اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 20-پارہ نمبر              The Ant-27 سورت النمل Ayah No-69 ایت نمبر

قُلْ سِیْرُوْا فِی الْاَرْضِ فَانْظُرُوْا كَیْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُجْرِمِیْنَ
آسان اُردو (آپﷺ اُن سے) کہیں: کہ زمین میں گھومو پھر دیکھو کہ مجرمین کا انجام کیسا ہو اتھا
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی کہو کہ : ذرا زمین میں سفر کر کے دیکھو کہ مجرموں کا انجام کیسا ہوا ہے۔
ابو الاعلی مودودی کہو ذرا زمین میں چل پھر کر دیکھو کہ مجرموں کا کیا انجام ہو چکا ہے
احمد رضا خان تم فرماؤ زمین میں چل کر دیکھو، کیسا ہوا نجام مجرموں کا
احمد علی کہہ دے تم زمین میں چل پھر کر دیکھو کہ گناہگاروں کا کیا انجام ہوا
فتح جالندھری کہہ دو کہ ملک میں چلو پھرو پھر دیکھو کہ گنہگاروں کا انجام کیا ہوا ہے
طاہر القادری فرما دیجئے: تم زمین میں سیر و سیاحت کرو پھر دیکھو مجرموں کا انجام کیسا ہوا،
علامہ جوادی آپ ان سے کہہ دیجئے کہ روئے زمین میں سیر کرو اور پھر دیکھو کہ مجرمین کا انجام کیسا ہوا ہے
ایم جوناگڑھی کہہ دیجئے کہ زمین میں چل پھر کر ذرا دیکھو تو سہی کہ گنہگاروں کا کیسا انجام ہوا؟
حسین نجفی آپ کہئے کہ زمین میں چلو پھرو اور دیکھو کہ مجرموں کا کیا انجام ہوا؟
=========================================
M.Daryabadi: Say thou: travel in the land and behold what like hath been the end of the culprits.
M.M.Pickthall: Say (unto them, O Muhammad): Travel in the land and see the nature of the sequel for the guilty!
Saheeh International: Say, [O Muhammad], "Travel through the land and observe how was the end of the criminals."
Shakir: Say: Travel in the earth, then see how was the end of the guilty.
Yusuf Ali: Say: "Go ye through the earth and see what has been the end of those guilty (of sin)."
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

محکم ایت