کہتے ہیں: کیا جب ہم اور ہمارے باپ دادا (مَر کر) مٹی ہوجائیں گے تو کیا ہم (پھر زندہ کر کے قبروں میں سے) نکالے جائیں گے،
علامہ جوادی اورکفّار یہ کہتے ہیں کہ کیا جب ہم اور ہمارے باپ دادا سب مٹی ہوجائیں گے تو پھر دوبارہ نکالے جائیں گے
ایم جوناگڑھی کافروں نے کہا کہ کیا جب ہم مٹی ہو جائیں گے اور ہمارے باپ دادا بھی کیا ہم پھر نکالے جائیں گے
حسین نجفی اور کافر لوگ کہتے ہیں کہ جب ہم اور ہمارے باپ دادا مٹی ہو جائیں گے تب ہم (دوبارہ قبروں سے) نکالے جائیں گے۔
=========================================
M.Daryabadi: And those who disbelieve say: when we have become dust, we and our fathers, shall we, for sooth, be brought forth?
M.M.Pickthall: Yet those who disbelieve say: When we have become dust like our fathers, shall we verily be brought forth (again)?
Saheeh International: And those who disbelieve say, "When we have become dust as well as our forefathers, will we indeed be brought out [of the graves]?
Shakir: And those who disbelieve say: What! when we have become dust and our fathers (too), shall we certainly be brought forth?
Yusuf Ali: The Unbelievers say: "What! when we become dust,- we and our fathers,- shall we really be raised (from the dead)?
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

منفرد ایت